Kallar Syedan; Large Political gathering at the wedding of daughter of Ch Ghalib Hussain of Japan in village Banhal
مسلم لیگ ن کے رہنما سابق چیئرمین یوسی منیاندہ چوھدری صداقت حسین کے بھانجے زوہیب حسین کی شادی عزم نوویلفئر ٹرسٹ کے چیئرمین چوہدری غالب حسین کی دختر سے سرانجام پائی دعوت ولیمہ سیاسی اجتماع میں بدل گئی
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)مسلم لیگ ن کے رہنما سابق چیئرمین یوسی منیاندہ چوھدری صداقت حسین کے بھانجے زوہیب حسین کی شادی عزم نوویلفئر ٹرسٹ کے چیئرمین چوہدری غالب حسین کی دختر سے سرانجام پائی دعوت ولیمہ سیاسی اجتماع میں بدل گئی جس میں مسلم لیگ ن کے چیئرمین سینیٹر راجہ محمدظفرالحق،سابق ارکان اسمبلی محمد حنیف عباسی،راجہ جاویداخلاص،چوہدری خورشیدزمان،سردار محمد نسیم،محمودشوکت بھٹی،چوہدری محمد ایاز،ایڈیشنل اٹارنی جنرل ساجد الیاس بھٹی،اے آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویزپولیس جمیل احمدھاشمی،محمد افضل کھوکھر،سابق چیئرمین بلدیہ شیخ عبدالقدوس،ڈاکٹر محمد عارف قریشی،محمدزبیرکیانی،سید راحت علی شاہ،راجہ اشتیاق،راجہ محمدفیاض،ماسٹر محمد یونس،راجہ شوکت دکھالی،چوہدری شفقت محمود،راجہ پرویز اختر قادری،طارق یاسین کیانی،بلال ڈار،راجہ ظفرمحمود،حاجی اخلاق حسین،چوہدری توقیراسلم،الحاج غلام ظہیر،بابر ضمیر،راجہ طلال خلیل،سردار محمداصف،کرنل خورشیداکبر،راجہ داوداکبر،محمدتاج کیانی،زین العابدین عباس،وقاص گجر،حسن سرائیکی،شیخ ندیم احمد،صوبیدار غلام ربانی،علی افسر بھٹی،حاجی محمد اسحاق،مسعود بھٹی،فیاض سندھو،چوہدری افتخار،بابر بھٹی ایڈووکیٹ،ملک طاہر،تنویرناز بھٹی،چوہدری محمد یونس منہاس،الحاج محمد فرید،توفیق تاج کیانی،راجہ گلستان فرشی،چوہدری جمیل اکرم،سید مداح حسین شاہ،اکرام الحق قریشی،پرنس جاوید اقبال اور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
وزیراعظم عمران خان نے ہندوستان پر ترکوں کی حکمرانی کا درست تجزیہ کیا ہے,چوہدری خورشید زمان
PM Imran Khan praised for his portrayal of Turks rule in India
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری خورشید زمان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ہندوستان پر ترکوں کی حکمرانی کا درست تجزیہ کیا ہے ان کی اس بار کا مذاق اڑانے والے خود تاریخ سے لاعلم ہیں انہوں نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترک النسل لوگوں نے تین براعظموں پر حکمرانی کی ہے بابر سمیت جتنے بھی حکمران افغانستان سے ہندوستان میں داخل ہوئے سبھی ترک تھے،عالمی سازش کے تحت خلافت عثمانیہ کو توڑا گیا انہوں نے کیا کہ ترکوں کی اسلام کے لیئے خدمات سے انکار نہیں کیا جاسکتا انہوں نے کہا کہ عمران خان نے قوم کو مایوس کیا انہوں نے ہر وہ کام کیا جس کے یہ خود خلاف تھے ان کی ٹیم ملکی معاملات چلانے میں بری طرح ناکام ہے صرف غریب نادار ہی نہیں بلکہ ملک کا ہر شہری پریشان ہے اور صورتحال روزبروز خراب ہوتی چلی جا رہی ہے انہوں نے موجودہ صورتحال کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اس کی ذمہ دار سابق دونوں بڑی جماعتیں ہیں جب بھٹو اور جنرل ضیا الحق کے پیروکار باہم متحد اور شیروشکر ہوئے تو تیسری قوت کا سامنے آنا ناگزیر تھا سیاستدان یہ بات مت بھولیں کہ فوج ایک قوت اور اکائی ہے اس کا کردار محدود نہیں کیا جا سکتا۔
تریل میں خانہ بدوشوں کے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلا کر پولیو کیخلاف مہم کا باضابطہ افتتاح
Polio inauguration ceremony held in village Tarail with nomad kids
