DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Wanted criminal shot dead in cross fire with police at Bank Chauk Kanoha

کلر سیداں کے قریب چوآروڈ پر واقعے بینک چوک کنوہا میں پولیس اور اشتہاری ملزمان کے خلاف فائرنگ کے تبادلے میں دونوں اشتہاری ہلاک ہو گئے

،کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) کلر سیداں کے قریب چوآروڈ پر واقعے بینک چوک کنوہا میں پولیس اور اشتہاری ملزمان کے خلاف فائرنگ کے تبادلے میں دونوں اشتہاری ہلاک ہو گئے، کلر سیداں پولیس نے ایلیٹ فورس کے ہمراہ بدھ کی شام بینک چوک میں اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیا تو ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی پولیس کی جانب سے بھی فائرنگ کی گئی اور اس فائرنگ کے تبادلے میں انتہائی مطلوب اے کیٹگری کے دو اشتہائی مجرمان ناصر شفاعت اور منصور شفاعت ہلاک ہو گئے جبکہ ان کا ایک ساتھی موقع سے گرفتار کر لیا گیا پولیس نے جائے وقوعہ سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔ہلاک ہونے والے دونوں اشتہاری حقیقی بھائی تھے جو متعدد بار پولیس مقابلوں میں بچ نکلنے میں کامیاب ہو گئے تھے انہوں نے گزشتہ برس چوآخالصہ کے جنگل میں پناہ لے لی تھی اور ضلع پولیس کی نفری انہیں گرفتار کرنے میں کامیا ب نہ ہو سکی اور یہ دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے۔ملزمان نے گزشتہ برس بائیس مئی کو کلر سیداں پولیس کے چھاپے کے دوران فائرنگ کر کے اے ایس آئی صفیر احمد کو زخمی کر کے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے۔سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس نے واقعے کے بعد جاری ایک بیان میں کہا کہ قانون سب سے بالا تر ہے قانون شکنوں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے پولیس کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی،راولپنڈی پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے دن رات مصروف عمل ہے ادھر ایس پی صدر ضیا الدین احمد نے ایک بیان میں کہا کہ مجرمان اشتہاری اور سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کے خلاف پولیس کاروائیاں جاری رہیں گی۔

روات پولیس نے کلر سیداں روڈ کے قریب موہڑہ دروغہ میں ڈکیتی کے دوران شہری کی مذاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ،دو ڈاکو زخمی

Two armed men shot and injured in village Morra Darogha

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) روات پولیس نے کلر سیداں روڈ کے قریب موہڑہ دروغہ میں ڈکیتی کے دوران شہری کی مذاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ،دو ڈاکو زخمی پولیس نے زخمی ڈاکو ؤں کو حراست میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا۔ایس پی صدر ضیا الدین احمد کے مطابق چار مسلح ڈاکو موہڑہ فروغہ میں ڈکیتی کی واردات کر رہے تھے کہ ممتاز اختر کی جانب سے مذاحمت پر ڈاکو نے فائرنگ کر دی،فائرنگ کے نتیجے میں ان کے اپنے ہی دو ڈاکو زخمی ہو گئے اور متاثرہ شہری فائرنگ سے محفوظ رہا۔ایس ایچ او روات کاشف اقبال نے بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر دونوں ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا جو ریکارڈ یافتہ ملزمان ہیں۔پولیس نے ملزمان سے اسلحہ اور ایمونیشن بھی برآمد کر لی ا،ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ گزشتہ دنوں انہوں نے دوران ڈکیتی ٹرک ڈرائیور کو بھی قتل کر دیا تھا۔ملزمان سے مزید اہم انکشافات کی توقع ہے ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لے روات کے علاقے میں آپریشن جاری ہے۔

سبز درختوں کی کٹائی پر پابندی کے نوٹیفیکیشن کے فوری بعد گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کلر سیداں میں بغیر نیلامی کے درجنوں درخت کاٹ لیے گئے

