DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Man accused o murdering M Sohail of village Balar, Nara is arrested after eight years on run

پولیس تھانہ کہوٹہ نے نارہ کے مشہور سہیل قتل کیس کا ا شتہاری مجرم گرفتار کر لیا

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پولیس تھانہ کہوٹہ نے نارہ کے مشہور سہیل قتل کیس کا ا شتہاری مجرم گرفتار کر لیاپولیس تھانہ کہوٹہ نے نارہ کے علاقہ بلہاڑ سے تعلق رکھنے والے محمد سہیل ولد محمد مشتاق کو دوران ڈکیتی مزاحمت پہ قتل کرنے والے تیسرے اشتہاری ملزم ظل ہما کو آٹھ سال بعد گرفتار کر لیا.واضع رہے کہ ملزم کے دیگر دو ساتھی احتشام اور نبیل اختر پہلے ہی گرفتار کیے جا چکے ہیں. ورثاء نے پولیس کی طرف سے ملزم کی گرفتاری کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ امید ہے کہ انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے اور ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پولیس تھانہ کہوٹہ کی ٹیم نے دوران گشت لکڑی چوروں کو گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق پولیس کو مخبر سے اطلاع ملی کہ کچھ افراد سوزوکی گاڑی میں لکڑی سمگل کر کے کشمیر لے جانا چاہتے ہیں جس پہ ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ مرزا آصف نے اے ایس آئی شکیل احمد تجمل اور حق نواز پہ مشتمل پارٹی تشکیل دی جنہوں نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے کہوٹہ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے ملزمان اظہر حسین محمد یاسین محمد اعظم امجد محمود کو گرفتار کر لیا اور سوزوکی گاڑی جس میں لکڑی لوڈ تھی قبضہ میں لے کر تھانہ بند کر کیقدمہ درج کر لیا ہے

نعیم الحق کی وفات سے پی ٹی آئی ایک مخلص اور باصلاحیت راہنما سے محروم ہو گئی

PTI Leaders pay tribute to late Naeem Ul Haq

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
میجر شہر یار جنجوعہ امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق کی وفات سے پی ٹی آئی ایک مخلص اور باصلاحیت راہنما سے محروم ہو گئی ہے انھوں نے ہمیشہ مثبت اور تعمیری سیاست کی اور عمران خان کے ساتھ ڈٹے رہے نعیم الحق قائد تحریک انصاف پاکستان عمران خان کے درینہ ساتھی، جانثار کارکن اور پارٹی کا قیمتی اثاثہ تھے ان کی وفات سے پارٹی ایک حقیقی مخلص کارکن سے محروم ہو گئی انہوں نے مشکل وقت و کٹھن دور میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا ساتھ دیا ان کی وفات سے پیداہونے والا خلا صدیوں پر نہیں ہو گا وہ قائد تحریک انصاف پاکستان عمران خان وزیر اعظم پاکستان کے ان پہلے دس بانی ممبران میں سے تھے جنہوں نے مر تے دم تک پارٹی کا پر چم تھامے رکھا ان کی موت پر پارٹی کا ہر کارکن رنجیدہ ہے اللہ پاک ان کو اپنی جوار رخمت میں جگہ عطافرماہیں۔

پاکستان کے بیس کروڑ عوام اور مسلح افواج مقبوضہ کشمیر کی آزادی کی تحریک میں انکے ساتھ کھڑے ہیں,چوہدری محمد شبیر

Pakistani nation along with Pak army are with Kashmiri, Ch M Shabbir

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
معروف سیاسی وکاروباری شخصیت چوہدری محمد شبیر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے بیس کروڑ عوام اور مسلح افواج مقبوضہ کشمیر کی آزادی کی تحریک میں انکے ساتھ کھڑے ہیں انکی سفارتی اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے مقبوضہ کشمیر کے عوام پر ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں نام نہاد انسانی حقوق کی تنظیمیں،سلامتی کونسل اور مسلم اُمہ خاموش ہیں مودی نے جو آگ مقبوضہ کشمیر میں لگائی ہے اب وہ پورے بھارت میں پھیل چکی ہے وہ دن دور نہیں جب بھارت ٹکڑے ٹکڑے ہوگا ہم مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کی جرات اور بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں آج 199دن سے زیادہ ہو گے مقبوضہ کشمیر عوام کو حق خوداریت کی تحریک کا میاب ہوتا دیکھتے ہیں ان خیالات کا اظہا رمعروف سیاسی وکاروباری شخصیت چوہدری محمد شبیرمالک ہل ٹاپ ریسٹورنٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عالمی طاقتیں مسلمانوں پر مظالم پر خاموش کیوں ہیں اور وقت کا تقاضہ ہے کہ مسلم اُمہ متحد ہو کر مخالف طاقتوں کا مقابلہ کرے انشااللہ وہ دن دور نہیں جب کشمیر آزاد ہو کر پاکستان بنے گا۔

