Kallar Syedan; Due to poor policies of the Rawalpindi Education Board, Government Girls High School Nothia exam centre moved to Boys High School in Dera Khalsa.
راوالپنڈی تعلیمی بورڈ کی ناقص پالیسیوں کے باعث گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نوتھیہ کی میٹرک کا امتحان دینے والی طالبات کا سنٹر گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ڈیرہ خالصہ میں قائم کر دیا گیا
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)راوالپنڈی تعلیمی بورڈ کی ناقص پالیسیوں کے باعث گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نوتھیہ کی میٹرک کا امتحان دینے والی طالبات کا سنٹر گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ڈیرہ خالصہ میں قائم کر دیا گیا۔شاہ باغ و گرد و نواح کے ہائی سکولوں کی طالبات کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے اس بار گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ڈیرہ خالصہ میں بھی میٹرک کا امتھانی سنٹر بنا یا گیا مگرگورنمنٹ گرلز ہائی سکول نوتھیہ کی دسویں کلاس کی کل 25طالبات ہیں جن میں سے 15طالبات کا امتحانی سنٹر گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ڈیرہ خالصہ جبکہ 10طالبات کا امتحانی سنٹر 18کلومیٹر دور کلر سیداں کے ایک نجی سکول میں قائم کیا گیا۔ راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے اس ظالمانہ فیصلے نے والدین اور طالبات کو ذہنی اذیت میں مبتلا کر دیا ہے والدین اور اہل علاقہ نے وزیر اعلی عثمان بزدار وزیر تعلیم پنجاب اور چیرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر اس غلط فیصلے پر نوٹس لیں۔
اشیائے روزمرہ کے نرخوں میں بے تحاشہ اضافہ
A drastic increase in the daily prices of goods
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)اشیائے روزمرہ کے نرخوں میں بے تحاشہ اضافہ،ملکی تاریخ میں پہلی بار اس طرح کے اضافے نے لوگوں کی قوت خرید ہی ختم کردی صرف نادار اور غریب ہی نہیں متوسط طبقہ بھی صورتحال سے پریشان ہے اشیائے روزمرہ کے نرخوں درج ذیل بھاری اضافہ ہوا ہے دال ماش 6200سے 8000روپے فی من دال چنا 4200سے 5500روپے دال مونگ 4800سے 7800روپے دال مسور 5300سے 7200روپے سفید چنے 5200سے 6600روپے دال لوبیا سرخ 5400سے 8200 اور دال لوبیا سفید میں 4200سے 7700 کا اضافہ ہوا ہے الائچی 2200سے 7800روپے فی کلو بادام 1100روپے کلو سے 1650روپے کلو سرخ مرچ 11000 روپے فی من سے 19000روپے فی من اضافہ ہوا ہے چینی کے نرخوں میں 2700روپے فی پچاس کلو سے 4100روپے ہو گئی ہے اور اس میں بتدریج اضافہ ہو رھا ہے۔
حالات کی درست نشاندھی کرتے ہوئے لوگوں کی ترجمانی کی ہے
Translating people by accurately identifying current situation, AlHaj Aslam Bani
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)بزرگ مسلم لیگی رہنما الحاج اسلم بانی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما راجہ ساجد جاوید نے اپنے اخباری بیان میں حالات کی درست نشاندھی کرتے ہوئے لوگوں کی ترجمانی کی ہے کیونکہ کلرسیداں میں اب تمام اداروں میں رشوت ستانی لوٹ مار اور چور بازاری عام ہے اور اتنے برے حالات ماضی میں کبھی نہیں رہے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ کلرسیداں چوہدری نثار علی کے بعد لاوارث ہو گیا ہے کسی بھی ادارے میں رشوت کے سوا کوئی کام نہیں ہوتا پی ٹی آئی کو ووٹ دینے والے سب صورتحال سے تنگ آچکے ہیں رکن قومی اسمبلی صداقت عباسی کے پاس کسی کے لیئے وقت نہیں وہ اب صرف ٹی وی چینلز پر ہی نظام آتے ہیں انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس سے کلرسیداں میں تحصیلدار کی آسامی خالی چلی آرہی ہے کئی ماہ کے عوامی احتجاج پر دو نائب تحصیلدار وں کی کلرسیداں تعیناتی کی گئی اور پھر کلر قانون گوئی کے نائب تحصیلدار کئی ہفتوں سے کہوٹہ خدمات سر انجام دے رہے ہیں اور کلر میں تعینات اکلوتے نائب تحصیلدار قانون گو مرکز چوآخالصہ کے علاوہ کام نہیں کرتے اور کلرسیداں کے لوگ خوار ہو رہے ہیں انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے تحصیل کلرسیداں سے ارکان اسمبلی کی عدم توجہی کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
چوری کے مقدمے میں نامزد ملزم تصویر ولد محمد ظفر سکنہ پلالہ سیداں کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کا مسروقہ مال برآمد
The alleged accused in the theft case Police seized stolen goods worth millions of rupees from the possession of Tasweer son of Muhammad Zafar Pallala Syedan.
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) تھانہ کلر سیداں پولیس کے سب انسپکٹر ریاض احمد گورائیہ نے چوری کے مقدمے میں نامزد ملزم تصویر ولد محمد ظفر سکنہ پلالہ سیداں کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کا مسروقہ مال برآمد کر لیا۔ملزم نے آڑھائی ماہ قبل ایک گھر میں چوری کی واردات میں دو عدد طلائی چوڑیاں،دو عدد انگوٹھیاں (زنانہ)، ایک عدد مردانہ اور دو ہزار روپے کی نقدی چوری کر لی تھی۔ملزم جسمانی ریمانڈ پر تھا کہ دوران تفتیش پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر مال مسروقہ برآمد کر لیا۔
مسلم لیگ (ن) کے سرگمرم کارکن مقامی دوکاندار راجہ محمد افتخار پھکڑال کی والدہ 110 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں نماز جنازہ موہڑہ پھکڑال ڈریال میں ادا کی گئی
Mother of Raja M Iftikhar passed away in Morra Pakhriyal, Daryal
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) مسلم لیگ (ن) کے سرگمرم کارکن مقامی دوکاندار راجہ محمد افتخار پھکڑال کی والدہ 110 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں نماز جنازہ موہڑہ پھکڑال ڈریال میں ادا کی گئی جس میں سابق ڈی پی او راجہ منور،ڈی ایس پی طاہر محمود، راجہ پرویزاختر قادری، راجہ فیصل منور،چوہدری شفقت محمود،شیخ حسن ریاض،حاجی اخلاق حسین،راجہ ظفر محمود،عابد حسین زاہدی،چوہدری زین العابدین عباس،راجہ زاہد خورشید،ملک فیاض سندھو، مسعود احمد بھٹی،چوہدری توقیر اسلم،راجہ جہانگیر اختر بھٹی،راجہ فیاض،سید شہاب ثاقب،صوبیدار غلام ربانی،چوہدری محمد رمضان، راجہ جاوید اشرف، راجہ محبوب چوہان، راجہ شاہد پکھڑال اور دیگر نے شرکت کی۔