DailyNewsHeadlineKahuta

Kotli Sattian; Tree cutting in the hill tehsils of Murree, Kahuta, Kotli Sattian and Kallar Syedan in Rawalpindi District banned

ضلع راولپنڈی کی پہاڑی تحصیلوں مری،کہوٹہ، کوٹلی ستیاں اور کلر سیداں میں درخت کاٹنے پر پابندی عائد

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم) ضلع راولپنڈی کی پہاڑی تحصیلوں مری،کہوٹہ، کوٹلی ستیاں اور کلر سیداں میں جنگلات کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے سرکاری جنگلات اور ہر قسم کی نجی ملکیتی زمینوں سے درختوں کے کاٹنے پر فوری پابندی عائد کر دی ہے۔ اس سلسلے میں صداقت علی عباسی ایم این اے نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے ملاقات کرکے تحفظ جنگلات کے قانون میں نجی ملکیتی زمینوں سے درختوں کی کٹائی پر پابندی کے حوالے سے خامیوں کو دور کرکے نیا نوٹیفکیشن جاری کرنے کو کہا جس پر ڈی سی راولپنڈی نے فاریسٹ لاء کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے سرکاری جنگلات کے علاوہ نجی زمینوں سے بھی درخت کاٹنے پر پابندی لگانے کا نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

Kahuta; Tree cutting in the hill tehsils of Murree, Kahuta, Kotli Sattian and Kallar Syedan in Rawalpindi District has been banned, this also applies rural villages where people will not be allowed to cut tree and notification has been issued.

Show More

Related Articles

Back to top button