DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Farwell party held for outgoing class 10 students at Changa Maira high school, Plus news of murder in Borgi Bains

گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چنگا میرا میں کلاس دہم کے اعزاز میں ایک الوداعی پارٹی کا انعقاد کیا گیا

بیول( راجہ طارق ایوب)نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم: :
گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چنگا میرا میں کلاس دہم کے اعزاز میں ایک الوداعی پارٹی کا انعقاد کیا گیا۔پارٹی سے اپنے خطاب میں ہیڈ ماسٹر محمد اصغر نے کہا کہ طلباء اپنی تمام تر توجہ اپنی پڑھائی پر رکھیں اور امتحان دل لگا کر دیں اس ادارے سے اپنے تعلقات کو قائم رکھیں اور اپنی پڑھائی کو جاری رکھیں میٹرک کی تعلیم آپ کی ابتدائی تعلیم ہے۔اس تقریب سے سینئر ٹیچر محمد شکیل اور محمد جاوید اقبال نے بھی خطاب کیا۔ جماعت نہم کے طلباء نے جماعت دہم کے طلباء کو کھانا بھی کھلایا اور ان کے لئے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔

گوجرخان,بورگی بینس۔ داماد کی فائرنگ سے سسر قتل

Father in law Abdul Sattar, 62 shot dead by his son in law Abdul Majid in village Borgi Bains

گوجرخان,بورگی بینس۔ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم- داماد کی فائرنگ سے سسر قتلافسوسناک واقعہ بورگی بینس میں پیش آیا جس 62 سالہ عبدالستار نامی شخص کو اس کے داماد عبدالمجید نے گھریلو جھگڑے کے باعث فائرنگ کر کے قتل کردیا اور ملزم موقع سے فرار ہوگیآ۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور پولیس موقع پر پہنچ گئی ریسکیو 1122 نے لاش کو سول ہسپتآل منتقل کردیا جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کردیا جائے گا۔

گوجرخان۔ نگائل بھٹے کے پاس ٹویوٹا ہائی ایس الٹنے سے دو مسافر معمولی زخمی۔

Two injured as a passenger Toyota high ace overturns near Nighail Bhatay

چوروں نے مین بازار میں واقع یونائیٹڈ بیکری اور اور سجاد ٹی سٹور کا صفایا کردیا۔

United bakery and Sajad tea store burgled during the night

Show More

Related Articles

Back to top button