DailyNews

Chakswari, AJK; Reception held for newly elected Chancellor

چکسواری میں راجہ شہبازخان پی آراوراجہ جاویداقبال وزیرحکومت کی جانب سے چکسوری میں نوتعینات صدرمعلمین وسینئرمعلمین کے اعزازمیں استقبالیہ

چکسواری(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم) راجہ بشارت اقبال ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرمیرپورنے کہاکہ حکومت معیارتعلیم کی بہتری اورفروغ تعلیم کے لیے انقلابی اقدامات اٹھارہی ہے۔غیرجانبدارپبلک سروس کمیشن کی تشکیل،این ٹی ایس کانفاذ، بائیومیٹرک سسٹم حکومت کے قابل ستائش اقدامات ہیں۔محکمہ تعلیم سے سیاسی مداخلت کاخاتمہ ہوچکاہے۔ محکمہ تعلیم میں میرٹ پرتقرریاں تبادلے ہورہے ہیں۔چکسواری کے تعلیمی اداروں میں معلمین کی کمی کامسئلہ حل ہوچکاہے۔تعلیمی اداروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کیے جارہے ہیں۔اساتذہ کرام اپنی ذمہ داریاں بطریق احسن سرانجام دیں۔بچوں کی تعلیم وتربیت کے لیے تمام صلاحیتیں برؤے کارلائیں۔ سرکاری تعلیمی اداروں کے اساتذہ کرام قابل باصلاحیت ہیں۔عوام سرکاری تعلیمی اداروں پراعتمادکریں اوراپنے بچے سرکاری تعلیمی اداروں میں داخل کرائیں۔راجہ شہبازخان سے بھائیوں جیساتعلق ہے کھلے دل کے مالک ہیں۔راجہ شہبازخان نے محکمہ تعلیم میں گرانقدرخدمات سرانجام دیں۔ ریٹائرڈمنٹ کے بعدبھی عوامی خدمت کاسلسلہ جاری رکھاہواہے اورمحکمہ تعلیم سے تعلق رشتہ قائم ہے ۔استقبالیہ تقریب کے انعقادپرراجہ شہبازخان کے شکرگزارہیں۔ان خیالات کااظہارانھوں نے چکسواری میں راجہ شہبازخان پی آراوراجہ جاویداقبال وزیرحکومت کی جانب سے چکسوری میں نوتعینات صدرمعلمین وسینئرمعلمین کے اعزازمیں دئیے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔راجہ شہبازخان نے چکسواری میں نوتعینات صدرمعلمین وسینئرمعلمین کومبارکبادپیش کرتے ہوئے کہاکہ راجہ جاویداقبال وزیرحکومت علم دوست انسان ہیں۔ راجہ جاویداقبال چکسواری کے تعلیمی اداروں کے مسائل کے حل کے لیے بھرپورکرداراداکررہے ہیں۔انھوں نے شرکاء تقریب کاشکریہ اداکیا۔نظامت کے فرائض اللہ دتہ بسمل انچارج صدرمعلم مڈل سکول ادھ پلائی نے سرانجام دئیے۔تقریب میں صدرمعلمین مسعودہاشمی،مشتاق احمد،خالدمحمودقریشی،،شفیق احمد، حافظ نویداشرف،فیضان حسین،سعیداحمد،اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرچکسواری محمدعجائب،حاجی اخلاق احمددانش، حاجی محمدممتاز،شاہدحنیف، محمداویس سمیت معلمین،صحافیوں نے شرکت کی

ڈڈیال(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)
مبین احمد مشتاق چغتائی کی صحافیوں سے گفتگو کرتے کہا کہ میراپنیل ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میرپور کے سالانہ انتخابات میں یوئیڈ لائرزپینل نے شاندار ہیٹ ٹریک مکمل کر لی تفصیل کے مطابق مرزاقمر زمان ایڈووکیٹ مسلسل تیسری بار میرپور بار کے صدر منتخب ہو ئے جبکہ راشد ندیم بٹ ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری اور رضا الحق ایڈووکیٹ جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہو نے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہو ں میں محترمہ تسنیم کوثر مغل ایڈووکیٹ اور محسن ریاض ایڈووکیٹ کو ممبر ایگزیکٹوکمیٹی منتخب ہو نے پر مبار ک باد پیش کرتاہو ں انہوں نے کہا کہ مرزا قمر زمان ایڈووکیٹ اپنا کام ایماندار ی سے سرانجام دین گئے اور تمام وکلاء برادری کو ساتھ لیکر چلیں گے


ڈڈیال(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)
سابق کونسلر بلدیہ مشتاق احمد چغتائی نے گزشتہ روز ڈڈیال بار کے الیکشن میں نومنتخب صدر شوکت علی ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری راجہ عامر صدیق ویگر کو شاندار کامیابی مبار ک باد پیش کی انہوں کہا کہ بار صدر شوکت علی ایڈووکیٹ باصلاحیت ہیں امید کرتے ہیں کہ وہ اپنے ساتھ وکلاء برادری کو اپنے ساتھ لے کر چلیں گئے ان کا بار صدر منتخب ہو نے نیک شکون ہے اور غریب لوگوں کے مسائل بھی حل کریں گئے

Show More

Related Articles

Back to top button