چوہدری غالب حسین کی صاحبزادی کی رخصتی کی تقریب سیاسی اجتماع بن گئی

Large political gathering on wedding of daughter of Ch Ghalib Hussain

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق ممبر ضلع چوہدری صداقت حسین، چوہدری بشارت حسین کی بھیتجی اور معروف سوشل، سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری غالب حسین کی صاحبزادی کی رخصتی کی تقریب سیاسی اجتماع بن گئی۔ قائد حزب اختلاف سنیٹ سنیٹر راجہ محمد ظفر الحق سمیت سابق ممبران اسمبلی، سابق بلدیاتی نمائندوں سمیت سینکٹروں افراد کی شر کت۔سابق ممبر ضلع چوہدری صداقت حسین، چوہدری بشارت حسین کی بھیتجی اور معروف سوشل، سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری غالب حسین کی صاحبزادی کی رخصتی کی تقریب اسلام آباد کے معروف شادی ہال(فوڈریسٹ) میں منعقدہوئی جس میں مسلم لیگ نے مر کزی رہنماء قائد حزب اختلاف سنیٹ سنیٹر راجہ محمد ظفر الحق، سابق ایم این اے راجہ جاوید اخلاص،سابق ایم این اے حنیف عباسی، ڈاکٹر راجہ عامر عظیم،سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی راجہ محمد علی، سابق ایم پی اے محمود شوکت بھٹی، سابق ایم پی اے راجہ قمر السلام، سابق ایم پی اے چوہدری ایاز،سابق ایم پی اے چوہدری افتخار سر گودھا،سابق میئر راولپنڈی سردار نسیم،ایڈیشنل اٹارنی جنرل ساجد الیاس بھٹی، اے آئی جی نیشنل ہائی وئے جمیل ہاشمی، سابق نائب ضلعی ناظم افضل کھوکھر، سابق چیئرمین ایم سی کلر سیداں شیخ عبد القدوس، ن لیگی رہنماء ظریف راجا، سابق تحصیل ناظم حافظ ملک سہیل اشرف،سابق چیئرمین چوہدری شفقت محمود، سابق چیئرمین پر ویز قادری، سابق چیئرمین راجہ اشتیاق احمد، سابق چیئرمین ماسٹر یونس،سابق چیئرمین راجہ محمد فیاض،سابق چیئرمین راجہ شوکت،سابق چیئرمین راجہ عامر مظہر،سابق چیئرمین طارق یٰسین،سابق چیئرمین زبیر کیانی، سابق چیئرمین بابر بھٹی، سابق چیئرمین پیر سید راحت شاہ، باسط عباسی، راجہ فیاض سدھو، چوہدری زین العابدین،صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ رفاقت جنجوعہ، ن لیگ کے سٹی صدر ڈاکٹر محمد عارف قریشی،حامد ستی جنرل سیکرٹری یوتھ، عاصی جنجوعہ سیکرٹری اطلاعات، ایس ڈی اوخالد ستی، شاہد پٹواری، معروف شعر خوان حاجی غلام رسول عباسی،راجہ ظفر محمود سابق ممبر ایم سی کلر، ارشد محمود بھٹی،ن لیگی رہنماء تنویر ناز بھٹی، راجہ طلال خلیل، ڈاکٹر ربنواز، سید مداح شاہ، سابق ناظم تاج کیانی، سابق ناظم حاجی محمد ظہیر،سابق ناظم میجر شبیر،سابق نائب ناظم بابر ضمیر، حاجی اسحٰق سابق ممبر ایم سی، حاجی اخلاق سابق ممبر ایم سی،سابق نائب ناظم توفیق تاج کیانی،سردار آصف محمود،لیاقت بھٹی، چوہدری جمیل اکرم،چوہدری تاجک، سید ریاض شاہ،سابق کونسلر ملک عابد، سابق کونسلر حاجی مالک، سابق کونسلر راجہ گلزار احمد، ڈاکٹر شائستہ صاحبہ،چوہدری خورشید سابق پارلیمانی سیکرٹری دفاع، راجہ اظہر محمود، محمد ایاز بٹ، عاطف اعجاز بٹ سابق ممبر ایم سی، شیخ ندیم احمد کلر سیداں، عابد ایڈوکیٹ، تاجک ایڈوکیٹ،حاجین غلام فرید، سابق نائب ناظم راجہ داؤد اکبر، کرنل خورشید،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پر یس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت سینکڑوں افراد نے شر کت۔

Show More

Related Articles

Back to top button