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں ملک ناصر ولایت لنگڑیال نے کلر سیداں کے نواحی علاقہ تریل میں خانہ بدوشوں کے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلا کر پولیو کیخلاف مہم کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔اس موقع پر انہوں نے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کے خاتمے کیلئے موثر حکمت عملی پر کام کر رہے ہیں اور پولیو مہم کی کامیابی کیلئے سرگرم عمل ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیو سے پانچ سال کے عمر کے بچے متاثر ہو کر عمر بھی کی معذوری کا شکار ہو جاتے ہیں۔اس موذی مرض سے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلاکر اس قومی مہم میں ہمارا ساتھ دیں۔اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کلر سیداں ڈاکٹر عابد حسین شاہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تحصیل کلر سیداں میں 36362بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر ہے جسے ہم نے تین دنوں میں مکمل کرنا ہے اور اس کیلئے 131 افراد پر مشتمل محکمہ صحت کا ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائیں گی۔یوسی ایم او 13 جبکہ یوسی انچارج 28 ہیں جو اس مہم کی نگرانی پر مامور کئے گئے ہیں۔تقریب کے اختتام پر عوام میں شعور بیدار کرنے کیلئے واک کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔
سابق چیئر مین یوسی ساگری راجہ شہزاد یونس کے والد محترم راجہ محمد یونس انتقال کر گئے نماز جنازہ ساگری میں ادا کی گئی
Raja M Younis passed away in Sagri
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) سابق چیئر مین یوسی ساگری راجہ شہزاد یونس کے والد محترم راجہ محمد یونس انتقال کر گئے نماز جنازہ ساگری میں ادا کی گئی جس میں راجہ جاوید اخلاص،محمود شوکت بھٹی،راجہ محمد امین،محمد افضل کھوکھر،شیخ ساجد الرحمان،شیخ محمد اسلم، زبیر کیانی، نوید بھٹی، صفدر کیانی، دوست محمد مہمند،طارق یاسین کیانی، چوہدری واصف علی ایڈووکیٹ، راجہ محمد عابد ایڈووکیٹ،راجہ جاوید اشرف، چوہدری توقیر اسلم، حاجی اخلاق حسین، راجہ ظفر محمود، حاجی محمد اسحاق، عابد حسین زاہدی، راجہ ناصر کیانی، چوہدری تصور حسین، جابر عباس، چوہدری عبدالغفار، چوہدری فیصل حفیظ، کامران عزیز، حسن سرائیکی، صوبیدار غلام ربانی،شیخ ندیم احمد، جبران صفدر کیانی،قاسم کیانی،ملک اشتیاق اور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
تھانہ کلر سیداں پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے آتش بازی کا سامان قبضے میں لے لیا
Police confiscate fireworks from a decoration shop
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) تھانہ کلر سیداں پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے آتش بازی کا سامان قبضے میں لے لیا۔پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ پنڈی روڈ پر واقع ڈیکوریشن سنٹر میں سامان آتش بازی فروخت ہو رہا ہے جس پر پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور سوتر گولہ 100 عدد،30 عدد ہوائیاں،06 عدد انار قبضہ میں لے کر ڈیکوریشن سنٹر کے مالک رازق حسین سکنہ کمبیلی صادق کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔
کلر سیداں میں شجر کاری مہم کا باضابطہ آغاز
Tree planation campaign starts in Kallar Syedan
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) کلر سیداں میں شجر کاری مہم کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا۔اس سلسلہ میں منگال کے مقام پر ایک تقریب کا انعقادکیا گیا تھا جس میں شہزاد بٹ، نبیلہ انعام، ایاز قمر،ذوہیب اکرام،ڈاکٹر محمد رشید سمیت آر ڈبلیو ایم سی اور ریسکیو 1122 کے عملے نے شرکت کی۔