DailyNews

Chakswari, AJK; Master Mahboob Awan given farewell reception after distinguished career in teaching

آزادکشمیر سکول ٹیچرزآرگنائزیشن کے نگران اعلے اورگورنمنٹ ہائی سکول چہلہ بانڈی مظفرآبا د کے سینئرمدرس محبوب اعوان کوعزت ووقار کے ساتھ اپنی مدت ملازمت پرپوری کرنے کے بعدریٹائرمنٹ پرمبار کباد

فیض پورشریف (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم) حاجی اخلاق احمددانش (ر) صدرمعلم قائداساتذہ چودھری مہربان علی آزادکشمیر سکول ٹیچرزآرگنائزیشن کے عہدیداروں چودھر ی محمدسعیدعالم ضلعی صدرمیرپور اللہ د تہ بسمل مرکزی میڈیا کوآرڈی نیٹر چودھری محمدیاسین نگیال (ر) معلم نے آزادکشمیر سکول ٹیچرزآرگنائزیشن کے نگران اعلے اورگورنمنٹ ہائی سکول چہلہ بانڈی مظفرآبا د کے سینئرمدرس محبوب اعوان کوعزت ووقار کے ساتھ اپنی مدت ملازمت پرپوری کرنے کے بعدریٹائرمنٹ پرمبار کباد پیش کی ہے ملک وقوم کے لئے بطور معلم شاندار خدمات کی کماحقہ انجام دہی پرخراج تحسین پیش کیاہے ان کی آزادکشمیر سکول ٹیچرزآرگنائزیشن اور اساتذہ آزادکشمیر کے لئے شاندارخدمات آرگنائزیشن اوراساتذہ کے لئے تاریخی اہمیت کی حامل ہیں قیمتی سرمایہ ہیں سنہری حروف میں لکھی جا ئیں گی اوراساتذہ برادری اورآرگنائزیشن کی قیادت ہمیشہ یادرکھے گی ان کی کنوینس الاؤنس کی تعطیلات کے دوران کٹوتی کی بندش کے حوالے سے تاریخ سازکاوش ہمیشہ یادرکھی جائے گی انہوں نے انہیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیاہے اور انہیں بہت اچھے الفاظ سے یادکیامزیدکہاکہ ان کی آرگنائزیشن کے لئے خدمات قابل ستائش وقابل تقلید ہیں

چکسواری (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)سردار عبدالشکور صدیقی ناظم اعلی تعلیمات ایلیمنٹری اینڈسکینڈر ی سکولز آزادکشمیر نے کہاہے کہ وزیر تعلیم ایلیمنٹری اینڈسکینڈر ی سکولز آزادکشمیربیرسٹرافتخار گیلانی اورسیکرٹری تعلیم ایلیمنٹری اینڈسکینڈر ی سکولز آزادکشمیرراجہ امجدپرویزعلی خان کے ویژن کے مطابق آزادکشمیر میں معیارتعلیم کوفروغ دینے کے لئے بھرپور اقدامات کیے جارہے ہیں اساتذ ہ آزادکشمیر کے مسائل کرنے کی طرف خصوصی توجہ دی جارہی ہے پبلک سروس کمیشن اوراین ٹی ایس کے ذریعے محکمہ تعلیم میں قابل اورمحنتی اساتذہ بھرتی ہورہے ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے آفس میں آزادکشمیر سکول ٹیچرزآرگنائزیشن ضلع میرپور کے صدرچودھری محمدسعیدعالم اورپریس سیکرٹری شہزاد بٹ سے بات چیت کرتے ہوئے کیاہے چودھری محمدسعیدعالم نے اساتذ ہ کی جونیئرسے سینئر ترقیابی پروزیرتعلیم سکولز آزادکشمیربیرسٹر افتخار گیلانی سیکرٹری تعلیم سکولز آزادکشمیر راجہ امجدپرویز علی خان اور ناظم تعلیم سکولزآزادکشمیر سردارعبدالشکور صدیقی کاشکریہ اداکیااورنشاندہی کی کہ میرپورمیں اساتذ ہ کی ترقیابیاں طے شدہ کوٹہ سے کم ہوئی ہیں اس لیے ترقیابی کے مستحق اساتذہ کی مزیدترقیابیاں عمل میں لائی جائیں انہوں نے میرپور کے زلزلہ سے متاثرہ اساتذہ کے لئے ترجیحی بنیادوں پرہاؤس بلڈنگ ایڈوانس دینے کے فیصلہ پربھی ان کاشکریہ اداکیاناظم اعلے تعلیمات سکولز آزادکشمیر نے یقین دہانی کرائی کہ حقداراساتذہ کوان کاحق ضرور ملے گاانہوں نے مزیدکہاکہ ترقیاب شدہ اساتذ ہ کی کنفرمیشن کے بعدمزیدترقیابیاں بھی عمل میں لائی جائیں گی چودھری محمدسعیدعالم نے سینئراساتذہ کی بطور صدرمعلمین جلدترقیابی کامطالبہ کیااور سردارعبدالشکورصدیقی ناظم اعلے تعلیمات سکولز آزادکشمیرکویقین دلایاکہ اساتذہ بھرپورمحنت کے ذریعے معیارتعلیم کوبلند کے لئے بھرپور رکرداراداکررہے ہیں۔

