DailyNews

Peterborough; Ex Deputy Mayor of Peterborough Councillor Mohammad Nadeem rules himself out of coming election

پیٹربرا ; سابق ڈپٹی میئر آف پیٹربرا کونسلر محمد ندیم نے آئندہ مقامی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان

پیٹربرا (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم) سابق ڈپٹی میئر آف پیٹربرا کونسلر محمد ندیم نے آئندہ مقامی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے مقامی سیاست سے ریٹائرڈ ہوگئے، وہ کنزرویٹو پارٹی کے پلیٹ فارم سے گزشتہ تین مرتبہ کونسلر منتخب ہوتے آرہے ہیں، وہ ڈپٹی میئر کے علاوہ کونسل کی مختلف کمیٹیوں کے سربراہ بھی رہے، یوکے اسلامک مشن کے رہنما چوہدری غفارت شاہد کی جانب سے دیے گئے ایک استقبالیہ تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پیٹربرا کے عوام نے ان کی ہر مرحلے پر مدد و رہنمائی کی، جہاں تک ممکن ہوسکا کمیونٹی کی خدمت کی، کنزرویٹو پارٹی کے بھی بے حد مشکور ہیں

Show More

Related Articles

Back to top button