Kallar Syedan; Increasing crime and security in the city, a meeting of the Youth Council is held
کلرسیداں شہر میں بڑھتے ہوئے جرائم اور سیکیورٹی کی ناقص صورتحال نیز ویلفیئر کے حوالے سے تحصیل یوتھ کونسل کلرسیداں کا ایک اجلاس
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) کلرسیداں شہر میں بڑھتے ہوئے جرائم اور سیکیورٹی کی ناقص صورتحال نیز ویلفیئر کے حوالے سے تحصیل یوتھ کونسل کلرسیداں کا ایک اجلاس شہزاد بٹ،صدر تحصیل یوتھ کونسل کلرسیداں راجہ محمد بلال منعقد ہوا،جس میں تحصیل بھر سے نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی،اجلاس میں عتیق واصل،وسیم اکرم اور دیگر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کلرسیداں میں بڑھتے ہوئے جرائم کے حوالے سے اپنی شدید تشویش کا اظہار کیا۔شہزاد بٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کلرسیداں کو سیف سٹی بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے لیے ایک کمپنی کی خدمات بھی حاصل کر لی گئیں ہیں اندرون شہر کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے جو انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرے گا،تما م غیر مقامی چوکیداروں کی جگہ بتدریج مقامی نوجوان بھرتی کئے جائیں گے،جنہیں یونیفارم اور اسلحہ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ سیکیورٹی کے حوالے سے مکمل تربیت فراہم کی جائے گی،چوکیداروں کے مکمل کوائف حاصل کرکے ان کی تصدیق کی جائے گی اور ان کے کردار کے حوالے سے پولیس سے سرٹیفیکیٹ حاصل کیا جائے گا،اس سلسلے میں نوجوان طبقے اور تاجروں کاتعاون اور مدد حاصل کرنے کے لئے کام کا آغاز کردیا گیا ہے،کلرکے شہریوں کو ایک محفوظ شہر فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے،چوکیداری نظام کو ازسر نو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا اور محلہ کی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دینے کے لئے مشاورت کی جائے گئی،تحصیل یوتھ کونسل کے صدر راجہ محمد بلال نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ بلا خوف و خطر اپنی شہری ذمہ داریاں پوری کریں اس موقع پر تحصیل یوتھ کونسل کے نئے مقرر ہونے والے صدر ابرہیم سہیل بٹ،سینئر نائب صدر وسیم اکرم،نائب صدر لالہ ندیم اور نائب صدر نواز ناجی میں تقرر نامے بھی تقسیم کئے گئے۔
شاہ رخ موٹر سائیکل میں آ گ لگ جانے سے جل کر جاں بحق
Shah Rukh dies after his motorbike catches fire in a accident
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کنوہا نمبر 1 میں تعینات کمپیوٹر ٹیچر مہ رخ مظہر کا بڑا بھائی شاہ رخ موٹر سائیکل میں آ گ لگ جانے سے جل کر جاں بحق ہو گیا۔بتایا جاتا ہے کہ 27 سالہ شاہ رخ جو کہ غیر شادی شدہ تھا اپنے خراب موٹر سائیکل کو ٹھیک کر رہا تھا کہ اسی دوران شارٹ سرکٹ کے باعث موٹر سائیکل کو آگ لگ گئی اور وہ آگ کی لپیٹ میں آ کر بری طرح جھلس گیا۔متوفی چند روز تک راولپنڈی ہسپتال میں زیر علاج رہا صحت یاب ہونے کے بعد اسے ڈسچارج کر کے گھر بھیج دیا گیا جہاں اسے دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ادھر مذکورہ سکول کی خواتین اساتذہ نے ٹیچر مہ رخ کے بھائی کی اچانک اور ناگہانی وفات پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متوفی کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی ہے۔
نواز شریف نے ہمیشہ عوام کی بات کی اور اسی کے حقوق کی جنگ لڑی, سابق چئیرمین نوید بھٹی
Nawaz Sharif always spoke of the people and fought for their rights, former chairman Naveed Bhatti
