DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; CPO Police asked to investigate gang rape of a teenage girl in Bewal who has died and to have her body exhumed

بیول گینگ ریپ کے نتیجے میں جان کی بازی ہارنے والی دوشیزہ کی قبر کشائی کی جائے،سی پی او سے مطالبہ

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔انجمن تاجراں گوجرخان کے بانی و صدر حاجی چوہدری محمد اقبال نے کہا کہ بیول گینگ ریپ کے نتیجے میں جان کی بازی ہارنے والی دوشیزہ کی قبر کشائی کی جائے،سی پی او سے مطالبہ۔چند روز پہلے پاک پتن سے تعلق رکھنے والی لڑکی کے ساتھ گیارہ لڑکوں نے بد فعلی کی تھی بیول میں گینگ ریپ کا شکار ہونیوالی لڑکی کی قبر کشائی کر کے پوسٹ مارٹم کیا جائے اور ذمہ داران کوکیفرکردار تک پہنچایا جائے اس گھناونے واقع کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ورثا غربت اور بے چارگی کی وجہ سے ایف آئی آر تک نہ کٹوا سکے ہماری ہمدردیاں ورثا کے ساتھ ہیں جس کی لاٹھی اسکی بھینس کا قانون نہیں چلے گا ظلم کی انتہا ملزم دندناتے پھر رہے ہیں اور کوئی پوچھنے والا نہیں ہے پولیس ملزمان سے مل گئی ہے کیونکہ ملزمان بااثر ہیں پونڈ کی چمک سے پولیس کی آنکھیں چندھیا گئی ہیں ہمارا سی پی او راولپنڈی سے بھرپور مطالبہ ہے کہ قبرکشائی کر کے لڑکی کا پوسٹ مارٹم کیا جائے اور ملزمان کے خلاف ایف آئی آردرج کرکے باقاعدہ کاروائی شروع کی جائے تاکہ کل کوئی درندہ صفت کسی کی عزت کی طرف بری نظر سے نہ دیکھ سکے۔

Gujar Khan; The CPO Police has been asked to investigate gang rape in Bewal of a teenage girl who died and have her body exhumed as she was buried without any post mortem or FIR as the gang who are responsible for the crime are being protected by people with influence.

علاقہ میں پے در پے ہونیوالی چوری ڈکیتی کی وارداتوں کے مجرموں کو فوراً گرفتار کیا جائے

The perpetrators of the crime in the Bewal area should be arrested immediately.

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔ تحریک انصاف بیول کے رہنما اور اہم سماجی کارکن ٹھیکدار اسمعیل خان نے گذشتہ روز ایم پی اے کی موجودگی میں چوکی انچارج سے درخواست کی کہ علاقہ میں پے در پے ہونیوالی چوری ڈکیتی کی وارداتوں کے مجرموں کو فوراً گرفتار کیا جائے جسکو چوکی انچارج ملک اسرار احمدنے ہوا میں اڑا دیا علاقہ میں خوف وہراس کی فضا برقرار ہے۔پولیس مجرموں کو پکڑنے میں ناکام ہے پولیس چوکی انچارج کی بے حسی کا یہ عالم ہے کہ وہ کہتا ہے کہ ملازم ہی باہر نہیں نکلتے میں کیا کرسکتا ہوں حکام بالا فوری ایکشن لیں۔53موٹر سائیکل متعدد ڈکیتی و چوری کے مجرموں کی سرکوبی کے لیے احکامات دیں تاکہ عوام کا پولیس پر اعتماد بحال ہو اور لوگوں کو تحفظ کا احساس ہو۔

شرقی گوجرخان کے علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ معمولات زندگی بری طرح متاثر

Unannounced load shedding causing severe disturbance in eastern Gujar Khan

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔شرقی گوجرخان کے علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ معمولات زندگی بری طرح متاثر،پیک کے امتحان میں شدید پریشانی رہی۔شرقی گوجرخان کے علاقہ جات بھڈانہ،مطوعہ،قاضیاں،دریالہ،میرہ شمس،بیول میں بجلی صبح نو بجے سے ہی بند کر دی گئی جس سے پیک کے امتحان میں طلبا و طالبات کو شدید پریشانی کا سامنا رہا اسی طرح ویلڈنگ کا کام کرنیوالے الیکڑیشن اور دیگر بجلی سے منسلک کام بند رہنے سے دیہاڑی دار مزدور بھی خالی ہاتھ بیٹھے رہے جبکہ گھریلو خواتین کو بھی شدید پریشانی کا سامنا رہا اتنی طویل ترین لوڈ شیڈنگ سے تاجر برادری،مکینکس،الیکڑیشن،موٹر مکینکس اور مزدور طبقہ کے ساتھ ساتھ اہلیان علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ واپڈا والوں کی من مانیوں کے خلاف بھر پور ایکشن لیا جائے اور فورس لوڈ شیڈنگ کو بند کیا جائے۔

Show More

Related Articles

Back to top button