Tree cut at Kallar Syedan college shortly after law prohibiting cutting of tree

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی مری،کوٹلی ستیاں،کہوٹہ اور کلر سیداں کے جنگلات، گزارہ فاریسٹ کے علاوہ گھروں کھیتوں کھلیانوں میں سبز درختوں کی کٹائی پر پابندی کے نوٹیفیکیشن کے فوری بعد گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کلر سیداں میں بغیر نیلامی کے درجنوں درخت کاٹ لیے گئے۔پی ٹی آئی کلر سیداں کے رہنما راجہ ساجد جاوید کی شکایت پر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے گورنمنٹ کالج دولتالہ کے پرنسپل حمید اصغر کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی قائم کی جس نے منگل کے روز گورنمنٹ ڈگری کالج کلر سیداں کا دورہ کیا جہاں پرنسپل نے انہیں اپنا بیان ریکارڈ کرایا کہ وہ درخت کاٹے گئے ہیں جو عمارت کو نقصان پہنچا رہے تھے انہوں نے یہ بات تسلیم کی کہ اس سارے امر میں وہ قوائد پر عمل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔تاہم ٹھیکیدار سے وصول شدہ رقم سرکاری اکاؤنٹ میں جمع کرا دی گئی ہے جبکہ ڈائریکٹر کالجز شیر احمد ستی بھی صورتحال کا جائزہ لینے کلر سیداں پہنچ گئے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں کی ہدایت پر ایس ڈی ایف او سید مبشر حسین شاہ اور بلاک آفیسر نے کاٹے جانے والے تمام درختوں کی پیمائش اور نقصان کا تخمینہ لگا کر اپنی رپورٹ اے سی کلر سیداں کو ارسال کر دی۔یاد رہے کہ چند ایام قبل ہی ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے مری کوٹلی ستیاں کہوٹہ کے علاوہ کلر سیداں میں بھی جنگلات گزارہ فاریسٹ گھروں اور کھیت کھلیانوں میں موجود سبز درختوں کی کٹائی پر پابندی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا جس کے فوری بعد گورنمنٹ کالج کلر سیداں میں درجنوں درختوں کی بے دریغ کٹائی کر کے ڈپٹی کمشنر کے حکم کو ہوا میں اڑا دیا گیا۔

بنیادی مرکز صحت چوآخالصہ کی آراضی پر رات کی تاریکی میں قبضہ کر لیا گیا

Mafia take over land at rural health centre Choa Khalsa

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) بنیادی مرکز صحت چوآخالصہ کی آراضی پر رات کی تاریکی میں قبضہ کر لیا گیا اور شہری محو تماشہ بنے رہے،تین برس قبل بھی اس آراضی پر قبضہ کر لیا گیا تھا جو تحصیل انتظامیہ کی مداخلت پر ختم کر دیا گیا تھا مگر اب تین برس بعد اس آراضی پر ایک بار پھر قبضہ کر لیا گیا اور شہری ایک دوسرے کا منہ تکتے رہ گئے۔نالہ سریں چوآخالصہ جس کے اطراف میں گزشتہ چند برسوں سے قبضہ کرنے کا عمل جاری ہے حالیہ قبضہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے جس کے تحت بنیادی مرکز صحت کی سیوریج لائن سمیت آراضی پر باڑ لگا کر قبضہ کر لیا گیا۔ارشد محمود اور محمد سلیمان نے صورتحال کی شدید مذمت کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے واقعے کا فوری نوٹس لینے اور ذمہ داران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ملزم ذیشان عرف شانی سکنہ کلر سیداں کو گرفتار کر کے مسروقہ مال برآمد

Zeeshan Shani arrested in possession of stolen goods

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) کلر سیداں پولیس نے چندیوم قبل گھر کے سامنے کھڑی سوزوکی پک آپ سے ہزاروں روپے مالیت کا سامان چوری کرنے پر کلر سیداں کے رہائشی ملزم ذیشان عرف شانی سکنہ کلر سیداں کو گرفتار کر کے مسروقہ مال برآمد کر لیا جبکہ الیاس سکنہ بھیائی مہر علی جو واردات کا مرکزی ملزم ہے تاحال مفرور ہے جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔محمد رؤف نے بتایا کہ اس نے چند روز قبل اپنی سوزوکی پک اپ 2018 ماڈل گھر کے سامنے کھڑی کی اور جب صبح اٹھ کر دیکھا تو گاڑی کے چار عدد ٹائرز،گیئر بکس،سٹپنی،شافٹ،ڈرمز،لیدر،ٹیپ اور دیگر سامان غائب تھا۔ملزمان کی تلاش کرتا رہا اور گزشتہ روز معلوم ہوا کہ بھیائی مہر علی کے رہائشی محمد الیاس نے ملزم ذیشان کیساتھ مل کر یہ تمام چیزیں چوری کر لی تھیں۔پولیس نے ملزم ذیشان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

