DailyNewsHeadlineKahuta

Kotli Sattian; Asama Satti Brother of ISF Mudassar Satti shot dead during armed robbery in village Kot Sattian

کوٹ ستیاں کے رہائشی کی ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکووں کی فائرنگ سےآئی_ایس ایف دھیر کوٹ ستیاں کے جنرل۔سیکرٹری مدثر ستی کے بھائی اسامہ ستی قتل ہو گے

کوٹلی ستیا ں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نو ید ستی سے)کوٹ ستیاں کے رہائشی کی ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکووں کی فائرنگ سےآئی_ایس ایف دھیر کوٹ ستیاں کے جنرل۔سیکرٹری مدثر ستی کے بھائی اسامہ ستی قتل ہو گےاسامہ ستی کا تعلق کوٹلی ستیاں یوسی دھیر کوٹ کے گاوں بھن سیری سے ہے نوجوان کی ہلاکت پر کئی سؤالات اٹھنے لگے پبلک مقام پر فائرنگ کیوں کی گئی جب معلوم تھا گاڑی میں دو مظلوم افراد موجود ہیں اور ڈاکوؤں ان سے گاڑی چھیننا چاہتا ہے تو پولیس نے فائرنگ کیوں کی اب پولیس کا کہنا ہے کہ دو افراد ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جابحق ہوئے مگر فائرنگ تو پولیس نے بھی کی.. پوسٹ مارٹم رپورٹ کی گارنٹی کون دے گا کہ یہ حقیقت پر مبنی بنائ گئ ہے اور لواحقین کو 5 بجے کا واقعہ 7بجے کیوں بتایا گیا.. اسلام آباد پولیس مقابلہ مشکوک ہو گیا فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شفاءانٹرنیشنل ہسپتال کے ملازمین انیس سالہ اسامہ محمود ستی عامر حیدر اور زخمی شہریار کو گولیاں کیسے لگیں اور ایک شخص جو وقوع کے دوران گولی لگنے سے جاں بحق ہوا جس کا نام اشرف بتایا جاتا ہے کون ہے سوشل میڈیا نیوز کے مطابق اشرف انسداد دہشت گردی پولیس کی ٹیم کا ڈرائیور تھا پولیس لواحقین کو اصل بات بتانے سے گریز کیوں کر رہی ہے اور حقائق کو کس کے کہنے پر چھپایا جا رہا ہے ؟ انصاف کے حصول کے لیے لواحقین کا آئ جی اور ڈی آئی جی اسلام آباد سے مطالبہ

کوٹلی ستیا ں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نو ید ستی سے) کوٹلی ستیاں میں سیکنڑوں درختوں کی کٹائی کامعاملہ، وفاقی وزیر ماحولیات ومشیر برائے وزیراعظم اینڈ چئیر مین بلین ٹری پروگرام ملک امین اسلم کوٹلی ستیاں پہنچ گئےوفاقی وزیر کے ہمراہ محکمہ جنگلات کے افسران ڈپٹی کمشنرراولپنڈی ،اسسٹنٹ کمشنر کوٹلی ستیاں ،چیرمین کوہسار ڈویلپمنٹ ٹرسٹ تبسم منیر ستی ، ایڈوائزر فاریسٹ راجہ زعفران دھنیال،تصور کمال و فاروق ستی ودیگر بھی موجود تھےوفاقی وزیر ملک امین اسلم کا سیکنڑوں درختوں کی کٹائی پر شدید برہمی و غم و غصّے کا اظہار ، زمہ داران کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی یقین دہانی محکمہ کے افسران و میڈیا نمائندگان سے تفصیلی بریفننگ لی اور متعلقہ جگہ کا معائنہ کیا ملک آ مین اسلم نے میڈیا کیساتھ گفتگو کرتے ہو ے کہا کہ درخت بے جا ن ہیں حکومت انکی زبان بنے گی جنگلات و درختوں کا تحفظ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے کے پی میں کا میاب تجربے کے بعد پنجاب میں بھی لوکل کمیونٹی کو شامل کر کے جنگلات بچانے کی زمہ داری انھیں سونپی جا ے گی درخت کاٹنے کے زمہ داران کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جاے گی درختوں کی کٹائی ٹمبر مافیا کی کا روائی لگتی ہے جو کلین اینڈ گرین پاکستان کو سبوتاژ کرنے کی ایک سازش ہے سبردرخت کاٹنے کی کسی کو کوئی اجازت نہیں ملوث افراد کاروائی سے نہیں بچ سکیں گے مکمل تحقیقات کے بعد کاروائی عمل میں لائی جاے جو بھی ڈیپارٹمنٹ ملوث پایا گیا اس کے زمہ داران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جاے گئ درختوں کی کٹائی کا معاملہ ہائی لائٹ کرنے پر وفاقی وزیر امین اسلم کا کو ٹلی ستیاں کے میڈیا کو خراج تحسین وفاقی وزیرملک امین اسلم کا ڈی سی راولپنڈی کی سربراہی میں چار رکنی کمیٹی بھی تشکیل دینے کا اعلان جو انہیں تفصیلی رپورٹ پیش کرے گی

