DailyNews

Chakswari, AJK; Why nations do not see Kashmiris suffering oppression, Sameera Khurshid Councillor Lawton UK

کشمیریوں پرہونے والے ظلم کیوں نظرنہیں آتا, سمیرا خورشیدکونسلر لٹن برطانیہ

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) سمیرا خورشیدکونسلر لٹن برطانیہ نے کہاہے کہ اسلامی معاشرہ عورت کوجومقام ومرتبہ دیتاہے وہ مقام کسی اورمذہب میں نہیں اسلام نے عورت کودنیامیں رحمت بناکربھیجا عورت کے اعلی مقام پرفائز ہونے کی یہی وجہ ہے۔ رب العزت نے بیٹی کی صورت میں عورت کورحمت ماں کی شکل میں جنت بنادیااسلام نے عورت کوہروہ مقام عطاکردیاجس کے بعدعورت کے لئے کوئی مقام نہیں رہ جاتااسلام ہی وہ مذہب ہے جس نے عورت کواس کاحقیقی حق دیاانہو ں نے ا ن خیالات کاا ظہارچکسواری پریس کلب کے صحافیوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیاہے۔ انہوں نے کہاکہ قبل ازاسلام عورت ہونابھی ایک جرم تھا معصوم بچیوں کوپیدائش کے وقت زندہ درگورکردیاجاتاتھا جبکہ عورت کوماں باپ کی وراثت سے کچھ بھی نہیں ملتا تھا اسلام نے عورت کے لئے جہاں باپ کی وارثت میں اس کوحصہ دارقراردیاوہاں نکاح کے لئے اس کی پسندوباپسندکوبھی لازمی قرار دینے کے ساتھ حق مہرکی صورت میں ایک بہترحق بھی اس کوعطاکیاانہوں نے کہاکہ عورت معاشرے کی ایک پہچان ہے جس سے معاشرہ پروان چڑھتااوربڑھتاہے ہمارے مذہب اسلام میں عورت کووہ مقام حاصل ہے جس کا کوئی اورمذہب اس کاتصوربھی نہیں کرسکتاخواتین کے عالمی دن کے موقع پریہ بات ذہن نشین ہونی چاہیے کہ مقبوضہ کشمیر کی خواتین کی بھارتی افواج عصمت دری اورغیر اخلاقی سلوک کررہی ہے یہ قابل نفرت ہے جہاں دنیامیں اقوام عالم خواتین کاعالمی دن مناتی ہیں اورانہیں خراج تحسین پیش کرتی ہیں کیاان کوکشمیر ی خواتین نظر نہیں آتیں کہ دنیاکادہشت گرد ملک بھارت اورانتہاء پسند مودی نے ایس ایس آر کے غنڈوں کوکشمیر یو ں کی نسلی کشی کرنے کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے کشمیریوں پرہونے والے ظلم کیوں نظرنہیں آتا

Show More

Related Articles

Back to top button