Spain; Kashmir solidarity day observed in Barcelona with Lord Nazir Ahmed
اسپین کے شہر بارسلونا میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی
اسپین/کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)برطانوی لارڈ نذیراحمد نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر پر بھارتی مظالم نے دنیا کو بڑی جمہوریت کے دعویداروں کا اصلی چہرہ دکھادیا ہے انسانی حقوق کے عملبرداروں کی مسئلہ کشمیر پر خاموشی مجرمانہ ہے جس سے بھارت کو شہ مل رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اسپین کے شہر بارسلونا میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیئے منعقدہ ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں کلرسیداں کی یوسی دوبیرن کلاں کے سابق چیئرمین راجہ ندیم احمد،راجہ محمد سعید کے علاوہ کشمیریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی لارڈ نذیر احمد نے کہا کہ سلامتی کونسل اپنی منظور شدہ قرارداد پر رائے شماری نہ کراسکی اقوام متحدہ کشمیریوں سے کیئے وعدے کو پورا کرے انہوں نے کہا کہ دو ایٹمی قوتوں میں کشیدگی کی وجہ کشمیر ہے اقوام عالم کو خطے میں امن اور ترقی کے لیئے مسئلہ کشمیر کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کرانا چاہیئے مسئلہ کشمیر کا واحد حل رائے شماری ہے۔