AJKDailyNews

Chakswari, AJk; SSP District Kotli Raja Akmal Khan and Chaudhry Muhammad Shahzad SHO Kotli are eminent police officers of Azad Kashmir Police.

ایس ایس پی ضلع کوٹلی راجہ اکمل خان اورچودھری محمدشہزاد ایس ایچ او کوٹلی آزادکشمیر پولیس کے نامورپولیس آفیسران ہیں ان کی شاندارکارکردگی

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) تنگ دیو یونین کونسل فیض پورشریف کے ممتاز سیاسی وسماجی راہنماچودھری اعظم المعروف لالہ مندری نے کہاہے کہ ایس ایس پی ضلع کوٹلی راجہ اکمل خان اورچودھری محمدشہزاد ایس ایچ او کوٹلی آزادکشمیر پولیس کے نامورپولیس آفیسران ہیں ان کی شاندارکارکردگی قابل ستائش ہے پیشہ وارانہ ذمہ د ا ریاں جذبہ فرض شناسی کے ساتھ انجام دے رہے ہیں باصلاحیت اوردلیر پولیس آٖفیسران ہیں امن وامان کی بہترین فضاقائم رکھنے اورعوام کے جان ومال اورعز ت وآبرو کے تحفظ کے لئے اپنی تمام ترصلاحیتیں بروئے کارلارہے ہیں اورکامیاب وکامران حکمت عملی اپناکراورتمام توانائیاں اورصلاحیتیں بروئے کارلاکرانہوں نے ایک ایسی واردات کاسراغ لگالیاجوایک بہت بڑاچیلنچ تھااس چیلنچ میں وہ سرخروہوئے اورایک بہت بڑی رقم برآمدکرلی اورملزمان کوگرفتار کیااوربقیہ رقم کی جلدریکوری کے لئے بھرپورعزم کااظہاربھی ہے ایک کروڑ ستاون لاکھ روپے کی برآمدگی ایس ایس پی کوٹلی راجہ اکمل خان اورایس ایچ او کوٹلی چودھری محمدشہزاد کاعظیم کارنامہ ہے اس کارنامہ پرانہیں خراج تحسین پیش کرتاہوں اوردل کی اتھاہ گہرائیوں سے پولیس آفیسران کوزبردست الفاظ میں داد تحسین پیش کرتاہوں اورتوقع کرتاہوں کہ حکومت آزادکشمیر ان کی بہترین حوصلہ افزائی کرے گی جو کارنامہ کاتقاضا بھی ہے۔ انہوں نے ان خیالات کااظہارایس ایس پی کوٹلی راجہ اکمل خان اورایس ایچ او کوٹلی چودھری محمدشہزاد کواس شاندار کارنامہ پرخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کیاہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button