DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Over 200 accountant holders face problems due to severe shortage of staff at Central Savings Bank Kallar Syedan

مرکز قومی بچت کلر سیداں میں سٹاف کی شدید قلت کے باعث کھاتہ داروں کو مشکلات کا سامنا،انچارج سمیت دو افراد پر مشتمل عملہ دو سو کے قریب کھاتہ داروں کیلئے امور نمٹانے پر مجبور

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) مرکز قومی بچت کلر سیداں میں سٹاف کی شدید قلت کے باعث کھاتہ داروں کو مشکلات کا سامنا،انچارج سمیت دو افراد پر مشتمل عملہ دو سو کے قریب کھاتہ داروں کیلئے امور نمٹانے پر مجبور ہے۔مرکز قومی بچت میں دو کاؤنٹر کلرکوں کی ٹرانسفر کے باعث کام ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے جس کی وجہ سے کھاتہ دار شدید کرب کا شکار ہو گئے ہیں۔مرکز قومی بچت میں اس وقت انچارج سمیت دو افراد پر فرائض سر انجام دینے پر مجبور ہیں۔انچارج کی ذمہ داری کاؤنٹر سے کلیئر ہونے والے کام کو چیک کرنا جبکہ انچارج کاؤنٹر ورک کیساتھ ساتھ چیک پاسنگ کی ذمہ داری بھی نبھا رہا ہے۔کیشیئر جس کی ذمہ داری صرف کھاتہ داروں کیساتھ کیشن ڈیلنگ ہے مگر کلر سیداں میں آئے روز ڈکیتی اور نوسربازی کی سنگین وارداتوں کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے ایک کلومیٹر کے فاصلے پر قومی بنک سے کیش لے کر آنا بھی اس کی ذمہ داری میں شامل ہے جو کسی خطرے سے خالی نہیں۔

شدید بارشوں کے باعث گندم کی فصل پر کنگی کے حملے کا خطرہ ظاہر

Heavy rains indicate threat of invasion of kingi on wheat crop

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت(توسیع) کلر سیداں بشارت اعوان نے شدید بارشوں کے باعث گندم کی فصل پر کنگی کے حملے کا خطرہ ظاہر کر دیا ہے جس کی روک تھام کیلئے انہوں نے عملی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔انہوں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے زمیندار جنہوں نے محکمہ زراعت کی سفارش کردہ اقسام کے علاوہ چکوال 50 اورفیصل آباد 2008بیج کی کاشت کر رکھی ہے پر بیماری کا حملہ جلد نمودار ہو جاتا ہے جو دوسری اقسام کی فصل پر بھی بیماری کے پھیلنے کا ذریعہ بنتا ہے۔انہوں نے زمینداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر اپنی فصل کو چیک کریں اور جہاں بھی بیماری کے آثار نظر آئیں محکمہ زراعت کے عملہ سے رابطہ کریں اورمتاثرہ حصے پر سفارش کردہ زہر کا فوری سپرے کروائیں۔گندم کے کھیتوں میں بارش کا پانی کھڑانہ ہونے دیں۔نالیاں بنا کر پانی کے نکاس کا بندوبست کریں وگرنہ فصلات کے گرنے کے باعث پیداوار بھی کم ہو سکتی ہے۔

پی ٹی سی ایل کے سابق اہلکار راجہ محمد ریاض کو کلرسیداں کے قریب گاؤں بٹاہڑی میں سپرد خاک کردیا گیا

PTCL worker Raja M Riaz passed away in village Batari

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) پی ٹی سی ایل کے سابق اہلکار راجہ محمد ریاض کو کلرسیداں کے قریب گاؤں بٹاہڑی میں سپرد خاک کردیا گیا نماز جنازہ میں سابق ارکان بلدیہ شیخ حسن ریاض،راجہ ظفرمحمود،چوہدری مشتاق،راجہ پرویز منہاس،راجہ طارق محمود کے علاؤہ زین العابدین عباس،مسعود بھٹی،راجہ افتخار پکھڑال،سردار صلاح الدین احمد،صوفی سلیمان،راجہ عاشق حسین،رضا الطاف،راجہ سعید اور دیگر نے شرکت کی۔

بناہل میں 13 سالہ لڑکی کیساتھ اجتماعی زیادتی کے الزام میں نامزد ملزمان خالق اور یاسر کو بھی گرفتار

Khaliq and Yasir arrested for alleged gang rape of 13 year old girl in village Banhal

