کہوٹہ کے علاقہ ڈیرہ مشتاق شاہ بازار میں آغاسید مشتاق حسین شاہ کی طرف سے دو سال قبل زیر تعمیر سکول کی تکمیل مکمل ہو گئی۔
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ کے علاقہ ڈیرہ مشتاق شاہ بازار میں آغاسید مشتاق حسین شاہ کی طرف سے دو سال قبل زیر تعمیر سکول کی تکمیل مکمل ہو گئی۔تحصیل بھر میں ایک بہت ہی معیاری بلڈنگ بنائی گئی میں بے شمار کشادہ کمرے،پانی، واش روم، گیلری،کچن، لفٹ کی سہولت اور دیگر سہولیات موجود ہیں۔آغاسید مشتاق حسین شاہ آف ڈیرہ مشتاق شاہ نے اپنے علاقے میں اعلیٰ قسم کے سکول کی کمی کو سختی سے محسوس کرتے ہوئے اس کام کی بنیاد رکھی اورجس پر ان کو گذشتہ ہفتے قبل کامیابی ملی ایک اعلیٰ قسم کی ایک بہت ہی خوبصورت بلڈنگ مکمل ہو گئی جس کے مقابلے میں تحصیل بھر میں کوئی بلڈنگ نہیں ہے اہل علاقہ نے آغا سید مشتا ق حسین نقوی کی کوششوں کاوشوں کا سراہا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف عوام کے تمام مسائل حل کرئے گئی, راجہ طاہر کیانی آف بیور
All issues of will be resolved by Pakistan Tehreek-e-Insaf , Raja Tahir Kayani of Bior
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پاکستان تحریک انصاف کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ طاہر کیانی آف بیور نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف عوام کے تمام مسائل حل کرئے گئی انشاء اللہ ملک میں حقیقی تبدیلی آئے گئی کئی برسوں بعد عمران خان جیسا مخلص لیڈر پاکستان کو ملا ہے جو کرپشن سے پاک اور ایک ایسا نظام لانا چاہتا ہے جو ریاست مدینہ کا تصور پیش کرتا ہوانہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو نچلی سطح تک مضبوط اور منظم کرینگے عمران خان ایک بہادر اورنڈر لیڈر ہیں اس نے ہمیشہ ایسے فیصلے کیے جس سے پاکستان کے وقار میں اضافہ ہوا گزشتہ حکمرانوں نے تیس سالوں میں ملک کو بے دردی سے لوٹا آج ہر پیدا ہونے والا بچہ ڈیڑھ لاکھ کا مقروض ہے جب حساب دینا ہو تو بیماری کے بہانے باہر بھاگ جاتے ہیں جب فضا سازگار ہو تو عوام کو خواب دیکھانے آجاتے ہیں مگر عمران کان جو اقدامات کر رہا ہے اسکے مثبت اثرات مرتب ہونگے لٹیروں سے حساب لیا جائیگا۔راجہ طاہر کیانی آف بیورنے گزشتہ روز شاندار ورکرز کنونشن منعقد کرانے پر راجہ ارشد آف بھورہ حیال اور چوہدری واحد آف پیکاں کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے تمام منتحب نمائندوں اور کارکنان کو اگٹھا کیا انشا اللہ علاقے کی تعمیر و ترقی کا دور شروع ہوگا۔
معروف سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری امجدکی طرف سےراجہ خالد پرویز اور راجہ یوسف کیانی کے اعزاز میں پر تکلف دعوت
Prominent political and cultural personality Chaudhry Amjad holds reception for Raja Khalid Pervez and Raja Yousuf Kayani
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
معروف سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری امجدکی طرف سے کنگ آف پوٹھوار راجہ خالد پرویز اور راجہ یوسف کیانی کے اعزاز میں پر تکلف دعوت۔دیگر سیاسی وسماجی شخصیات کی بھی شر کت۔تفصیل کے مطابق حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات کنگ آف پوٹھوار راجہ خالد پرویزآف کوئی راجگان اور راجہ یوسف کیانی کنگ آف جبر پاکستان کے دورے کے بعد واپس یو کے چلے گئے ہیں گذشتہ روز ان کے قریبی دوست معروف سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری امجدنے ان کے اعزاز میں ایک پر تکلف دعوت کا اہتمام کیا اس موقع پر چوہدری لیاقت، راجہ عنصر خان سمیت دیگر دوستوں نے شر کت کی۔میزبان چوہدری امجدنے اپنے معز ز مہمانوں کی تواضع پر تکلف کھانوں کے ساتھ کی تمام مہمانوں نے اپنے میزبان چوہدری امجدکا شکریہ ادا کیا
Master Zahir Abbasi, Raja Gulzar Ahmed, Sajjad Saty and Raja Nazakat Hussain discuss with Media
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
مسلم لیگ ن کے ماسٹر ظہور عباسی، راجہ گلزار احمد،سجاد ستی اور راجہ نذاکت حسین میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کے خلاف سازشیں کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑھے گئی آنے والا دور مسلم لیگ ن کا دورہ ہو گاانشااللہ وہ وقت دور نہیں بہت جلد شاہد خاقان عباسی اپنی عوام کے درمیان موجود ہوں گے فرزند کوہسار شاہد خاقان عباسی کو احتساب کے نام پر سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے شاہد خاقان عباسی کو ملک کی خدمت کر نے کے جرم جیل ڈالاہواہے انشاء اللہ جلد شیر پاکستان شاہد خاقان عباسی عوام کے درمیان موجود ہوں گئے ان خیالات کا اظہارسابق چیئرمین یوسی پنجاڑ ماسٹر ظہور عباسی،سابق کونسلر راجہ گلزار احمد،سابق چیئرمین یوسی کھڈیوٹ سجاد ستی اورصدر مسلم لیگ ن یوسی بیور راجہ نذاکت حسین نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے(17) ارب کے میگا پراجیکٹ سہالہ اوور ہیڈ برج، کہوٹہ پنڈی روڈ اور بائی پاس کی تعمیر کے جاری کام کو موجودہ حکومت کے نالائق ٹولہ نے سیاسی مخالفت، ضد کی بنا پر ختم کیا۔ مسلم لیگ (ن) کے ترقیاتی کاموں گیس، بجلی وغیرہ پر تحریک انصاف کی جانب سے افتتاح کرنا اور سیلفیاں بنوانا کوئی کارنامہ نہ ہے۔ عوامی فلاح کے منصوبے کو بندنہ کیا جائے۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی جب بھی رہا ہونگے ان کی رہائی کے موقع پر پرتپاک اور فقیدالمثال استقبال کرینگے۔