Kallar Syedan; Motorcycles parked outside Kallar Syedan market stolen as the motorbike stealing situation gets bad to worse
کلرسیداں شہر میں واقع منڈی کے باہر کھڑے کیری ڈبے اور موٹرسائیکل کو چور لے اڑے
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) کلرسیداں شہر میں واقع منڈی کے باہر کھڑے کیری ڈبے اور موٹرسائیکل کو چور لے اڑے جبکہ مسافر گاڑی میں کلر سے پنڈی جاتے ہوئے ایک مسافر کی جیب کٹ گئی تفصیلات کے مطابق گاؤں درکالی معموری کے حسن اختر دن بارہ بجے کے قریب چواروڈ پر اپناکیری ڈبہ کھڑا کرکے منڈی میں چلا گیا دس منٹ بعد واپس آیا تو کیری ڈبہ چوری ہوچکا تھا اس نے چوک پنڈوری روات مندرہ میں اپنے دوستوں کو واقعہ سے آگاہ کیا جس کے فوری بعد تصدیق ہوگئی کہ دوملزمان مسروقہ کار چرا کر مندرہ کی سمت جارہے ہیں جس پر لوگوں نے ان کا پیچھا اور ملزمان مندرہ کے قریب گاڑی کھڑی کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ادہر کلرسیداں کا ایک اور جوان اپنا یاماہا موٹرسائیکلRIB3783چوآروڈ پر پارک کرکے خود خریداری کے لیئے منڈی چلا گیا واپس لوٹا تو موٹرسائیکل چوری ہو چکا تھا ادہر مقامی شہری ساجد بٹ راولپنڈی جانے کی لیئے مسافر ٹویوٹا گاڑی میں روانہ ہوا تھا کہ دوران سفر کسی جیب تراش نیاس کی جیب سے چوبیس ہزار کی رقم چوری کرلی۔
گزشتہ 7ماہ سے مقبوضہ کشمیر میں جاری لاک ڈاؤن کی صورتحال سے کشمیریوں کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے، راجہ محمد ظفرالحق
Life in Kashmir has been crippled by the ongoing lockdown in occupied Kashmir for the last 7 months, Raja Mohammad Zafar ul Haq
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) مسلم لیگ ن کے چیئر مین سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق نے اقوام عالم اور انسانی حقوق کی تنظیموں پر زور دیا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کرنے کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالیں پاکستان کسی صورت بھی کشمیریوں کے مسائل سے لاتعلق نہیں ہو سکتا۔کشمیرتقسیم ہند کا نا مکمل ایجنڈا ہے،جس کے حل کے لئے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،انہوں نے ان خیالات کا اظہار جموں کشمیر فورم فرانس کے رہنما سردار محمد اخلاق اور سردار محمد وسیم سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا راجہ محمد ظفر الحق نے کہا کہ گزشتہ 7ماہ سے مقبوضہ کشمیر میں جاری لاک ڈاؤن کی صورتحال سے کشمیریوں کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے،ذرائع آمد ورفت کی بندش،خوارک کی قلت،تعلیمی ادارے بند ہونے سے کشمیریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال اور بھارت کی جانب سے لاک ڈاؤن پر شدید تشویش کا اظہار کیاگیا،راجہ ظفر الحق نے کشمیر کاز کے لئے جموں کشمیر فورم فرانس کی کوششوں کو بہت سراہا،ملاقات کے دوران خطے اور پاکستان کی مجموعی سیاسی صورتحال خاص طور پر مقبوضہ کشمیر اور بھارت میں اقلیتوں پر ہونے والے حالیہ مظالم اور فسادات پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔
صداقت علی عباسی اور راجہ صغیر احمد کی ہدایت پر فوکل پرسن راجہ محمد ثقلین نے ایکسین آئیسکو روات عارف سدھوزئی سے ملاقات
Focal Person Raja Mohammad Saqlain meets Iesco IESCO on the directive of Sadaqat Ali Abbasi and Raja Saghir Ahmed
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی صداقت علی عباسی اور راجہ صغیر احمد کی ہدایت پر فوکل پرسن راجہ محمد ثقلین نے عاقب علی،راجہ ارسلان ایڈووکیٹ،انجنیر عثمان یاسین کے ہمراہ ایکسین آئیسکو روات عارف سدھوزئی سے ملاقات کی جس میں تحصیل کلر سیداں کے تمام دیہات و قصبات میں بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تفصیلی گفتگو ہوئی جس میں بتایا گیا کہ جو اس سے قبل درخواستیں دی گئی تھیں ان پر منظوری ہو چکی ہے اور تمام منصوبے بتدریج مکمل کیے جا رہے ہیں عوام بھروسہ رکھیں تمام لوگوں کو بجلی کی بہتر سہولیات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔اس موقع پر ایس ڈی او کلر سیداں تیمور شاہ کی کارکردگی پر بھی اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
چوکپنڈوری بازارمیں شارٹ سرکٹ کے باعث ارسلان قریشی ڈیکوریشن شاپ پر آگ بھڑک اٹھی
Arsalan Qureshi decorating shop burnt after short circuit in Chaukpindori Bazar
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) چوکپنڈوری بازارمیں شارٹ سرکٹ کے باعث ارسلان قریشی ڈیکوریشن شاپ پر آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں پانچ لاکھ مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کو طلب کیا گیا جس نے آگ پر قابو پایا تا ہم اس وقت تک دکان میں موجود تمام سامان جل کر راکھ کا ڈھیر بن چکا تھا۔ارسلان قریشی کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث پھیلی۔
موجودہ حکومت نے ملک کو دیوالیہ کر دیا ھے, راجہ جمیل بنگیال
The present government has bankrupt the country, Raja Jamil Bangyal
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے نائب صدر راجہ جمیل بنگیال نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے ملک کو دیوالیہ کر دیا ھے اور قرضے لے کر ڈنگ ٹپاو پالیسی پر عمل پیرا ھے ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ھوے کیا۔انہوں نے کہا کہ قرضے لے کر بھاری ٹیکس لگانے والی حکومت نے ملکی معیشت کو تباھی کے دھانے تک پہنچا دیا ھے انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی بدولت کمر توڑ مہنگائی نے عام آدمی کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔وہ وقت دور نھیں جب مسلم لیگ ن برسر اقتدار آ کر عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرے گی۔
کلر سیداں کے ناجوان کاروباری شیخ تصد ق کو نین گز شتہ ر و ز ا نتقا ل کر گئے نما ز جنا ز ہ چو آ خا لصہ میں ا د ا کی گئی
Sheikh Tusadaq passed away in Choa Khalsa
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) کلر سیداں کے ناجوان کاروباری شیخ تصد ق کو نین گز شتہ ر و ز ا نتقا ل کر گئے نما ز جنا ز ہ چو آ خا لصہ میں ا د ا کی گئی جس میں سا بق چیئر مین بلد یہ شیخ عبد ا لقد و س،دربار حسینی چوآخالصہ کے سجادہ نشین سید حسن ناصر نقوی،ر ا جا محمد ظریف،سید ر ا حت علی شا ہ،شیخ حسن ر یا ض،ر ا جہ ظفر محمو د،عا بد ز اہدی،شیخ محمود، شیر افگن قریشی،مسعو د ا حمد بھٹی،سا ئیں ا مجد حسین،سر د ا ر آ صف، شیخ خو ر شید ا حمد،و قا ص گجر،شیخ ذ وا لفقا ر،ر ا جہ فیا ض،شیخ جا و ید،شیخ سلما ن شمسی،شیخ ا سد نثا ر،شیخ سعید ا حمد،شیخ محمد حنیف اور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