کوٹلی ستیا ں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نو ید ستی سے) سادات کوہسار ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیراہتمام موضح بھتیاں ڈھوک مورلیاں میں راجہ شاہدمحمو ستی کی رہائش گاہ پر جشن مولود کعبہ کااہتمام۔ مختلف مکاتب فکر کے افراد نے شرکت علامہ غلام اصغر علوی ممتار مفکر سید زاہد حسین جعفری اور سید امداد حسین نقوی ،سید زاہد حسین جعفری اور علامہ غلام اصغر علوی نے اپنے خطابات میں مسلمانوں میں اتحادویگانگت پیدا کرنے پر زور دیا اور کہا کہ اہلبیت رسول امت مسلمہ کے مشترکہ سرمایہ ہیں انکے ایام۔ ولادت و شہادت تمام مسلمانوں کو مل کر منانے چاہیں۔یہ اسلام کے مشترکہ سرمایہ ہیں ۔ان کی محبت اللہ تعالی نے قرآن پاک میں فرض قرار دی ہے حضرت علی خانہ کعبہ میں پیدا ہوئے یہ فضیلت دنیا کے کسی اور فرد کو حاصل نہیں۔ علم، شجاعت ،سخاوت میں ان کا کوئی ثانی نہیں۔ سید امداد حسین نقوی نے اپنے خطاب میں فضائل علی کے علاوہ موجود وقت کے فتنہ نام نہاد حقوق نسواں پر اسلامی معاشرے کی اساس پر ضرب لگانے کے مترادف ناپاک نعرہ ٫٫میرا جسم میری مرضی؛ کو ایک منصوبہ بندی کے تحت پروان چڑھا نے کو قرار دیس خواتین کے حقوق کی کوئی مخالفت نہیں کر سکتا اسلام میں خواتین کا احترام تحفظ بہت مقدم ہےاگر خواتین کی حق تلفی یا زیادتی ہو تو ہر باضمیر انسان خواتین کے ساتھ کھڑا ہے ۔لیکن حقوق کے نام پر غیر ملکی ڈالروں کے عوض اسلام کی اساس کو تباہ کرنے کی اجازت ہرگز نہیں ہے اسلام پر یزید سے لیکر آج تک اس کے پیروکار مختلف صورتوں میں حملہ آور ہوتے رہے ہیں لیکن نہ اس کے قبل کوئی کامیاب ہوئی اور نہ آئندہ ہوگی

کوٹلی ستیا ں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نو ید ستی سے)ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے نو منتخب عہدیداران صدرملک وحید انجم ،جنرل سیکرٹری فہم الطاف ،سنئیر وائس پریزیڈنٹ سیداجمل شاہ ویگر ایگزیکٹو باڈی کے عہدیداران کو بار ایسوسی ایشن کوٹلی ستیا ں کے صدر ظریف ستی و جنرل سیکرٹری شاہد اقبال ستی و دیگر ممبران ن کیطرف سے مبارکباد۔

Show More

Related Articles

Back to top button