شادی ہال یا گھر کے باہر گلی محلے میں شامیانے لگا کر ون ڈش سے زائد کھانے دینے پر پابندی لگا دی گئی

Food one dish over banned from banqueting wedding halls or at wedding tents

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) حکومت پنجاب نے شادی بیاہ کی تقاریب میں ون ڈش کی خلا ف ورزی پرقانون کے مطابق سختی سے عملدآمد کا حکم نامہ جاری کردیا،جس کے مطابق شادی ہال یا گھر کے باہر گلی محلے میں شامیانے لگا کر ون ڈش سے زائد کھانے دینے پر پابندی لگا دی گئی ہے،جس کی خلاف ورزی پر شادی ہال،کھانے فراہم کرنے یا تیار کرنے والے اور متعلقہ افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی،اس حوالے سے تحصیل انتظامیہ کلرسیداں کے جاری ایک سرکاری حکم نامے میں کہا گیا ہے،کہ شادی بیاہ میں آتش بازی،ہوائی فائرنگ اور ون ڈش کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جائے اور اس حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے،کلرسیداں کے تمام شادی ہال مالکان کو اس پر ٹی ایم اے کلرسیداں میں اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں نے بلا کر آگاہ کر دیا ہے،یاد رہے کہ کلر سیداں میں ون ڈش کی پابندی کی جاتی ہے نہ ہی کسی قانون کا احترام کیا جا تا ہے اذان مغرب کے فوری بعد کلر سیداں شہر میں بھی ہوائی فائرنگ اور آتش بازی شروع ہو جاتی ہے جو رات گئے تک جاری رہتی ہے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اس ساری صورتحال پر خاموش تماشائی بنے رہتے ہیں۔

حاجی مشکور حسین کے بیٹے ارسلان کا موٹر سائیکل بھی چوری ہو گیا

Motorbike belonging to Arsalan son of Haji Mashkoor Hussain

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) کلر سیداں میں پیر کے بعد منگل کے روز موٹر سائیکل چوری کر لیا گیاپولیس موٹر سائیکل چوروں کو پکڑنے میں مسلسل ناکام شہری پریشان تفصیلات کے مطابق پیر کے روز کلر سیداں شہر سے کیری ڈبہ اور موٹر سائیکل چوری ہوئے تو منگل کے روز جماعت اسلامی کے مقامی رہنما حاجی مشکور حسین کے بیٹے ارسلان کا موٹر سائیکل بھی چوری ہو گیا،ارسلان نے اپنا موٹر سائیکل اپنی دوکان کے باہر کھڑا کیا اور خود گاہکوں سے مصروف ہو گیا کہ اس دوران ملزمان موٹرسائیکل چرا کر فرار ہو گئے،موٹر سائیکل چوری کی یہ کلر سیداں میں دو دنوں میں دوسری واردات ہے۔

چوآ خالصہ میں نو جوان محبان علی نے جشن مولود کعبہ کا منفرد اہتمام کیا

Jashn e Malood Kaaba held in Choa Khalsa

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) چوآ خالصہ میں نو جوان محبان علی نے جشن مولود کعبہ کا منفرد اہتمام کیا جس میں تمام مکتبہ اسلامی نے پر جوش شرکت کی سالگرہ کا خوبصورت کیک کاٹا گیا۔ اس موقع پر انصر رزاق حیدری، شاہد رزاق حیدری، قمر ارسلان حیدر اور ذولفقار علی نے جشن مولود کعبہ کی مناسبت سے زبردست قصیدہ خوانی کی اس موقع پر محمد اسحاق حیدری نے ولادت مولا علی پر گفتگو کرتے ہوئے کیا حضرت علی کی کعبہ میں ولادت غیر معمولی واقعہ ہے جو مولا کی عظمت اور رفعت کی گواہی ہے وہ پیدا نہیں ہوتے انکا ظہور ہوتا ہے یہ نور محمدﷺ کی تخلیق کے وقت سے موجود ہیں حضور ﷺ نے خود ارشاد فرمایا کہ میں اور علی ایک نور سے ہیں۔اس موقع پر سیاسی سماجی کارکنوں چوہدری شعیب الطاف،ماسٹر جاویداقبال،سید شمیم حیدر نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ میزبان نوجوانوں محسن علی،محمدقاسم،علی رضا اور دیگر نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button