DailyNewsHeadline

Dadyal, AJK; The meeting of the Dadyal Press Club (Dr. Muhammad Ishaq Late) was chaired by Tariq Aqeel, in which the new body of the Dadyal Press Club (Dr Muhammad Ishaq Late) was announced.

ڈڈیال پریس کلب (ڈاکٹر محمد اسحاق مرحوم)کا اجلاس زیر صدارت طارق عقیل منعقد ہوا جس میں ڈڈیال پریس کلب (ڈاکٹر محمد اسحاق مرحوم) کی نئی باڈی کا اعلان کیاگیا۔

ڈڈیال (ننمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)
ڈڈیال پریس کلب (ڈاکٹر محمد اسحاق مرحوم)کا اجلاس زیر صدارت طارق عقیل منعقد ہوا جس میں ڈڈیال پریس کلب (ڈاکٹر محمد اسحاق مرحوم) کی نئی باڈی کا اعلان کیاگیا۔تفصیل کے مطابق ڈڈیال پریس کلب (ڈاکٹر محمد اسحاق مرحوم)کا اجلاس زیر صدارت طارق عقیل منعقد ہواجس میں اتفاق رائے سے ڈڈیال پر یس کلب (ڈاکٹر محمد اسحاق مرحوم)کی نئی باڈی کا ااعلان کیا گیا۔نئی باڈی کے سر پرست اعلیٰ عبدالغفور چغتائی، صدر طارق عقیل،سینئر نائب صدر راجہ رمیض،جنر ل سیکرٹری محمد اکرم نیازی،نائب صدر وقار بشیر،ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد جاوید،سیکرٹری مالیات سیکرٹری عبداللہ خان اور سیکرٹری نشر واشاعت ہارو ن بٹ اتفاق رائے سے منتخب کیے گئے۔اجلاس میں یہ بات کی گئی کہ تحصیل پریس کلب ڈڈیال کے صحافیو ں کے بائیکاٹ سے ہماراکوئی تعلق نہیں ہماری نئی باڈی تشکیل دے دی گئی ہے ہمارے لیے سب برابر ہیں ہماراکسی سیاسی جماعت سے کوئی بائیکاٹ نہیں ہے۔مزید اجلاس میں کہا گیا کہ پریس کلب ڈڈیال (ڈاکٹر محمد اسحاق مرحوم)کو ذاتی استعمال نہیں کیا جائے گا اور ہم اپنے دوستو ں کی عزت ووقار کے لیے کام کریں گئے اور پریس کلب کی بہتری کے لیے دن رات کام کریں گئے اور ڈڈیال میں مثبت صحافت کریں گئے کسی کی ذاتی رنجش یا کسی کی مخالفت کے لیے پریس کلب کو استعمال نہیں کریں گئے۔اجلاس میں مشتاق چغتائی،محمد نعمان،احسن شفیق نے بھی شرکت کی

چکسواری (نمائنندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)تارکین وطن برطانیہ میں پا کستان اورآزادکشمیر کے بلاتنخواہ سفیر ہیں تارکین وطن برطانیہ میں زندگی کے تمام شعبوں میں نمایاں کردار اداکررہے ہیں بلکہ ان کاکردار تاریخی اہمیت کاحامل ہے وہ اپنے و طن پاکستان آزادکشمیر اوراپنے ہم وطنوں کے لئے گراں قدر خدمات انجام دے رہے ہیں وہ دیار غیر میں رہ کراپنوں کوہمیشہ یادرکھتے ہیں انہوں نے ان خیالات کااظہارچودھری اعظم المعروف لالہ مندری کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے ا پنی رہائش گاہ بوعہ گجراں میں بات چیت کرتے ہوئے کیاہے وفد میں چودھر ی خضر علی حاجی چودھری مظفر حسین حاجی ملک محمدمہربان محمدادریس محمدبوستان اوردیگرشامل تھے اس موقع پرچودھری محمداکرم چیمہ بھی موجودتھے چودھری اعظم لالہ مندری نے حاجی مقبول احمدخان کی اپنے وطن پاکستان آزادکشمیر اوربرطانیہ میں گراں قدر سیاسی سماجی اورکاروباری خدمات پرخراج تحسین پیش کیاہے حاجی مقبو ل احمدخان ان دنوں آزادکشمیر کے دورے پرہیں وہ اپنے دورے کے د وران مختلف تقریبات میں شرکت کریں گے

چکسواری (نمائنندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)ڈومال یونین کونسل فیض پورشریف کی سیاسی سماجی شخصیات حاجی راجہ محمداصغرخان حاجی راجہ محمدمنگاخان حاجی صوبیدار(ر) محمدمنیر بٹ راجہ امجدمحمود چیئرمین ظفراقبال مغل عرفان مغل پہلوان راجہ وسیم سمندر راجہ نزاکت علی خان راجہ علی اکبر پہلوان راجہ خالدسمندر نے سابق وزیر اعظم آزادکشمیر چودھری عبدالمجید کی فون پرعیادت کی ان کی جلدصحت یابی کے لئے دعاکی سابق وزیر اعظم آزادکشمیر چودھری عبدالمجید کے فرزندچودھر ی قاسم مجیدصدر پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر ضلع میرپور نے عیادت کرنے والوں شکریہ اداکیاہے۔