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)مسلم لیگی رہنماء اور سابق چئیرمین نوید بھٹی نے بلاول بھٹو کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے ہمیشہ عوام کی بات کی اور اسی کے حقوق کی جنگ لڑی اور آج بھی وہ جس آزمائش سے دو چار ہیں اس کی وجہ ان کی ملکی خدمات ہیں۔انہوں نے ایک اخباری بیان میں کہا کہ بلاول بھٹو کو نواز شریف کے خلاف بات کرنے سے پہلے سندھ میں اپنی حکومت پر توجہ دینی چاہئے تاکہ وہاں کی عوام کا معیار زندگی بہتر ہو سکے ملتان تا سکھر اور کراچی سے حیدرآباد موٹر ویز نواز شریف کا سندھ کی عوام کو وہ تحفہ ہیں جسے وہ کبھی بھول نہیں پائیں گے۔انہوں نے کہا کہ جب بھی شفاف الیکشن ہوئے تو مسلم لیگ نواز ہی سندھ سمیت تمام حکومتیں بنائے گی انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت مکمل طور ناکام ہو چکی ہے اگر اسے مزید وقت دیا گیا تو یہ ملکی معیشت کو تباہ و برباد کردیں گے لہذا موجودہ اسمبلیوں کو ختم کرکے شفاف انتخابات کرائے جائیں۔
انجمن تاجران کلر سیداں کا اجلاس
Meeting of the Association of Traders Kallar Syedan on crisis of inflation and crime
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)انجمن تاجران کلر سیداں کا اجلاس زیر صدارت سرپرست اعلی چوہدری زین العابدین عباس منعقد ہواجس میں حاجی ریاست علی،راجہ اظہر سلطان،حاجی مشکور حسین،شیخ خورشید احمد،ارشد جنجوعہ،چوہدری نعیم بنارس،چوہدری محمد ضیارب منہاس،شاہد جمیل عباسی،چوہدری طارق تاج،راجہ اعجاز احمد،راجہ ظفر اقبال اور شیخ محمد ذوالفقار نے شرکت کی۔اجلاس میں چوری،رہزنی،نوسربازی اور ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر اظہار تشویش کیا گیا۔انہوں نے مقامی پولیس سے شہر میں گشت بڑھانے اور وارداتوں کی روک تھام کیلئے عملی اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔اجلاس میں تاجر طاہر یعقوب کے اغواء کاروں اور منی چینجر میں ڈکیتی کی واردات میں ملوث افراد کی فوری گرفتاری، رات اور دن کے اوقات میں کلر سیداں مین چوک اور مرید چوک پر پولیس تعینات کرنے کا مطالبہ کیا گیا تا کہ علاقہ کے عوام باالخصوص تاجر برادری سکون کا سانس لے سکے۔
ملک کے معروف کالم نگار و صحافی طاہر یاسین کلر سیداں بازار میں لٹتے لٹتے بچے
attempted robbery attack on Country’s leading columnist and journalist Tahir Yasin in Kallar bazaar
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)ملک کے معروف کالم نگار و صحافی طاہر یاسین کلر سیداں بازار میں لٹتے لٹتے بچے،وہ اتوار کی شام کلر سیداں شہر میں تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتا ل جانے کے لیے فٹ پاتھ پر پیدل جا رہے تھے کہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کے سامنے پنڈی کی سمت سے آنے والی ہنڈا موٹر سائیکل پر سوار دو افراد نے انہیں گھیرنے کی کوشش کی تو انہوں نے فٹ پاتھ چھوڑ دی مگر وہ انہیں قابو کرنے کے لیے آگے بڑھ ہی رہے تھے کہ اسی اثنا میں دونوں اطراف سے کچھ لوگ اور گاڑیاں سامنے آ گئیں تو موٹر سائیکل پر سوار دونوں نامعلوم ملزمان برق رفتاری سے فرارہو گئے اور طاہر یاسین کسی حادثے سے محفوظ رہے۔
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)مسلم لیگ ن کے سابق چیئرمین راجہ ندیم احمد،چوہدری ابرار حسین،چوہدری توقیراسلم،چوہدری عظیم کاریگر نے معروف قانون دان راجہ عبدالحمید کو مسلم لیگ ن لائرز ونگ پنجاب کا نائب صدر مقرر ہونے پر انہیں دلی مبارکباد دی ہے
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)سابق چیئر مین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد چھ ماہ کے غیر ملکی دورے کے بعد وطن لوٹ آئے ان کے عزیز و اقارب نے ان کا استقبال کیا۔