DailyNews

Rawalpindi; The foundation stone of the West Water Treatment Plant in Said Pur, Which will cost 4 Caror Rps

ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کا سنگ بنیاد، ساڑھے 4 کروڑ لاگت آئیگی

اسلام آ باد(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم) وزیر اعظم کے معاون خصوصی سی ڈی اے علی نواز اعوان نے ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ یہ ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ سید پور میں لگایا جائے گا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی نواز اعوان نے کہا کہ ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ سے گندے پانی کو قابل استعمال بنایا جائے گا۔اسلام آباد میں ماحولیاتی آلودگی کو بھی قابو کرنے میں مدد ملے گی ۔ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ ساڑھے 4 کروڑ کی لاگت سے تیار ہو گا۔اسلام آباد کے شہریوں کو اس پلانٹ سے پینے کا پانی میسر ہو گا۔معاون خصوصی نے کہا کہ اسلام آباد کا سب سے بڑا مسئلہ پانی ہے۔ہر کوئی اسلام آباد سے لینا چاہتا ہے مگر اسے دینے کے لیے تیار نہیں۔اسلام آباد کے لیے پانی کا کوئی منصوبہ شروع نہ کیا گیا۔وزیر اعظم عمران خان اسلام آباد کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں ۔آنے والے دنوں میں منصوبوں کے آغاز سےآئندہ چند سال میں پانی کا مسئلہ ختم ہو جائے گا۔

Show More

Related Articles

Back to top button