Kallar Syedan; Traffic police stopped 22 motorcycles at 134 while 82 motorcycles and vehicles were locked in a police station under MVO offence.
انچارج ٹریفک پولیس کلر سیداں عمران نواب خان کی زیر نگرانی 22 عدد موٹر سائیکلوں کو 134 جبکہ 82 موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کو 115 ایم وی او کے تحت کارروائی کرتے ہوئے تھانے میں بند کر دیا
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی سید علی اکبر اور ڈی ایس پی رورل جنید محسن خان کی ہدایت پر انچارج ٹریفک پولیس کلر سیداں عمران نواب خان کی زیر نگرانی 22 عدد موٹر سائیکلوں کو 134 جبکہ 82 موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کو 115 ایم وی او کے تحت کارروائی کرتے ہوئے تھانے میں بند کر دیا جبکہ متعدد مسافر اور پرائیویٹ گاڑیوں کو چالان ٹکٹس جاری کئے گئے۔اس موقع پر انہوں نے تاجروں کیساتھ منعقدہ ایک میٹنگ میں اپیل کی ہے کہ وہ تجاوزات اور نوپارکنگ زون کی خلاف ورزی کا سبب بننے والی پرائیویٹ گاڑیوں کو اپنی اپنی دکانوں کے سامنے کھڑا ہونے سے سختی سے روکیں تا کہ سکول رش کے دوران ٹریفک روانی کو بلاتعطل جاری رکھا جا سکے۔
مہنگے داموں کھاد فروخت کرنے پر دو دکانداروں کو مجموعی طور پر دس ہزار روپے جرمانہ عائد
Two vendors fined Rs 10,000 each for selling fertilizers at expensive prices.
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت (توسیع) کلر سیداں بشارت اعوان نے مہنگے داموں کھاد فروخت کرنے پر دو دکانداروں کو مجموعی طور پر دس ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔انہوں نے یہ کارروائی شاہ باغ اور مرید چوک میں کی۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے مطابق شاہ باغ کا ڈیلر سونا یوریا کھاد 1760 روپے کی بجائے 1950 روپے جبکہ مرید چوک میں دو ہزار روپے میں فروخت کی جا رہی تھی۔
موٹرسائیکل سوار نے کیری ڈبے کو ٹکر مار کر خود زخمی ہو گیا
Motorcyclist M Zafran injured in a accident at Tayala Morr, Chauk Pindori
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)موٹرسائیکل سوار نے کیری ڈبے کو ٹکر مار کر خود زخمی ہو گیا راولپنڈی منتقل،تفصیلات کے مطابق ٹریفک کا یہ حادثہ چوکپنڈوری کے قریب ٹیالہ موڑ پر پیش آیا جہاں تیز رفتار موٹر سائیکل سوار محمد ظفران نے کیری ڈبہ کو پیچھے سے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گیا۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی بیٹ انچارج ٹریفک وارڈن عادل منیر موقع پر پہنچ گیا اور ریسکیو 1122 کے ذریعے زخمی کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں کے بعد راولپنڈی منتقل کر دیا۔
نیا پاکستان پولیس اسٹیشن کلرسیداں کے رپورٹنگ سینٹر میں اسٹیشنری نہ ہونے سے کام بری طرح سے متاثر
New Pakistan police station badly affected due to lack of stationery in the reporting center،
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)نیا پاکستان پولیس اسٹیشن کلرسیداں کے رپورٹنگ سینٹر میں اسٹیشنری نہ ہونے سے کام بری طرح سے متاثر،مقامی قانون دان جاوید چشتی گمشدگی کی رپورٹ درج کرانے رپورٹنگ سینٹر پولیس اسٹیشن گئے تو انہیں بتایا گیا کہ سینٹر میں اسٹیشنری ختم ہو چکی ہے محکمہ کو مطلع کر رکھا ہے اسٹیشنری ملنے کے بعد ہی رپورٹ درج کی جا سکتی ہے اور جب انہیں اسٹیشنری عطیہ کرنے کی پیشکش کی گئی تو انہوں نے اس سے بھی معذرت کر لی اور وہ رپورٹ درج کرائے بغیر واپس پلٹ آئے۔
نعمان ناصر نقشبندی رشتہ ازدواج منسلک ہوگئے
Wedding of Noman Nasir Naqshbandi celebrated
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)نعمان ناصر نقشبندی رشتہ ازدواج منسلک ہوگئے دعوت ولیمہ میں رکن اسمبلی راجہ صغیراحمد،ہارون کمال ہاشمی،سید راحت علی شاہ،چوہدری شفقت محمود،شیخ حسن ریاض،سید جنید عباس شاہ،چوھدری نوید الفت،مسعود بھٹی،پرنس جاوید اقبال،شیخ سلیمان شمسی اور دیگر نے شرکت کی۔
مقامی صحافی سرمد بٹ کے کزن ماجد نوید رشتہ اذدواج میں منسلک ہو گئے
Wedding of Majid Naveed celebrated
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)مقامی صحافی سرمد بٹ کے کزن ماجد نوید رشتہ اذدواج میں منسلک ہو گئے۔اس موقع پر کنوہا میں ولیمہ کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں ایم پی اے راجہ صغیر احمد،حافظ ملک سہیل اشرف،ناصر کیانی،راجہ محمد ثقلین،نمبردار اسد عزیز،راجہ آفتاب جنجوعہ،راجہ اظہر اقبال،سابق ارکان بلدیہ حاجی محمد اسحاق، صوفی ضابر حسین، لطیف بھٹی،لیگی رہنما چوہدری طارق تاج سمیت سیاسی سماجی اور کاروباری حلقوں نے شرکت کی۔
اظہار افسوس
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق رکن قومی اسمبلی راجہ محمد جاوید اخلاص،سابق ارکان پنجاب اسمبلی محمود شوکت بھٹی،افتخار وارثی،پی ٹی آئی کے رہنما ملک سہیل اشرف اور چوہدری فیصل حفیظ نے کاروباری و سیاسی شخصیت راجہ محمد افتخار پکھڑال کی رہائش گاہ پر جا کر ان کی والدہ کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحومہ کے بلند درجات اور ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