Kotli Sattian; Tausif Satti (PML-N) Youth wing meets with Jasam Kanwal Rahi
توصیف ستی آرگنائزر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کوٹلی ستیاں کی جاسم کنول راہی کے ساتھ ملاقات
کو ٹلی ستیاں (نمائند ہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نو ید احمد ستی ) توصیف ستی آرگنائزر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کوٹلی ستیاں کی جاسم کنول راہی کے ساتھ ملاقات اس موقع پر جاسم کنول راہی نے کہا ہے کہ مرکزی صدر کیپٹن صفدر کی ہدایت پر ضلع راولپنڈی میں یوتھ ونگ کی تنظیم سازی کا عمل جلد جاری ہو رہا ہے۔ کو ٓٓآرڈینٹیر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ راولپنڈی ڈیژن جاسم کنول راہی نے مزید کہا کہ صدر پنجاب یوتھ ونگ کاشف رنداوا اور جنرل سیکرٹری پنجاب چوہدری سرفراز افضل کی قیادت میں تنظیم سازی کا لائحہ عمل دے دیا گیا ہے راولپنڈی ضلع کی تمام تحصیلوں میں بہت جلد یوتھ ونگ کی تنظیم تشکیل دیں گے۔ جسکے بعد جنرل سیکرٹری پنجاب چوہدری سرفراز افضل نوٹیفیکیشن جاری کریں گے راولپنڈی ڈویژن چکوال، اٹک میں تنظیم سازی مکمل ہونے کے بعد اب ضلع راوالپنڈی اور جہلم میں بھی تنظیم سازی کا عمل بہت جلد شروع ہو رہا ہے پارٹی کے لیے سوشل میڈیا پر ورک کرنے والے اور پارٹی کے لیے دن رات کام کرنے والے کارکنان کو یوتھ ونگ کا حصہ بنائیں گے۔
کوٹلی ستیاں (نمائند ہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) پاکستان مسلم لیگ ن کو ٹلی ستیاں کے رہنما معروف سماجی شخصیت (گو لڈ میڈلسٹ) حا فظ عبد الستا ر الخیری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وفا قی وزیر فواد چو ہدری اللہ و اسکے رسول ﷺ کے قانو ن کو چیلنج نہ کر یں خو ف خدا سے بچیں اور وطن عزیز کوقہر و عذاب سے بچا نے کے لیے استغفا ر کر یں مو جودہ صورتحا ل میں ہما را ملک کسی بڑے قہر و عذاب کا متحمل نہیں ہو سکتا بچوں کیساتھ زیادتی کے ملزمان کو سر عام سز ا دینے کی بل کی مخا لفت میں انہوں نے نا قص عقل کا اظہا ر کر تے ہو ئے جو زبا ن استعما ل کی ہے پو ری قوم ان سے فو ری استعفے کا مطا لبہ کر تی ہے چا ند دیکھنے کا معاملہ ہو یا بچو ں سے زیا دتی کر نے والے ملزمان کو سر عام سز دینے کا بل ہو ہر جگہ وزیر مو صوف کی نہ صرف مخا لفت بلکہ دین اسلام کیساتھ کھلا مذا ق قابل مذمت ہے انہوں نے کہا کہ مبا رکبا د کے مستحق ہیں وہ پی ٹی آئی کا رکنا ن بھی جنہوں نے وفا قی وزیر فواد چو ہدری کے اس بیان پر غیر ایما نی کا مظا ہرہ کر تے ہو ئے بھر پو ر مذمت کی۔
کوٹلی ستیاں (نمائند ہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) پاکستان تحریک انصا ف کے سنیئر رہنما ء معروف قانو ن دان سابق صدر با ر ایسوسی ایشن کو ٹلی ستیاں و امیدوار برائے چیئرمین میونسپل کمیٹی کو ٹلی ستیاں راجہ محمد عبا س ستی ایڈووکیٹ نے اپنے ایک خصوصی بیان میں ممبرقومی اسمبلی حلقہ این اے ستا ون صدا قت علی عبا سی کیطرف سے حلقہ میں ترقیاتی کا مو ں و ادا روں کے لیے بنا ئے گئے ایڈوائزر و فو کل پرسن کوختم کر نے کے اقدا م کو شا ندا ر الفا ظ میں سرا ہتے ہو ئے کہا کہ صداقت علی عبا سی کے اس اقدا م سے ایک طرف حلقہ میں جا ری متعدد مقاما ت پر کرپشن کی کئی دکا نیں بند ہو گئی ہیں جبکہ دو سری جانب عوامی نما ئندو ں کی عوام کیساتھ ڈا ئریکٹ رابطو ں سے حلقہ کے عوام کے مسائل کا بھی بہتر اندا ز میں حل ممکن ہو سکے گا نئے اور پرا نے کا رکنوں کی تفریق بھی ختم ہو گی انہوں نے ممبر قومی اسمبلی صدا قت علی عبا سی وممبر صوبا ئی اسمبلی میجر لطا سب ستی سے یہ بھی مطا لبہ کیا ہے کہ وہ قائد پاکستان تحریک انصا ف وزیر اعظم عمران خا ن کے ویژن کی تکمیل کے لیے اور انتخا با ت کے دو ران عوام کیساتھ کیے گئے وعدو ں کیمطا بق مری و کو ٹلی ستیاں میں قائم کیے گئے رابطہ آفسز کو فعا ل کریں اور ہفتہ میں ایک دن یا پندرہ دنو ں میں ایک دن تحصیل کے را بطہ آفس کے لیے مختص کریں یا کھلی کچہریوں کا انعقا د کریں جن سے عوامی مسائل کا حل ان کی د ہلیز پر ممکن ہو سکے راجہ محمد عبا س ستی ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ منتخب ممبرا ن قومی و صوبا ئی اسمبلی ما ضی کے نما ئندو ں کی طرح سب اچھا کی رپو رٹ دینے والوں کے خو ل سے نکل کر پی ٹی آئی کے ما یوس کا رکنا ن سمیت عوام کی دا د رسی کے عملی طو ر پر میدا ن میں آئیں۔
کو ٹلی ستیاں (نمائند ہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) مسلم لیگ ن یو تھ ونگ کے رہنما ء منعم با سط ستی نے کہا ہے تحریک انصاف کی حکومت جب سے اقتدارمیں آئی ہے عوام کااستحصال کیا جارہا ہے پچاس ہزار پرچون دکانیں دراصل آٹا،چینی ڈپوؤں کی طرح ہوسکتی ہیں جہاں لائنوں میں لگ کر عوام کو ایک حد تک اشیاء مل سکیں گی حکومت نئے نئے منصوبے بنانے کے بجائے عوام کو ریلیف دینے کیلئے کوئی عملی اقدامات اٹھائے حکومت نے عوام کو ”پچاس ہزارپرچون دکانوں سے سستی اشیاء“فراہمی کرنیکالالی پاپ دیدیا ہے اس منصوبے کا بھی نوکریوں اور گھروں جیسا ہوگا یوٹیلیٹی سٹورزکاحال سب کے سامنے جہاں حکومت اشیاء کی فراہمی میں ناکام ہوچکی ہے ایسے میں پچاس ہزارپرچون دکانوں پر سستی اشیاء کیسے فراہم کی جاسکیں گی عوام اب حکومت کی نئی نئی ڈرامہ بازیوں کے جھانسے میں نہیں آئیں گے ان خیالات کااظہارانہوں نے یو تھ ونگ کے کا رکنا ن کے ایک وفدسے گفتگو کرتے ہوئے کیا