Woman robbed inside bank by robbers while counting her cash in Kallar Syedan
کلرسیداں میں نوسر بازچوروں نےرقم نکلوانے والی خاتوں سے بنک کے اندر سے رقم چھین لی
Kallar Syedan- A Woman have been robbed inside bank building by robbers while counting her cash in Kallar Syedan. This incident took place on Friday, today in a private bank. As soon as she withdrew he money and while counting her cash robbers snatched her money and ran away.
کلرسیداں (اکرام الحق قریشی) کلرسیداں میں نوسر بازوں چوروں کے مستقل ڈیرے،رقم نکلوانے والی خاتوں سے بنک کے اندر سے رقم چھین لی گئی یہ واقعہ جمعہ کے روز چوا روڈ کے ایک نجی بنک میں اس وقت پیش آیا جب ایک خاتوں نے بنک کے اندر داخل ہوکر پچاس پزار روپے نکوائے وہ ابھی رقم وصول کرکے گن ہی رہی تھی کہ وھاں موجود نوسرباز نے رقم اس کے ھاتھوں سے چھین لی اور بنک میں لگے کیمروں کے باوجود وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا اور متاثرہ خاتون چلاتی رہی مگر کسی نے اس کی مدد نہ کی اور ملزم بنک کے باہر کھڑی کار میں بیٹھ کر ساتھیوں سمیت فرار ہو گیا اس طرح کی وارداتیں کلرسیداں میں معمول بن چکی ہیں اور پولیس شہریوں کا تحفظ فراھم کرنے کی بجائے محض تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے شہریوں نے سی پی او راولپنڈی سے کلرسیداں میں بڑھی ہوئی موِٹر سائیکل چوری اور بنکوں کے باہر سے رقوم چھیننے کی وارداتوں کا فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔
کلرسیداں شہر میں واقعہ نالہ کانسی پل سے محض چند سو میٹرز کے فاصلے پر نالے کی کھدائی ،انتظامیہ اس سارے عمل سے لاتعلق
Nala Kansi dug out despite authorities being unaware
کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)کلرسیداں شہر میں واقعہ نالہ کانسی پل سے محض چند سو میٹرز کے فاصلے پر کئی ماہ سے نالے کی کھدائی جاری ہے انتظامیہ اس سارے عمل سے لاتعلق ہے تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت نے کلر سیداں بائی باس سے گورنمنٹ بوائز کالج تک کی حدود میں نالہ کانسی سے ریت بجری کو لیز پر نہیں دیا مگر یہاں آباد پٹھان گزشتہ کئی ماہ سے یہاں کھدائی کر کے ریت مٹی اور بجری فروخت کر رہے ہیں جس بجا گہرے گڑھے حادثات کا موجب بن رہے ہیں اور یہ سلسلہ دن رات جاری رہتا ہے مگر کلرسیداں انتظامیہ اس سارے معاملے پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے شہریوں نے کمشنر راولپنڈی سے صورتحال کا نوٹس لینے اور ذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
دو ہفتے قبل گھر سے غائب ہونے والی دوشیزہ پولیس دباؤ کے باعث گھر واپس آ گئی۔
Young girl returned home due to police influence in Kallar Seydan
کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)دو ہفتے قبل گھر سے غائب ہونے والی دوشیزہ پولیس دباؤ کے باعث گھر واپس آ گئی۔مجھے کسی نے اغواء کیانہ ہی کسی کیخلاف کارروائی کروانا چاہتی ہوں،روات میں آصف نامی نوجوان کے پاس گئی تھی شادی کرنا چاہتی ہوں،معزز جج نے 164 کے تحت بیان قلم بند کروانے کے بعد اسے والدین کیساتھ جانے کی اجازت دے دی،لڑکی نے اپنا طبی معائنہ بھی کروانے سے انکار کر دیا۔یاد رہے کہ مسماۃ (ت) نے تھانہ کلر سیداں میں اغواء کا مقدمہ درج کرواتے ہوئے بیان دیا تھا کہ میرا خاوند بسلسلہ روزگار لاہور مقیم ہے۔میری 22 سالہ بیٹی (م) نانی کے گھر جانے کا بتا کر گئی اور پھر واپس نہ آئی جس کو گردونواح میں بھی تلاش کیا مگر اس کا کچھ پتہ نہ چل سکا۔میری بیٹی کو کسی نامعلوم شخص نے ورغلا پھسلا کر اغواء کر لیا ہے۔
