Kallar Syedan; Zafran, who shot and injured his brother is found dead the following day in Mureed Chauk
کلر سیداں میں بھائی کو فائرنگ کے کے زخمی کرنے والا بھائی مقدمہ درج ہونے کے بعد دوسرے ہی روز مردہ حالت میں پایا گیا
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) کلر سیداں میں بھائی کو فائرنگ کے کے زخمی کرنے والا بھائی مقدمہ درج ہونے کے بعد دوسرے ہی روز مردہ حالت میں پایا گیا اور اس کے جسم پر گولی کے نشان واضع تھے۔لین دین کے تنازع پر گولیاں مار کر چھوٹے بھائی کو زخمی کرنے کے الزام میں نامزد بھائی واقعہ کے دوسرے روز مردہ حالت میں پایا گیا،جسم پر گولی لگنے کے نشان بھی ہیں۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایچ آئی یو کے سب انسپکٹر انور جاوید اور ہیڈ کانسٹیبل راجہ شاہد محمود جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور نعش کو قبضے میں لے کر ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں پوسٹمارٹم کروانے کے بعد اسے ورثاء کے حوالے کر دیا جبکہ متوفی کے ہاتھوں گولیاں لگنے سے زخمی ہونے والے چھوٹے بھائی جسے گزشتہ روز راولپنڈی ہسپتال شفٹ کر دیا گیا تھا کی حالت اب خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔گزشتہ رات مضروب عدنان نے تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا تھا کہ میں موہڑہ مرید کلر سیداں کا رہائشی ہوں۔میرا بڑا بھائی زعفران مجھے اور میرے گھر والوں کو گزشتہ کئی دنوں سے تنگ کر رہا تھا جس کو میں نے کافی سمجھایا مگر وہ باز نہ آیا۔21 فروری بوقت قریب سوا ایک بجے دن،میں اپنے گھر سے باہر بائی پاس روڈ کے کنارے موجود تھا کہ اسی دوران میرا بھائی زعفران آ گیا اور میرے ساتھ گلوگیر ہو گیا اور ساتھ ہی پسٹل 30بور نکال کر مجھ پر فائرنگ شروع کر دی جس سے میں زخمی ہو گیا،زخمی کو راولپنڈی منتقل کر دیا واقعے کے اگلے ہی روز مقدمے کے ملزم بھائی زعفران کی نعش مردہ حالت میں پائی گئی۔
پی ٹی آئی تحصیل کلرسیداں کی رہنما میڈم نبیلہ انعام نے ایس پی پنڈی ڈویژن کی کلرسیداں میں منعقدہ خفیہ کچہری کی شدید مذمت
Madam Nabila Inam condemns secret court session held Kallar
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) پی ٹی آئی تحصیل کلرسیداں کی رہنما میڈم نبیلہ انعام نے ایس پی پنڈی ڈویژن کی کلرسیداں میں منعقدہ خفیہ کچہری کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ پولیس اسٹیشن کلرسیداں میں جمعہ کے روز کھلی کچہری کے نام پر جو تماشہ لگایا گیا پی ٹی آئی اس کی مذمت کرتی ہے یہ ایسی انوکھی کھلی کچہری تھی جس کی مشتہرین کی گئی نہ میڈیا مدعو تھا پی ٹی آئی کے ذمہ داران مدعو تھے نہ تاجر شریک تھے اور ایس پی نے پولیس کے گنتی کے من پسند افراد کو مدعو کرکے اسے کھلی کچہری کا نام دینے کی بھونڈی کوشش کی جس کی کلرسیداں کا ہر شہری مذمت کرتا ہے انہوں نے کہا کہ کلرسیداں میں ہر روز چوری راہزنی نوسربازی کی وارداتیں نان اسٹاپ جاری ہیں کلرسیداں کو کراچی بنادیا گیا امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہے لوگ دن دیہاڑے لٹ رہئے ہیں تاجر اغوا ہو رہے ہیں چوریاں ڈکیتیاں روز کا معمول بن چکی ہیں شہری خوف کے سائے میں زندگیاں بسر کرتے ہیں مگر پولیس صورتحال سے مکمل طور پر لاتعلق ہے اور ایسے میں شہریوں سے چھپا کر ایس پی صدر کی موجودگی میں گنتی کے من پسند لوگ مدعو کرکے اسے کھلی کچہری کا نام دینا انتہائی بد دیانتی ہے اور ہم اس کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے انہوں نے پی ٹی آئی کی قیادت اور اعلی پولیس حکام سے اس جعلی کھلی کچہری اور کلر سیداں میں بڑھتے ہوئے جرائم کا فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔
سنگنی کے مشہور مشتاق قتل کیس کے ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی گئی اور ملزمان احاطہ عدالت سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے
The bail plea of the accused in the famous Sangni Mushtaq murder case was rejected and the accused managed to escape from the court.
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) سنگنی کے مشہور مشتاق قتل کیس کے ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی گئی اور ملزمان احاطہ عدالت سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ملزمان نے چوبیس جنوری کو گاؤں سنگنی میں ریٹائرڈ صوبیدار مشتاق حسین ولد علی شان جب اپنے گاؤں کے باہر اپنے مویشی چرا رہے تھے کہ مسمیان آفتاب،ظافر نے کلہاڑی اور ڈنڈے کے وار کر کے انہیں موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ملزمان نے عدالت سے عبوری ضمانت کرا رکھی تھی جس کی توسیع کے لئے ملزمان ایڈیشنل سیشن جج ملک احمد ارشد کی عدالت میں پیش ہوئے معزز جج نے مستغیثہ کے وکیل شاھد محمود سنگرال ایڈووکیٹ کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے ملزمان کی عبوری ضمانتیں مسترد کردیں اور ملزمان احاطہ عدالت سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے پارلیمنٹ ہاؤس میں تعینات کلرسیداں سے تعلق رکھنے والے ڈی ایس پی راجہ محمد عقاب کی اعلی خدمات پر ان کو تعریفی لیٹر جاری
National Assembly Speaker Assad Qaiser issued a complimentary letter to the DSP Raja Mohammad Oqab, who was posted in Parliament House.
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے پارلیمنٹ ہاؤس میں تعینات کلرسیداں سے تعلق رکھنے والے ڈی ایس پی راجہ محمد عقاب کی اعلی خدمات پر ان کو تعریفی لیٹر جاری کرتے ہوئے ان کو سچا پرعزم اور پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کے لئے وقف افسر قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے تمام سیشنز کو پرامن انداز میں برقرار رکھا اور ان کی فرائض کی انجام دہی انتہائی قابل تحسین و تشکر ہے۔