DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Rawalpindi Waste Management Company organized a walk in the Clean & Green Punjab Cleaning and Awareness Campaign to inform the citizens about the cleanliness.

کلین اینڈ گرین پنجاب صفائی و آگاہی مہم کے سلسلہ میں کلر سیداں میں شہریوں کوصفائی سے متعلق آگاہی کیلئے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے زیر اہتمام ایک واک کا اہتمام کیا گیا

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)کلین اینڈ گرین پنجاب صفائی و آگاہی مہم کے سلسلہ میں کلر سیداں میں شہریوں کوصفائی سے متعلق آگاہی کیلئے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے زیر اہتمام ایک واک کا اہتمام کیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں ملک ناصر ولایت لنگڑیال،چیف آفیسر بلدیہ کلر سیداں خالد رشید،ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر کلر سیداں داؤد کیانی،ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر(نسواں) ثوبیہ خورشید،منیجر کمیونیکیشن راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ناصر محمود،اسسٹنٹ منیجر کلر سیداں ماجد ستی،راجہ حسن اختر ایڈووکیٹ سمیت شہریوں کی کثیر تعدادنے حصہ لیا۔واک گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول کلر سیداں سے شروع ہو کر مین بازار پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔اس موقع پر اے سی کلر سیداں اور چیف آفیسر نے شہریوں اور تاجروں میں صفائی سے متعلق پیغام پر مشتمل پمفلٹس بھی تقسیم کئے اور انہیں کلین اینڈ گرین چیمپیئن بننے کی ترغیب دی۔آر ڈبلیو ایم سی نے اس موقع پر شہر میں صفائی ستھرائی مہم سے متعلق آگاہ کیا۔قبل ازیں بوائز ایلیمنٹری سکول کلر سیداں میں ایک تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا تھا جس میں اے سی کلر سیداں اور چیف آفیسر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام شہری اس صفائی مہم میں بھر پور طریقے سے شریک ہوں اور آر ڈبلیو ایم سی بھر پور طریقے سے اس مہم کا ساتھ دے۔بعد ازاں دونوں آفسران نے سکول میں پودے بھی لگائے۔اس موقع پر ایم ڈی آر ڈبلیو ایم سی اویس منظور تارڑ کا پیغام پڑھ کر سنایا گیا۔

سروہا چودھریاں میں میلادالنبی کی تقریب

Millad held in Saroha Chaudhrian with Dr Sajid Ur Rehman

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) ممبراسلامی نظریاتی کونسل، ممتاز علمی و روحانی شخصیت حضرت پیر ڈاکٹر ساجدالرحمن سجادہ نشین آستانہ عالیہ مجددیہ بگھار شریف نے کہا ہے کہ پیغمبر اسلام، اہل بیت اور ان کے اصحاب سے ٹوٹ کر محبت کی جائے، امت مسلمہ میں اتفاق اور اتحاد وقت کی ضرورت ھے۔ وہ سروہا چودھریاں میں میلادالنبی کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر سابق ایم پی اے راجہ محمد علی،زین العابدین عباس، راجہ ظفر محموداور دیگر بھی موجود تھے۔ پیر ڈاکٹر ساجد الرحمن نے کہا کہ دو مناظر ھیں، ایک ہجرت نبوی کا اور ایک فتح مکہ کا۔ ہجرت نبوی کے موقع پر جناب صدیق اکبر کو خود حضور نے بیٹھنے کا حکم دیا اور خود ان کے کندھوں پر سوار ھو کر زمانے کو خلافت کی ذمہ داریوں کے بارے میں بتا دیا، جبکہ فتح مکہ کے موقع پر خانہ کعبہ کو بتوں سے پاک کرتے وقت حضرت علی کو پیغمبر نے اپنے کندھوں پر سوار کر کے دنیا کو بتا دیا جسے پیغمبر بلند کرے اسے کوئی گرا نہیں سکتا۔ انھوں نے کہا کہ پیغمبرکی پوری زندگی جہد مسلسل سے عبارت ھے۔ آپ کی ذات گرامی وہ عظیم ذات ھے جن کی تعریف میں صرف مسلمان ہی نہیں غیر مسلم بھی رطب اللسان نظر آتے ہیں۔ پندرہ صدیاں گزر گئیں لیکن آپ کے اوصاف حمیدہ کے نت نئے پہلو آشکار ھو رھے ھیں۔

نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے جان بحق ہونے والے پنجاب پولیس کے اہلکار وسیم سجاد کے ملزمان کا سراغ نہ لگایا جاسکا

Unidentified vehicle collision: Punjab police official Wasim Sajjad’s suspects could not be traced

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے جان بحق ہونے والے پنجاب پولیس کے اہلکار وسیم سجاد کے ملزمان کا سراغ نہ لگایا جاسکا وہ چند ایام قبل راولپنڈی میں اپنی ڈیوٹی ختم کرکے موٹر سائیکل پر گھر جارھا تھا کہ روات کلر روڈ پر ساگری کے مقام پر عقب سے آنے والی کسی گاڑی نے ٹکر ماری اور فرار ہو گئی جبکہ اسی اثنا میں پیچھے سے آنے والی دوسری نامعلوم گاڑی بھی اس کے اوپر سے گزر کر بھاگ گئی جس سے وسیم سجاد دم توڑ گیا روات پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے مگر تاحال ملزمان کی شناخت ہی نہ ہوسکی ہے جس سے مرحوم پولیس اہلکار کے لواحقین کی پریشانیوں اور غم کی شدت میں مزید اضافہ ہورھا ہے انہوں نے اعلی حکام سے ملزمان کا سراغ لگانے اور ان کو قانون کے کٹہرے میں لانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

تعزیت

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)جواد فٹبال کلب چوآ خالصہ کا تعزیتی اجلاس زیر صدارت محمد اسحاق حیدری منعقد ہوا،اجلاس میں لکی سٹار فٹبال کلب کے نوجوان کھلاڑی اور پولیس کانسٹیبل قیصر اورنگزیب کی ہولناک حادثے میں وفات پر گہرے غم کا اظہار کیا گیا اور اجتماعی دعا میں شہید کی روح کے ایصال ثواب کے لیئے فاتحہ خوانی کی گئی اور لواحقین اور ممبران لکی سٹار کلب سے اظہار تعزیت کیا گیا کہ اللہ تعالی محوم کی مغفرت اور سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

Show More

Related Articles

Back to top button