DailyNewsHeadlineKahuta

Kotli Sattian; Women benefiting from the Benazir Income Support Program face serious challenges for funding.

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونے والی غریب و نا دار خواتین کو رقم کے حصول کے لیے شدید مشکلا ت کا سامنا

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونے والی غریب و نا دار خواتین کو رقم کے حصول کے لیے شدید مشکلا ت کا سامنا، خواتین کی غربت کا مذاق اڑایا جا نے لگا سال 2019میں ملنے والی چا ر قسطو ں میں سے صرف ایک قسط کی ادائیگی کی گئی جس میں سے کئی خواتین جو سال بھر دفا تر کے چکر لگا تی رہیں انہیں 2020کے پہلے ما ہ میں ایک قسط کی ادائیگی با رے اطلا ع کیے بغیر انکی سال 2019کی ایک قسط بھی ادا نہ کی جا سکی اور انہیں کہا ں جا رہا ہے کہ اب انکی سال 2019کی کو ئی رقم انہیں نہیں ملے گی، ایک سال میں ہزاروں خواتین کی رقم زمین کھا گئی یا آسماں خواتین اپنے اس حق سے محرو م کیوں؟ اعلی تحقیاتی ادا روں سے تحقیقات کا مطا لبہ، ہزاروں خواتین جب میلوں کا سفر کر کے آتی ہیں تو انہیں کہا جا تاہے کہ انکی رقم نہیں آئی کسی مقام پر انہیں بہتر رہنما ئی نہیں دی جا تی، خواتین کی اگا ہی کے لیے کئی سال قبل بنا ئی جا نے والی بینظیر بینفیشریز کمیٹیز (بی بی سی)بھی غیر فعال ہو نے سے خواتین کی مشکلا ت میں اضا فہ ہوا ہے کچھ سالوں قبل خواتین کو انکی رقم اے ٹی ایم کارڈ زکے ذریعے سے ملتی تھی لیکن حال ہی میں یہ رقم پی سی او شاپ سے شناحتی کارڈ کے ذریعے با ئیو میٹرک سسٹم کے ذریعے ملنے سے خواتین کو رقم حا صل کر نے میں شدید مشکلا ت پیش آئی ہیں جس کی بی آئی ایس پی کے افسران و اہلکا ران بھی تسلیم کرتے ہیں بی آئی ایس پی سے استفا دہ حا صل کر نے والی خواتین نے مطا لبہ کیا ہے کہ سال2019کی رقم نہ ملنے کے با رے ان خواتین کواگا ہ کیا جا ئے اور تحقیقات کی جا ئیں کہ جن خواتین کی رقم منظور ہے ان میں سے کئی خواتین کو سال بھر میں ایک قسط بھی ادا کیوں نہ کی گئی انہوں نے یہ بھی مطا لبہ کیا کہ انہیں دو با رہ اے ٹی ایم کارڈ کی سہولت دی جائے تا کہ مشکلا ت میں کمی واقع ہو سکے۔

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)کیپٹن خضر ستی شہید روڈ کی دیرینہ بندش تقریبا 300 گھرانوں کی زندگیاں اجیرن بن گئیں حاجی حق نواز ستی،لینڈ سلائیڈ ایریاکو کلیر کیے بغیر باقی روڈ پر بجری ریت کے ڈھیر لگائے رکھنا انتہائی غلط اقدام ہے ملوٹ ستیاں (کیتھولہ، کیپٹن خضر ستی شہید) روڈ کی دیرینہ بندش اہلیان علاقہ کے لیے درد سر بن چکی ہے تفصیلا ت کیمطا بق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میدوار برائے چیئرمین یونین کونسل ملوٹ ستیاں حاجی حق نواز ستی نے کہا کہ کیپٹن خضر ستی شہید روڈ کی بندش پر بحالی کے حوالے سے عجیب منطق دیکھی جا رہی ہے جنگلاگلہ کے مقام جہاں سے روڈ شروع ہوتی ہے وہاں ایک لمبے عرصے سے بڑی لینڈ سلائیڈ کی وجہ سے روڈ مکمل بند ہے اور تقریبا 300 گھرانوں کی زندگیاں اجیرن بنی ہوئی ہیں۔ اس بندش کو کھولنے کے بجائے روڈ کے اگلے حصے پر بجری ریت کے ڈھیر لگائے جا رہے ہیں جو سراسر غلط اقدام ہے۔ پہلے روڈ کے مین حصے کو کھولا جائے تاکہ اہلیان علاقہ اپنی روز مرہ معاملات چلا سکیں موجودہ حالات میں عوام ضروریات زندگی کی چیزیں کندھوں پر اُٹھا کر میلوں پیدل سفر کرنے پر مجبور ہیں مگر کسی نمائندے کے کانوں پر جوں تک نہیں رئینگتی ناقص میٹریل اور غیر معیاری کام کی وجہ سے آئے روز روڈ ٹوٹ پھوٹ ک شکار ہو رہی ہے جو کہ ایک بڑا لمحہ فکریہ ہے۔

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)الکرم فرینڈزتحصیل کوٹلی ستیاں کے زیر اہتمام ماہانہ درس ضیاء القران آج 12 فروری بروز بدھ 2020 سہ پہر 3 سے 4 بجے تک جامع مسجد نوری بمقام برج میں دیا جائے گا پروگرام زیر سر پرستی علامہ قاری ظہیر اقبال ستی، علامہ سید یاسرحسین شاہ کاظمی، علامہ عدیل افسر ستی انعقاد پزیرہو گا۔د رس و تدریس کے فرائض علامہ شاہد اقبال ستی سر انجام دیں گے۔ پروگرام کے میزبانی کے فرائض علامہ عتیق الرحمان عباسی سر انجام دیں گے،الکرم فرینڈز تحصیل کو ٹلی ستیاں کے تمام عہدیداران و کارکنان شرکت فرمائیں گے جبکہ الکرم فرینڈز کی جانب سے تمام اہلیان علاقہ کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button