چکسواری (نمائنندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میونسپل کمیٹی چکسواری کے رابطہ سیکرٹری واجد حسین آف لدڑ پینڈانے ممتاز قانون دان سابق وائس چیئر مین بار کونسل آزاد کشمیر شوکت علی کیانی ایڈوکیٹ کو تحصیل ڈڈیال بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں شاندار کامیابی کے بعد منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شوکت علی کیانی ایڈوکیٹ کا شمار آزاد کشمیر کے نامور ممتاز قانون دان میں ہوتا ہے۔ شوکت علی کیانی ایڈوکیٹ نے ہمیشہ دیانت داری،ایمانداری اور جذبہ حب الوطنی سے غریب لاچار لوگوں کو انصاف دلانے اور مظلوم حقدار کو حق دلانے میں ہمیشہ اپنا اہم کردار ادا کیا۔ اس موقع پر مدرس عبدالباسط چکسواری نے بھی شوکت علی کیانی ایڈوکیٹ کو تحصیل ڈڈیال بار ایسوسی ایشن کاصدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی۔

چکسواری (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)قائدحزب اختلاف آزادکشمیر چودھر ی محمدیاسین اور پی پی پی ضلع میرپور کے نائب صدرحاجی چودھری مقصوداحمدطاہرحاجی چودھری محمدسلیم نے اسلام آباد جاکرسابق وزیر اعظم آزادکشمیر چودھری عبدالمجید کی عیادت کی قائداعظم انٹرنیشنل اسپتال اسلام آباد میں ان کے گھٹنے کاآپریشن ہوا ہے پی پی پی ضلع میرپور کے صدرچودھری قاسم مجید نے عیادت کے لئے اسلام آباد آنے والوں کاشکریہ اداکیا

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) پاکستا ن پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے مرکز ی راہنماچودھری منیر اختر ڈھانگری بہادر فیض پورشریف حال مقیم نیویارک امریکہ نے ٹیلی فون پرسابق وزیر اعظم آزادکشمیر چودھری عبدالمجید کی عیادت کی ان کی جلدصحت یابی کے لئے دعاکی اورکہاکہ چودھری عبدالمجید حلقہ نمبردوچکسواری کے عوام کے ہردلعزیز راہنماہیں انہوں نے حلقہ نمبردو چکسوار ی کے عوام کی فلاح وبہبود اورعلاقہ کی تعمیر وترقی کے لئے گراں قدر خدمات انجام دی ہیں وہ تعمیروترقی کے ہیرو ہیں آج بھی حلقہ نمبردو چکسواری کے مقبول ترین لیڈر ہیں اورعوام ان کی قیادت پربھرپور اعتماد کااظہارکرتے ہیں انہوں نے کہاکہ ہم ان کی جلدصحت یابی کے لئے دعاگوہیں انہوں نے چودھری عبدالمجیدسابق وزیر اعظم آزادکشمیر کی شاندار سیاسی وسماجی خدمات پرانہیں خراج تحسین پیش کیااورچودھری قاسم مجیدصدر پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر ضلع میرپور کی حلقہ نمبردو چکسواری کی تعمیر وترقی میں گہر ی دلچسپی وکاوش اورپارٹی کے لئے شاندار خدمات پرخراج تحسین پیش کیااوران کی قیادت پراعتماد کااظہارکیاہے

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر حلقہ نمبردو چکسوار ی کے سیکرٹری اطلاعات چودھری ثاقب ظفرفرزندنگیال نے گورنمنٹ ہائی سکول چکسواری کے جونیئرمدرس شاہدحنیف کے اعزاز میں بطور سینئرمدرس ترقیاب ہونے پراستقبالیہ ضیافت کااہتمام کیاجس میں نمبردار چودھر ی محمداکرم یاسر ممتا ز چودھری سابق میڈیاایڈوائز راجہ شہباز خان پی آراو حاجی اخلاق احمددانش (ر) صدرمعلم قائداساتذہ چودھری مہربا ن علی اللہ دتہ بسمل انچار ج صدرمعلم گورنمنٹ مڈل سکول آدھ پلارئی چودھری غفاراحمدانچار ج صدر معلم گورنمنٹ مڈل سکول پنڈخورد مدرس چودھری محمدسرفراز آفتاب حسین مدرس گورنمنٹ ہائی سکول چکسوار ی چودھری معظم علی نائب صدر چکسواری پریس راجہ زوہیب خان راجہ سہیل کیانی محمداسدعلی احسام احمددانش سمیت دیگرشخصیات نے شرکت کی۔ شرکاء تقریب نے تقریب کے میزبان چودھری ثاقب ظفر فرزندنگیال کے خلوص پران کاشکریہ اداکیا ضیافت کے میزبان نے مہمانوں کاتقریب میں شرکت کرنے پرشکریہ اداکیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button