Kallar Syedan; British Kashmiri family robbed on gun point near Mankiala bridge as they arrived at Islamabad airport and were heading to Dadyal
روات کلر روڈ پر مسلح ڈکیتی کی واردات میں ملزمان برطانیہ سے آ کر ڈڈیال آزادکشمیر جانے والی فیملی سے برطانوی اسٹرلنگ پاؤنڈز طلائی زیورات پاسپورٹ پاکستانی کرنسی اور قیمتی موبائل فونز لوٹ کر فرار
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) روات کلر روڈ پر مسلح ڈکیتی کی واردات میں ملزمان برطانیہ سے آ کر ڈڈیال آزادکشمیر جانے والی فیملی سے برطانوی اسٹرلنگ پاؤنڈز طلائی زیورات پاسپورٹ پاکستانی کرنسی اور قیمتی موبائل فونز لوٹ کر فرار ہو گئے واردات مانکیالہ پل پر ہوئی ڈڈیال آزادکشمیر کے غضنفر مغل برطانیہ سے آنے والی اپنی بہن اور بیٹے کو نیواسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے لے کر آزادکشمیر کے لئے روانہ ہوئے جب صبح ساڑھے چار بجے ان کی گاڑی روات کلر روڈ کے مانکیالہ پل پر پہنچی تو عقب سے آنے والی ٹوڈی کار نے ان کی کار کو کراس کرتے ہوئے روک لیا ان کی گاڑی رکتے ہی مسلح ملزمان اسلحہ لہراتے ہوئے ان کی گاڑی میں داخل ہوگئے انہوں نے پہلے پرس کا مطالبہ کیا پھر وہ لاکھوں روپے مالیت کے دس تولے کے طلائی زیورات،800 برطانوی اسٹرلنگ پاؤنڈز پندرہ ہزار پاکستانی روپے دو قیمتی موبائل فونز اور پاسپورٹ لوٹ کر فرار ہوگئے متاثرہ خاندان نے 15کو صورتحال سے مطلع کیا ان کے بار بار کے فون کرنے کے باوجود وہ دو گھنٹوں بعد جائے وقوعہ پر پہنچے واقعہ کی اطلاع روات پولیس کو دے دی گئی مگر تاحال کوئی پیشرفت نہیں ہوئی ہے۔
محلہ غوثیہ سے مسجد کے باہر کھڑا موٹر سائیکل چوری،میرا سنگال میں ایک ہی رات میں تین دوکانوں کے تالے ٹوٹ گئے
A motorcycle stolen outside a Masjid in Mohalla Ghausia, locks of three shops were broken during night in Maira Sangal.
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) محلہ غوثیہ سے مسجد کے باہر کھڑا موٹر سائیکل چوری،میرا سنگال میں ایک ہی رات میں تین دوکانوں کے تالے ٹوٹ گئے کلرسیداں شہر میں تین ایام میں دو موٹر سائیکل چوری کر لیئے گئے تفصیلات کے مطابق عظمت خان نے نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیئے اپنا ہنڈا موٹرسائیکل جامعہ مسجد سنہری محلہ غوثیہ کے باہر کھڑا کیا جب وہ نماز ادا کر کے باہر نکلا تو موٹر سائیکل کو نامعلوم چور لے کر جا چکے تھے ادہر پنڈی روڈ پر واقع گاؤں میرا سنگال میں نامعلوم ملزمان شانی ٹیلرنگ،صبور کریانہ سٹوراور ننھا ہوٹل کے تالے کاٹ کر وھاں موجود رقم اور کچھ دیگر اشیا چرا لیں اور فرار ہو گئے۔
کلر سیداں میں بجلی کا بحران
Continuous electricity load shedding in Kallar Syedan regions
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) کلر سیداں میں بجلی کا بحران پنڈ بینسو کی بستی میں تیسرے روز بھی اندھیروں کا راج،پھلینہ کی بستی چھنی میں چوتھے روز بجلی بحال کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق پنڈ بینسو کی ڈھوک ریتڑ ڈھیری میں تین ایام قبل فنی خرابی کے باعث ٹرانسفارمر اتارا گیا تھا جو تین ایام گزرنے کے بعد بھی دوبارہ نصب نہ ہو سکا اور تین ایام سے پوری آبادی اندھیروں میں ڈوبی پڑی ہے لوگوں کو پانی کے حصول میں بھی شدید مشکلات لاحق ہیں سابق کونسلر اصغر کیانی کے مطابق لائن سپریٹینڈنٹ نے بجلی تو بحال نہ کی وہ مسلسل فون اٹھانے سے بھی انکاری ہیں جس سے صارفین کے غم و غصے میں مزید اضافہ ہو رہا ہے ان کی ناقص کارکردگی جہاں مقامی لوگوں کے لیے مشکلات کا سبب بنی ہے وہیں یہ پورے محکمے کے لیے بھی رسوائی کا موجب بن رہے ہیں۔ادھر کلر سیداں کے نواحی گاؤں پھلینہ کی ڈھوک چھنی میں چوتھے رو ز بجلی بحال کی گئی مقامی کارکن مسعود قریشی نے صورتحال پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ آئیسکو اہلکاروں نے فیوز لگانے کے لیے چار دن لگائے جو ان کی غیر معیاری کارکردگی کا کھلا ثبوت ہے انہوں نے چیف انجنیئر آئیسکو سے فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
میلاد النبی کی ایک تقریب گاؤں ڈریال میں قاضی عبدالرشید کی رہائشگاہ پرمنعقد ہوئی
Millad held at the residence of Qazi Abdul Rashid in Daryal
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) میلاد النبی کی ایک تقریب گاؤں ڈریال میں قاضی عبدالرشید کی رہائشگاہ پرمنعقد ہوئی جس سے علامہ نجیب الرحمان شاکر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبی ﷺاخرالزمان کی بعثت سے ہی دنیا سے اندھیروں کا خاتمہ ہوا ان سے قبل جہالت کا بد ترین دور تھا جس میں بچیوں کو زندہ درگور کر دیا جاتا تھا نبی ﷺکی آمد سے تاریکیوں کے بادل چھٹے تقریب سے سید الطاف حسین شاہ کاظمی،الحاج صدیق اکبر،سید عابد حسین،عدنان مطلوب نے بھی خطاب کیا۔
راجہ عمر اویس رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے
Wedding of Raja Umar Uwais celebrated in Kallar Syedan
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) سابق چیئرمین یوسی گف راجہ محمد حسین کے فرزند پنجاب پولیس کے اہلکار راجہ عمر اویس رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے دعوت ولیمہ میں مسلم لیگ ن پنجاب کے نائب صدر انجینیئر قمرالاسلام راجہ،ریٹائرڈ ڈی پی او راجہ منور،چوہدری شہباز رشید اور دیگر نے شرکت کی۔
تعزیت
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) پنجاب ٹیچرز یونین کے رہنماؤں ضمیر حسین بھٹی،سردار صلاح الدین احمد،ارشد محمود بھٹی کے علاوہ شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،عابد حسین زائدی،اظہر ہاشمی،مسعود بھٹی،جاوید چشتی،حسن محمود بھٹی،شیخ سلیمان شمسی،ڈاکٹر فرحان گھمن آف ڈڈیال نے ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر معروف حسین سے ان کے والد کی وفات پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