London; Pakistani and Kashmiri community left disappointed by the resignation of Sajid Javed
برطانوی وزیر ساجد جاوید کے استعفیٰ پر افسوس
نارتھہمپٹن۔یوکے (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم) برطانوی وزیر ساجد جاوید کے استعفیٰ پر افسوس ہوا۔ حلیم جنجوعہ۔ برطانیہ میں مقیم کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی کے راہنماء بزنس مین عبدالحلیم جنجوعہ نے برطانوی حکومت کے وزیر خزانہ ساجد جاوید کے مستعفی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی نژاد برطانوی چانسلر ساجد جاوید نے اپنی ذمہ داریاں کماحقہُ نبھائی ہیں۔ وہ برطانوی حکومت کے وزیر داخلہ بھی رہ چکے ہیں۔ جبکہ اب وزیر خزانہ کا قلمدان ان کے پاس تھا۔ ان کی وزارت سے استعفیٰ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے کہ جب برطانیہ سیاسی بحرانوں کی زد میں ہے۔ ابھی ابھی بریگزٹ سے باہر نکلا ہے۔ بورس جانسن کی ٹوری حکومت کو اپوزیشن کی تنقید کا سامنا ہے۔ اور نئے سال 2020ء کے برطانوی بجٹ کے آنے میں صرف ایک ماہ باقی ہے۔ ساجد جاوید بہت محنتی اور ہونہار وزیر تھے۔ ان کی وجہ سے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان پہلے سے زیادہ بہتر اور مضبوط دوستانہ تعلقات قائم ہو گئے تھے۔ جبکہ مختلف امور پر معائدے بھی ہوئے۔ برطانیہ میں بھی پاکستانی کمیونٹی سے انکے اچھے تعلقات اور مضبوط رشتے استوار ہو گئے تھے۔ وہ کمیونٹی کے مختلف فنکشنوں اور پروگراموں میں بھی آتے رہتے تھے۔ وہ ایک اچھی شخصیت کے مالک ہیں۔ دراصل انکے ساتھ بھی وہی سلوک ہوا۔ جس کی وجہ سے انہی کی پارٹی کی برطانوی مسلمان پاکستانی خاتون بیرونس سعیدہ وارثی کو بھی مستعفی ہونا پڑا تھا۔ عبدالحلیم جنجوعہ نے کہا کہ ساجد جاوید نے برطانوی سرکار میں رہ کر برطانوی کمیونٹی کیلئے شاندار خدمات سرانجام دیں۔ جس پر انہیں خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے۔
راجہ شبیر ناڑوی عمرہ کی سعادت کیلئے سعودی عرب روانہ
Raja Shabbir Narvi departs for umrah
سلاؤ۔یوکے (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم) راجہ شبیر ناڑوی عمرہ کی سعادت کیلئے سعودی عرب روانہ۔ آزاد کشمیر مسلم لیگ ن یوکے کے مرکزی راہنماء راجہ محمد شبیر خان ناڑوی عمرہ شریف کی سعادت حاصل کرنے کیلئے12 فروری 2020ء کو حجاز مقدس (سعودی عرب) روانہ ہو گئے۔ انہیں انکے عزیز و اقارب، دوست احباب اور پارٹی ورکروں نے رخصت کیا۔ اس موقع پر پاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن سلاؤ کے سابق صدر راجہ محمد ایوب خان، مسلم کانفرنس کے راجہ شوکت علی خان، راجہ گلفراز کیانی، راجہ سروپ خان، ساجد جنجوعہ کشمیری، راجہ امیر اکثر خان، راجہ ذالفقار اور راجہ جمیل خان کے علاوہ دیگر موجود تھے۔ جنہوں نے نیک تمناؤں کے ساتھ ناڑوی صاحب کو الوداع کیا اور کشمیر کی آزادی سمیت اپنے لئے دعاؤں کی درخواست کی۔
معاون خصوصی نعیم الحق کی وفات پر تعزیت کا اظہار
Condolences on death of Naeem Ul Haq
لندن۔یوکے (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم) معاون خصوصی نعیم الحق کی وفات پر تعزیت کا اظہار۔ برطانیہ میں مقیم پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی نے وزیر اعظم پاکستان کے خصوصی مشیر و قابل اعتماد دوست نعیم الحق کی وفات پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ نعیم الحق PTIکے بانیوں میں سے تھے۔ جبکہ حکومت کو بھی بہترین مشورے دیتے تھے۔ وہ دو برس تک کینسر جیسے موذی مرض سے لڑے اور بالاآخر جان کی بازی ہار گئے۔ان کی وفات سے ایک خلاء پیدا ہو گیا ہے۔ جو صدیوں پُر نہ ہو سکے گا۔ نعیم الحق کی وفات سے اہلیان پاکستان اپنے ایک مخلص دوست اور سچے عوامی راہنماء سے محروم ہو گئے ہیں۔اللہ تعالی انکی مغفرت فرمائے اور انکے درجات بلند کرے۔ آمین۔معاون خصوصی حکومت پاکستان نعیم الحق کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرنے والوں میں محمد زاہد راجہ مرکزی راہنماء پاکستان تحریک انصاف برطانیہ، چوہدری محمد شعبان کوآرڈینیٹر PTI کشمیر فار یوکے اینڈ یورپ و امریکہ، پی ٹی آئی کشمیر یوکے کی خاتون راہنماء و سابق مئیر آف سلاؤ انگلینڈ محترمہ عشرت شاہ، PTI پاکستان یوکے کے مرکزی راہنماء رومی ملک، محمد وقاص، عبدالحلیم جنجوعہ، راجہ شوکت علی خان، حاجی چوہدری محمد اسلم، محمد عمران، وسیم راجہ،سید شجاعت بخاری اور راجہ محمد اسحاق خان چیف آرگنائزر مسلم کانفرنس برطانیہ کے علاوہ دیگر شامل ہیں۔