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)میرپور میں جعلی نوٹوں کا دھندہ عروج پر کرنسی ایکسچینج بڑے نوٹوں پر لوگوں سے فراڈ کرنے لگے سادہ لوح اوورسیز لوگ پریشانی کا شکار تفصیلات کے مطابق میرپور جوکہ منی لنڈن کہلاتا ہے اور آزاد کشمیر کا سب سے بڑا کاروباری مرکز ہے وہاں کہ ایک بڑے کرنسی ایکسچینج (میر کرنسی ایکسچینج) پر سادہ لوح لوگوں کوجعلی نوٹ دے کر لوٹنے کا سلسلہ جاری ہے ان خیالات کا اظہار راجہ ممتاز علی خان C4 کے رہائشی نے صحافیوں سے کیا انہوں نے کہا کہ میری سگی ہمشیرہ نے مورخہ 26جنوری2020کو بیرون ملک سے میرپور تشریف لائی تھی نے مورخہ29.01.2020کو برطانوی 700پونڈ ہمراہ خاوند کے ساتھ میر کرنسی ایکسچینج سے پاکستانی روپوں میں تبدیل کروائے جن میں کچھ نوٹ پانچ پانچ ہزار کے اور باقی دوسرے نوٹ تھے پانچ ہزار کے نوٹوں میں سے ایک نوٹ جعلی نکلا جس کا پتہ ہمیں فروٹ لینے پر چلا ہم ایک فروٹ والے کی دکان پر گئے جس کو فروٹ لینے کے بعد پانچ ہزار کا نوٹ دیا تو اس نے بتایا کہ آپ کا یہ نوٹ تو جعلی ہے پوچھنے پر پتہ چلا کہ نوٹ میر کرنسی ایکسچینج سے کرنسی تبدیل کروانے پر لیا ہے جو کہ جعلی نکلا ہے جب ہم نے میر کرنسی ایکسچینج کے مالک میر خالد سے رابطہ کیا کہ آپ کی کرنسی سے تبدیل کیا ہوا نوٹ جعلی ہے تو اس نے ماننے سے ہی انکار کر دیا چند لوگوں نے بھی بتایا کہ یہ صاحب اچھی شہرت کے مالک نہیں ہیں اور کاروبار میں کافی دفعہ لوگوں سے ہیرا پھیری کر چکے ہیں جس پر ہم نے ان کے خلاف درخواست بھی دے رکھی ہے راجہ ممتاز علی خان نے کہا ہے کہ اس سے پہلے کہ یہ مزید سادہ لوح لوگوں ان کے جھانسے میں آکر اپنی قیمتی پونجی سے محروم ہوں ان جیسے لوگوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے اور ان کا لائسنس معطل کر کے کڑی سزادی جائے تاکہ مزید ایسا واقعات نہ ہوں میرپور کی ضلعی انتظامیہ ایسے واقعات کے خلاف ایکشن لے کر ان کی روک تھام کرے۔

ڈڈیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنما ملک محمد نذیر نے ایک اخباری بیان میں کہا کہ ترکی کے صدر رجب طیب ادگان نے مسئلہ کشمیر پر حکومت پاکستان اور وزیراعظم عمران خان کی حمایت کر کے پاکستان عوام باالخصوص کشمیر بھائیوں کے دل جیت لئے ہیں پاکستان وزیراعظم نے کشمیریوں کا وکیل ثابت کر دیاہے پاکستان دس سال کی کرپشن کا خاتمہ کر دیاہے پاکستان کی معیشت دن بدن مضبوط ہو رہی ہے مناخوروں اور جعلی مہنگائی کا خاتمہ ہو رہا ہے روز بروز مہنگائی میں کمی ہو رہی ہے انشاء اللہ فروری میں ہی مہنگائی کا خاتمہ ہوجائے گا پاکستان میں کرپٹ ٹولہ کی سیاست کا خاتمہ ہو جائے گا آج حکمران پاکستان کا خزانہ لو ٹ برطانیہ میں جائیداد بنانے والے کسی منہ سے غربیوں کا ہمددربن کر ان کی حمایت کرنے والے زکوٰۃکی رقم بھی ہڑپ کر گئے ہم سابق وزیراعظم آزاد کشمیربیر سٹرسطان محمود چوہدری کی حمایت جاری رکھیں گے ہم پاکستان تحریک آزاد کشمیر کے راہنما چوہدری محمد صدیق کی مکمل حمایت کرتے ہیں جو لوگ کل تک پاکستان مسلم لیگ ن میں شامل ہو ئے تھے وہ آج تحریک انصاف کے قائد بنے ہو ئے ہیں ہم کوتحریک انصاف سے نکالنے والے اپنی خیر منائیں ہم ڈڈیال میں سب سے پہلے تحریک انصاف اور بیرسٹر سلطاب محمود چوہدری کا ساتھ دیا تھا آئندبھی اپنی حمایت جاری رکھیں گے
ڈڈیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)
وکلاء پر تشددکسی صورت برداشت نہیں کر یں گے پو لیس کا کام شہریوں کو تحٖفظ دینے ہے وکلاء پر تشد د اچھا پیغام نہیں ہے ان خیالات کا اظہار آج ڈڈیال بار ایسوسی ایشن کے صدر شوکت علی کیانی ایڈووکیٹ کے زیر قیات ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی احتجاجی ریلی ایس ڈی ایم کے آفس کے سامنے جلسہ کی شکل صورت اختیار کر گی ریلی سے صد ر بار شوکت علی کیانی ایڈووکیٹ،سابق صدر بار چوہدری صابر حسین ایڈووکیٹ اور چوہدری خطاب ایڈووکیٹ نے خطاب کئے میں وکلاء نے کہا کہ مظفر آباد میں وکلاء پر تشد د کی پرزور مذمت کرتے ہیں پولیس کا کام شہریوں کا تحفظ فراہم کرنے ہو تاہے مگر یہاں پر الٹی گنگا بہتی ہے پو لیس نے تحٖفظ کے بجائے تشد د کا راستہ اپنا یا ہو ا ہے مظفر آباد میں وکلاء پر جو تشدداور آنسو گیس کا آزاد نہ استعمال،پتھراؤبھی کیا جس سے متعد د راہ گیربھی زخمی ہو ئے ہیں ایک اچھا پیغام نہیں ہے انہوں نے کہا کہ ہم پولیس پولیس گردی کی دہشتگردی کسی صورت برا دشت نہیں کی جائے گئی اور اس اقدام کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے ارباب اختیار مظفر آباد کے اس واقع کا فوری نوٹس لیں اور زمہ دارپولیس افسران کے خلاف فوری کا روائی کی جائے بعد میں وکلاء ڈڈیال بار نے عدالتی کاروائی کا مکمل بائیکاٹ کیا اور اس واقع مکمل انکوائر ی کروائی جائے اس واقع میں ملوث ہلکاران کو معطل کیا جائے

Show More

Related Articles

Back to top button