HeadlineKahutaDailyNews12th February 2020

Kahuta; Due to Department of Highway Kahuta’s negligence Mafia takes over at Jandi Hainser stop

محکمہ ہائی وئے کہوٹہ کی غفلت جنڈی ہنیسر سٹاپ پر تجاوزات مافیانے سٹر ک پر قبضہ کر لیا

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
محکمہ ہائی وئے کہوٹہ کی غفلت جنڈی ہنیسر سٹاپ پر تجاوزات مافیانے سٹر ک پر قبضہ کر لیا۔66فٹ کی سڑ ک سکڑ کر12فٹ رہ گئی کوئی بھی پوچھنے والا نہیں۔ اہلیان علاقہ کا وزیر اعلیٰ پنجاب سے از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔تفصیل کے مطابق محکمہ ہائی وئے کہوٹہ کی غفلت و لاپروائی کی وجہ سے آزاد کشمیر روڈ جنڈی ہنیسر سٹاپ پر تجاوزات مافیا نے قبضہ کر کے 66فٹ کی سڑک کو12فٹ کر دی محکمہ ہائی وئے کہوٹہ کے کوئی بھی زمہ دار نے ان کو پوچھنابھی گوارہ نہیں کیا جس کی وجہ سے آئے روز کوئی نہ کوئی ایکسیڈنٹ ہو جاتا ہے اہلیان علاقہ نے اس مسلے پر وزیر اعلیٰ پنجاب، سیکرٹری پنجاب،کمشنر راولپنڈی اور ڈی سی راولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ سڑک سے فی الفور تجاوزات کو ختم کر کے عوام کا مطالبہ پورا کیا جائے۔

سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے نیشنل اسمبلی میں معروف لیگی رہنماء راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ، سید نذابت حسین شاہ اور سابق چیئرمین یوسی نڑھ بلال یامین ستی کی ملاقات

Former Prime Minister of Pakistan Shahid Khaqan Abbasi meets with leading league leader Raja Sakhawat Ali Advocate, Syed Nazbat Hussain Shah and Bilal Yameen Satti in the National Assembly.

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے نیشنل اسمبلی میں معروف لیگی رہنماء راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ، سید نذابت حسین شاہ اور سابق چیئرمین یوسی نڑھ بلال یامین ستی کی ملاقات۔ملکی وعلاقائی سیاست پر گفتگو، جرت مندانہ سیاست کر نے پر خراج تحسین۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روزقومی اسمبلی میں اجلاس کے بعد مسلم لیگ ن کے مر کزی رہنماء و سنیئر نائب صدرسابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال سے پاکستان مسلم لیگ ن تحصیل کہوٹہ کے رہنماء معروف قانون دان راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ، ن لیگ کے رہنماء سید نذابت حسین شاہ اور سابق چیئرمین یونین کونسل نڑھ بلال یامین ستی امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ نے ملاقات کی اور ان سے ملکی اورعلاقائی سیاست پر تفصیلی گفتگو کی جبکہ انہوں نے سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کو جر ت مندانہ سیاست کو فروغ دینے پر خراج تحسین پیش کی اور کہا کہ ن لیگ کا ایک ایک کارکن، ورکر کو آپ پر فخر ہے۔

مسلم لیگ ن یونین کونسل نارہ کا اہم اجلاس قاری عبد الرحیم کے زیر صدارت منعقد

Important meeting of Muslim League N Union Council Nara was chaired by Qari Abdul Rahim

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
مسلم لیگ ن یونین کونسل نارہ کا اہم اجلاس قاری عبد الرحیم کے زیر صدارت منعقد۔ آفتاب کیانی، شیخ جاوید، راجہ سجاد حید ر سمیت دیگر ن لیگی کارکنان ور کنان کی شر کت کی۔ سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کی رہائی پر ان کا فقید المثال استقبال کر نے کا عزم۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز مسلم لیگ ن یونین کونسل نارہ کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن یونین کونسل نارہ قاری عبد الرحیم کے منعقدہوا جس میں مسلم لیگ ن کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت آفتاب کیانی آف نارہ، بزرگ سیاسی وسماجی شخصیت شیخ جاوید، سابق نائب ناظم راجہ سجاد حیدر، ماسٹر محمد یونس، راجہ محمد ادریس، محمد اصغر، کوثر رحمن، راجہ محمد طاہر،مشتاق احمد بٹ، راجہ محمد نذیر،شیخ ابراررشید، مشتاق احمد، صفدر کیانی سمیت دیگر لیگی عہدیداروں نے شر کت کی اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ قائد محترم سا بق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کی جب رہائی ہو گئی تو انشاء اللہ ان کا فقید المثال استقبال کیا جائے گا تمام کارکنان، ورکناں،لیگی رہنماؤں، عہدیداروں نے اس کی عزم کی بھر پور حمائت کی۔

پاکستان کے بیس کروڑ عوام اور مسلح افواج مقبوضہ کشمیر کی آزادی کی تحریک میں انکے ساتھ کھڑے ہیں

Pakistan’s nation and armed forces stand with the liberation movement of occupied Kashmir

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پاکستان تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ کے نوجوان رہنماء سردار ارشد مجید نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے بیس کروڑ عوام اور مسلح افواج مقبوضہ کشمیر کی آزادی کی تحریک میں انکے ساتھ کھڑے ہیں انکی سفارتی اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے مقبوضہ کشمیر کے عوام پر ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں نام نہاد انسانی حقوق کی تنظیمیں،سلامتی کونسل اور مسلم اُمہ خاموش ہیں مودی نے جو آگ مقبوضہ کشمیر میں لگائی ہے اب وہ پورے بھارت میں پھیل چکی ہے وہ دن دور نہیں جب بھارت ٹکڑے ٹکڑے ہوگا ہم مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کی جرات اور بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں آج 193دن سے زیادہ ہو گے مقبوضہ کشمیر عوام کو حق خوداریت کی تحریک کا میاب ہوتا دیکھتے ہیں ان خیالات کا اظہا رپاکستان تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ کے نوجوان رہنماء سردار ارشد مجید نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عالمی طاقتیں مسلمانوں پر مظالم پر خاموش کیوں ہیں اور وقت کا تقاضہ ہے کہ مسلم اُمہ متحد ہو کر مخالف طاقتوں کا مقابلہ کرے انشااللہ وہ دن دور نہیں جب کشمیر آزاد ہو کر پاکستان بنے گا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close