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) کلر سیداں پولیس نے نواحی علاقہ بناہل میں 13 سالہ لڑکی کیساتھ اجتماعی زیادتی کے الزام میں نامزد ملزمان خالق اور یاسر کو بھی گرفتار کر لیا۔چند یوم قبل عدالت سے قبل از گرفتاری کی ضمانتیں مسترد ہونے پر وہ کچہری سے فرار ہو گئے تھے جبکہ ان کے تیسرے ساتھی محمد غالب کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا تھا۔زیادتی کیس میں نامزد مرکزی ملزم ضیافت ابھی تک پولیس کی پہنچ سے دور ہے۔تھانہ کلر سیداں پولیس کے سب انسپکٹر ظفر محمود گورائیہ نے گزشتہ روز دونوں ملزمان کو مقامی عدالت پیش کر کے چار روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا۔مقدمے کا چوتھا اور مرکزی ملزم ضیافت کی گرفتاری کیلئے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔

مرید چوک کلر سیداں میں چھاپہ مار کر ملزم یاسریاسین قریشی سکنہ پلندری آزاد کشمیر کے قبضہ سے چار کلو دوسو گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ در

Yasir Yasin Qureshi of Palandari arrested in possession of drugs

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) کلر سیداں پولیس کے ایس ایچ او انسپکٹر ملک اللہ یار کی زیر نگرانی اسسٹنٹ سب انسپکٹر ملک محمد فیاض نے منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کے دوران مخبر کی اطلاع پر مرید چوک کلر سیداں میں چھاپہ مار کر ملزم یاسریاسین قریشی سکنہ پلندری آزاد کشمیر کے قبضہ سے چار کلو دوسو گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ملزم مرید چوک میں بھاری مقدارچرس لئے موجود تھا جس پر فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے پولیس نے اسے قابو کر لیا اور دائیں ہاتھ میں پکڑے ہوئے شاپنگ بیگ کی پڑتال کرنے پر اندر سے چار پیکٹ چرس جس پر پیلی ٹیپ لپٹی ہوئی تھی برآمد کر لی۔ادھر سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس اور ایس پی صدر ضیا الدین احمد نے کلر سیداں پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشی معاشرے میں ایسا گھناؤنا جرم ہے جو نوجوان نسل کی تباہی کا باعث بن رہا ہے اس کا قلع قمع کرنا نہایت ضروری ہے انہوں نے ہدایت کی کہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں میں مزید کاروائی کی جائے۔

بھارتی حکومت سے سفارتی تعلقات ختم کئے جانے چاہیے۔محمد نوید بھٹی

Diplomatic relations with the Indian government should be abolished. Mohammad Naveed Bhatti, UC Lodhra

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) راہنما مسلم لیگ (ن) حلقہ پی پی 10راولپنڈی و سابق چیئرمین یوسی لوہدرا محمد نوید بھٹی نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں پر جاری مظالم سے مودی سرکار کا فاشسٹ نظریہ بے نقاب ہوگیا ہے اور اس پر موجودہ پاکستانی حکومت کی خاموشی کی جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہوگی۔ پاکستانی وزیر خارجہ کو چاہیے کہ وہ کم از کم انڈین ہائی کمشنر کو وزارت خارجہ میں بلاکر ان سے جواب طلبی کریں اور بھارت میں اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں پر جاری مظالم اور پر تشدد واقعات کی روک تھا م کے لئے اقدامات کئے جانے پر زور دیا جائے وگرنہ بھارتی حکومت سے سفارتی تعلقات ختم کئے جانے چاہیے۔ ہمیں اسوقت عملی اقدامات کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور آر ایس ایس اور بی جے پی کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے لئے اقوام متحدہ میں قرارداد لانی چاہیے۔ انہوں نے ایک تحریری بیان میں کہا کہ موجودہ نااہل حکومت کی خارجہ پالیسی مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے۔ بھارت میں الیکشنز کے موقع پر سیلیکٹد وزیر اعظم نے کہا تھا کہ اگر مودی جیتا تو کشمیر کا مسئلہ حل ہو جائے گا اور بعد ازاں اقوام متحدہ میں کی گئی تقریر میں کہا تھا کہ اگر کشمیر میں کرفیو ہٹایا گیا تو بہت خون خرابہ ہوگا جوکہ پاکستانی وزیر اعظم کی کشمیر پالیسی سے متعلق بدنیتی ظاہر کرتا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button