Kallar Syedan; Court rejects Chaudhry Zaheer, President of the PPP District Rawalpindi and his uncle’s bail bail in a dispute case.
کلر سیداں کی عدالت نے لڑائی جھگڑے کے ایک مقدمے میں پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر اور ان کے چچاکی ضمانتیں مسترد کر دیں
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) کلر سیداں کی عدالت نے لڑائی جھگڑے کے ایک مقدمے میں پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر اور ان کے چچاکی ضمانتیں مسترد کر دیں چند ماہ قبل گاؤں سیاہلیاں میں فریقین کے درمیان زمین کے تنازعہ پر جھگڑا ہوا تھا جس میں دونوں اطراف سے متعدد افراد زخمی ہوئے تھے کلرسیداں پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کیا تھا پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر چوہدری ظہیرمحمود ان کے چچا چوہدری محمد ایوب نے کلرسیداں کے ایڈیشنل سیشن جج آفتاب احمد کی عدالت سے ضمانتیں کرا رکھی تھیں جن کی منسوخی کے لیئے خاتون مدعیہ نے عدالت سے رجوع کررکھا تھا عدالت نے مدعیہ کے وکیل احسان کیانی کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے ملزمان کی ضمانتیں خارج کر دیں ۔
کلرسیداں کے وفد کی پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں سابق وزیراعظم شاہد عباسی سے ملاقات
Delegation from Kallar Syedan meets former PM Shahid Khaqan Abbasi at Parliament House Islamabad
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) کلرسیداں کے وفد کی پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں سابق وزیراعظم شاہد عباسی سے ملاقات،ملاقات کرنے والوں میں سابق رکن اسمبلی محمود شوکت بھٹی،سابق چیئرمین یوسی لوھدرہ محمد نوید بھٹی،شاھد گجر،بلدیہ کلرسیداں کے سابق ارکان حاجی محمد اسحاق،جنید بھٹی،صوفی ضابر حسین،چوہدری محمد آصف کے علاوہ انجمن تاجراں کلرسیداں کے جنرل سیکرٹری چوہدری نعیم بنارس اور قاضی یاسر شامل تھے۔
کلرسیداں کے تمام اداروں میں رشوت ستانی میں اضافہ ہوچکا ہے, پی ٹی آئی تحصیل کلرسیداں کے سابق صدر راجہ ساجد جاوید
Bribery has increased in all the institutions of Kallar Syedan, Raja Sajid Javed, former president of Kallar Syedan PTI
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) پی ٹی آئی تحصیل کلرسیداں کے سابق صدر راجہ ساجد جاوید نے کہا ہے کہ کلرسیداں کے تمام اداروں میں رشوت ستانی میں اضافہ ہوچکا ہے ارکان اسمبلی کے نامزد کم پڑھے لکھے لوگ مسائل میں اضافہ کررھے ہیں کارکن تحصیل اور بلدیہ کے لیئے فنڈز کی غیر منصفانہ تقسیم پر بھی معترض ہیں رکن اسمبلی صداقت علی عباسی تین ماہ سے لیت ولعل سے کام لے رہے ہیں انہوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ گزشتہ تین ماہ سے اپنے منتخب رکن قومی اسمبلی صداقت عباسی کو کلر سیداں کے اداروں میں کرپشن قبضہ مافیا کی سرگیوں میں تیزی سے اضافے اور فنڈز کی غیر منصفانہ تقسیم پر آگاہ کر رہے ہیں مگر ان کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی پی ٹی آئی کے کارکنان صورتحال پر شدید احتجاج کر رہے ہیں روز بروز ادارے خود سر ہوتے چلے جا رہے ہیں کلرسیداں کے تمام سرکاری اداروں میں کرپشن رشوت ستانی لوٹ مار کا راج ہے میرٹ کی دھجیاں بکھیری جارہی ہیں اور پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی صورتحال کا نوٹس لینے کی بجائے تماشائی بنے ہوئے ہیں جس سے لوٹ مار کرنے والوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں قبضہ مافیا کو سرکاری سرپرستی بھی حاصل ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنان صورتحال پر سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں مگر کوئی ان کی بات سننے کو تیار نہیں اور صورتحال اس قدر گھمبیر ہو چکی ہے کہ ہمیں اپنے احتجاج کے لیئے بھی میڈیا کا سہارا لینا پڑھ رھا ہے انہوں نے ذمہ داران سے کہا کہ وہ کارکنوں کے تحفظات فوری دور کریں ورنہ پی ٹی آئی کو ناقابل تلافی نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
میونسپل کمیٹی کلر سیداں میں چیف آفیسر کے علاوہ کوئی دوسرا انتظامی آفیسر موجود نہیں
There is no other administrative officer besides the Chief Officer in the Municipal Committee, Kallar Syedan.
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) میونسپل کمیٹی کلر سیداں میں چیف آفیسر کے علاوہ کوئی دوسرا انتظامی آفیسر موجود نہیں، آفسران کی آسامیاں خالی ہونے کی وجہ سے ادارہ کی کارکردگی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ ایم او آئی اینڈ ایس سمیت ایم او پلاننگ،بلڈنگز انسپکٹرز،تین عدد سب انجینئرز،تین عدد انفورسمنٹ انسپکٹرز اور تمام کلریکل اسٹاف کی آسامیاں گزشتہ کئی عرصے سے خالی ہیں اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ آف پنجاب کو متعدد بار یاد دہانی کروانے کے باوجود بھی ابھی تک کسی آسامی کو پر نہیں کیا جا سکا۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ 27 جنوری کو 13 کروڑ روپے کی لاگت سے گلیات کی تعمیر کیلئے ٹینڈرز جاری ہوئے تھے جن میں سے کسی ایک منصوبے پر بھی کام کا آغاز نہ ہو سکا جس کی وجہ سب انجینئر کی عدم تعیناتی ہے۔
نعمان ناصر نقشبندی کی شادی کے موقع پر میلاد کی ایک تقریب
Noman Nasir Naqshbandi to celebrates a wedding on 14th Feb
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) بزم رضائے مصطفے کلرسیداں کے زیراہتمام نعمان ناصر نقشبندی کی شادی کے موقع پر میلاد کی ایک تقریب 14فروری بروز جمعہ بعد نماز عشا جامعہ مسجد سیداں میں ہو رہی ہے جس سے علامہ محمد اقبال قریشی،سید حامد علی شاہ،یاسرمشتاق نعیمی،نوید چشتی،طیب الرحمان اور دیگر خطاب کریں گے۔