روات کلر روڈ پر موٹر سائیکل اور کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی ہوگئے
Two people injured in an accident on Rawat Kallar road
کلرسیداں (اکرام الحق قریشی) روات کلر روڈ پر موٹر سائیکل اور کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی ہوگئے،تفصیلات کے مطابق روات کلرروڈ پر واقع مانکیالہ پل پر کلرسیداں سے روات کی جانب جانے والی کلٹس کارنمبر LZS 8748جسے ڈرائیور قاسم علی سکنہ کھنہ پل اسلام آبادچلا رہا تھامانکیالہ ریلوے پل پر مخالف سمت سے آنے والے موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کار سوار قاسم علی اور موٹر سائیکل سوارنمبر RIN1696سعید اقبال سکنہ گجر خان دونوں کو شدید چوٹیں آئیں،دونوں زخمیوں کو فوری طور پرراولپنڈی ہسپتال پہنچا دیا گیا،یاد رہے کہ مانکیالہ پل پر ایک ہفتے کے دوران ہونے والا یہ دوسرا ٹریفک حادثہ ہے،قبل ازیں گزشتہ اتوار کو کار اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم میں پنجاب پولیس کے دو ملازمین جو کہ موٹرسائیکل پر راولپنڈی جارہے تھے،مخالف سمت سے آنے والی کار کے ساتھ ٹکر کے نتیجے میں کلرسیداں کا رہائشی پولیس ملازم جاں بحق ہو گیا تھا۔
کلر سیداں میں گوجرخان روڈ پر واقع ایک ہوٹل میں چوری کی واردات
Robbery in hotel on Gujar khan road in Kallar Seydan
کلرسیداں (اکرام الحق قریشی) کلر سیداں میں گوجرخان روڈ پر واقع ایک ہوٹل میں چوری کی واردات میں نامعلوم ملزمان نے تالے توڑ کر وہاں پڑی چار ہزار روپے کی کیش اور گاڑی کی کاپی چرا کر فرار ہو گئے۔ہوٹل کے مالک محمد فیاض نے بتایا کہ اسے چوری کی واردات کا علم اس وقت ہوا جب وہ صبح اپنے کام کیلئے ہوٹل پر آیا۔
اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں ملک ناصر ولایت لنگڑیال کی کلر سیداں شہر میں گرانفروشوں کیخلاف کارروائی
AC Kllar Seydan Malik Nasir took action against excessive prices
کلرسیداں (اکرام الحق قریشی) اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں ملک ناصر ولایت لنگڑیال نے کلر سیداں شہر میں گرانفروشوں کیخلاف کارروائی کے دوران متعدد سبزی اور فروٹ فروشوں کو مجموعی طور پر 33 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔سبزی و فروٹ فروش سرکاری نرخ نامے آویزاں کرنے کے باوجود اشیاء مہنگے داموں فروخت کر رہے تھے۔
راجہ محمد افتخار پھکڑال کی رہائش گاہ پر ان کی والدہ کی وفات پرفاتحہ خوانی
Condolences over the death of R M Iftikhar of Phakral
کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)سابق چیئرمین یوسیز راجہ زبیر کیانی،چوہدری عامر جمشید،راجہ شہزاد یونس،راجہ محمد یونس،راجہ محمد ظریف، راجہ آفتاب،ملک پرویزآف کنگر،راجہ زاہد خورشید،پرویز امجد منہاس، گل نواز،سید ظہیر حسین شاہ گیلانی،شیخ محمد عظیم اکرم،ماسٹر راجہ شبیر احمد اور راجہ حسن اختر ایڈووکیٹ،پنجاب ٹیچرز یونین کلر سیداں کے صدر خضر حسین نے راجہ محمد افتخار پھکڑال کی رہائش گاہ پر جا کر ان کی والدہ کی وفات پرفاتحہ خوانی کی۔