سوئیں چیمیاں چوک میں حادثے کا شکار جوان زندگی کی بازی ہار گیا
بیول(راجہ طارق ایوب) نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم::
سوئیں چیمیاں چوک میں حادثے کا شکار جوان زندگی کی بازی ہار گیا۔دن ڈیڈھ بجے کے درمیان سوئیں چیمیاں چوک میں موٹر سائیکل سوار محمد رمیض سکنہ دھماں گو جر خان موت و زندگی کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد زندگی کی بازی ہار گیا۔اس نوجوان کو سوئیں چیمیاں چوک میں ایک تیز رفتار ڈبل کیبن ویگو گاڑی نے بڑی خطر ناک قسم کی ٹکر ماری تھی جس سے موٹر سائیکل پر سوار محمد رمیض اور اس کا ساتھی شدید زخمی ہو گئے تھے اور انہیں ایمبولینس میں ہسپتال پہنچایا گیا تھا لیکن محمد رمیض سر اور جسم کے دیگر حصوں پر شدید چوٹیں آنے پر جانبر نہ ہو سکا اور اللہ کو پیارا ہو گیا اس کی نماز جنازہ اس کے آبائی گاوں میں ادا کی جائے گی۔
اجتماعی زیادتی کی وجہ سے نوجوان دوشیزہ جان سے ہاتھ دھو بیٹھی،لڑکی کا تعلق پاک پتن سے تھا،ملزمان بااثر ہونیکی وجہ سے ورثا خاموش
Teenage girl gang raped dies as family fail to take action as the culprit are with influence in Bewal
بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔۔اجتماعی زیادتی کی وجہ سے نوجوان دوشیزہ جان سے ہاتھ دھو بیٹھی،لڑکی کا تعلق پاک پتن سے تھا،ملزمان بااثر ہونیکی وجہ سے ورثا خاموش۔پاک پتن سے تعلق رکھنے والی بیول کی رہائشی نوجوان لڑکی اوباش لڑکوں کے ہتھے چڑھ کر جان کی بازی ہار گئی۔تین دن قبل پیش آنیوالے دردناک واقعہ کی تفصیلات سامنے نہ آنیکی بڑی وجہ بیول شہر میں موجود ایک بااثر گروپ کی موجودگی ہے جو خود اس گھناؤنے فعل میں ملوث ہیں اور اس گروپ کو سیاسی حمایت بھی حاصل ہے لڑکی کے ورثاء خاموشی سے نعش پاک پتن لے گئے کیونکہ طاقتور لوگوں کے سامنے احتجاج کرنا انکے بس کا روگ نہ تھا۔اس واقعہ کے رونما ہونے کے بعد بیول اور قرب و جوار میں رہنے والے لوگوں میں خوف اور بے چینی کی لہر دوڑ گئی ہے وہ اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھنے لگے ہیں لوگوں کا کہنا ہے کہ اتنا بڑا واقعہ وقوع پزیر ہوا لیکن ڈر اوخوف کی وجہ سے لوگ یہ مسئلہ ایک دوسرے شیئر کرنے سے بھی قاصر ہیں باور کیا جاتا ہے کہ اگر ان درندہ صفت لوگوں کو نکیل نہ ڈالی گئی تو آنیوالے وقت میں یہ لوگ بے قابو ہو جائیں گے اور کسی بھی شخص کی عزت تار تار ہونے میں دیر نہیں لگے گی افسوس ناک پہلویہ بھی ہے کہ پولیس نے ملزمان سے مک مکا کر کے کیس کو ختم کر دیا جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
بیول میں چرس شراب اور جسم فروشی کا دھندہ عروج پر
The rise of marijuana alcohol and prostitution in Bewel
بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔بیول میں چرس شراب اور جسم فروشی کا دھندہ عروج پر،سیاسی اثرو رسوخ والے گروپ مسائل کے حل کی راہ میں روڑے اٹکاتے ہیں۔بیول اور مضافاتی علاقوں میں منشیات کے فروغ کے ساتھ ساتھ جسم فروشی کا دھندہ بھی کنٹرول سے باہر ہوتا جا رہا ہے باہر سے آنے والے لوگ خصوصاً ملتان اور پاک پتن کے لوگ روزگار کے سلسلے میں بیول اور گردونوح میں بمعہ فیملی رہائش پذیر ہیں ان لوگوں کی فیملیاں لوگوں کے گھروں میں کام کاج کرتی ہیں اس کام کی آڑ میں جسم فروشی کا دھندہ بھی عروج پر ہے جب بھی ان لوگوں کو یونین کونسل میں رجسٹر یا یہاں سے نکالنے کی بات کی جائے تومقامی اور سیاسی بیک گراؤنڈ رکھنے والے لوگ رکاوٹ بن جاتے ہیں رہی سہی کسر پولیس نے نکال دی ہے پولیس کو پتہ ہونے کے باوجود کوئی کاروائی نہیں کی جاتی۔پیسے لیکر چھوڑ دیا جاتا ہے اگر جسم فروشی کے دھندے کولگام نہ دی گئی تو اس قبیح فعل میں ملوث لوگوں سے علاقے کی عزتوں کو محفوظ رکھنا مشکل سے مشکل تر ہوتا جائے گا۔
بیول اور گردونواح میں قبضہ مافیاسرگرم،محکمہ مال بھی برابر کے شریک
بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔بیول اور گردونواح میں قبضہ مافیاسرگرم،محکمہ مال بھی برابر کے شریک،خود ساختہ نشاندہی جاری۔بیول کا علاقہ اس وقت پٹواری،گرداور کی ملی بھگت سے قبضہ مافیاکے قبضہ میں ہے اس کا ایک ثبوت سامنے آیا ہے بیول کے رہائشی راجہ عارف ولد راجہ منگتا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بیول میں ایک کھاتہ دار ہیں انہیں بغیر اطلاع دئیے گرداور اور پٹواری سرکار نشاندہی کے لیے پہنچ گئے جب اعتراض کیا گیا تو گرداور کا جواب تھا میں تو ویسے ہی ادھر آیا تھا اس سلسلے میں جب تحصیل دار گوجرخان طارق سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کسی قسم کی نشاندہی سے لاتعلقی کا اظہار کیا ڈی سی او راولپنڈی نوٹس لیں۔