برٹش کشمیری ڈاکٹر وقاص جنجوعہ نے ایم بی بی ایس کا امتحان پاس کر لیا
برمنگھم۔یوکے (رپورٹ:۔ نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم )برٹش کشمیری ڈاکٹر وقاص جنجوعہ نےایم بی بی ایس کا امتحان پاس کر لیا۔ جولائی میں یونیورسٹی کی منعقدہ تقریب میں ڈگری ملے گی۔کمیونٹی نے مبارکباد پیش کی۔ برطانیہ میں مقیم برٹش کشمیری تاجر عبدالجلیل جنجوعہ کے تینوں صاحبزادے ڈاکٹر بن گئے۔ انکے بڑے بیٹے ڈاکٹر صائم جنجوعہ اور منجھلے بیٹے ڈاکٹر عزیر جنجوعہ کے بعد اب تیسرے اور سب سے چھوٹے صاحبزادے ڈاکٹر وقاص جنجوعہ نے یونیورسٹی آف مانچیسٹر سے ایم بی بی ایس کا امتحان اعلی نمبروں سے پاس کر لیا ہے۔فروری میں نتیجہ آ گیا۔ جس میں انکی اپنی سخت محنت اور لگن کے ساتھ ساتھ والدین کی دعائیں بھی شامل ہیں۔بچوں کے دادا جان اور دادی جان اب اس دنیا میں نہیں۔ جبکہ انکے نانا جان اور نانی جان نے بھی انکے لئے بہت دعائیں کیں۔ (ڈاکٹر وقاص جنجوعہ کے نانا جان ڈیڑھ ماہ قبل برمنگھم میں رضائے الٰہی سے وفات پا گئے ہیں)۔ بچوں کی راہنمائی اور حصول تعلیم کیلئے انکے چچا جان عبدالحلیم جنجوعہ کی کوششیں، کاؤشیں اور تعاون رہا۔ جس کے وہ مشکور ہیں۔ معروف بزنس مین عبدالحلیم جنجوعہ پاکستان تحریک انصاف برطانیہ PTI UK کے مرکزی راہنماء بھی ہیں۔ کوٹلی آزاد کشمیر سے آبائی تعلق رکھنے والے عبدالجلیل جنجوعہ یوکے میں ” شیخ جلیل“ کے نام سے بھی کافی شہرت رکھتے ہیں۔ انہیں عزیز و اقارب، دوست احباب اور عوام علاقہ نے انکے بیٹے ڈاکٹر وقاص جنجوعہ کو ڈاکٹری کی تعلیم مکمل کرنے اور کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔ جبکہ انکے بھائیوں عبدالوحید جنجوعہ، عبدالمحب جنجوعہ زرگر، عبدالمجیب جنجوعہ، عبدالحلیم جنجوعہ، عبدالنقیب جنجوعہ اور الرقیب جنجوعہ کو بھی بھتیجے کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ عبدالجلیل جنجوعہ نے بیٹے کے پاس ہونے کی خوشی میں احباب میں مٹھائی تقسیم کی۔ اور کہا کہ دعا کریں کہ بیٹھے راہئ ہدایت اور بھلائی کے کاموں پر رہیں اور دکھی انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بنا لیں۔