چیئرمین راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی راجہ طارق مرتضیٰ کے اعزاز میں سابق امیدوار برائے چیئرمین بیور سردار رضا کا استقبالیہ
Kahuta – Sardar Raza of Beor held reception in honour of chairman RDA Raja Tariq Murtaza. In the event were present many social and political personalities including Sadaqat Ali Abbassi, Raja Sagheer Ahmad, Khursheed Satti, Raja Waheed Ahmad and many others.
مٹور:نمائند ہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ۔ چیئرمین راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی راجہ طارق مرتضیٰ کے اعزاز میں سابق امیدوار برائے چیئرمین بیور سردار رضا کا استقبالیہ و ظہرانہ سیاسی اجتماع میں تبدیل ہو گیا۔ تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و ممبر قومی اسمبلی صداقت علی عباسی، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد ایم پی اے سمیت سینکڑوں کی تعداد میں تحریک انصاف کے ورکر وں، کارکنوں اور معززین علاقہ نے شرکت کی۔ (13) کروڑ سے سویڑی روڈ، (12) کروڑ سے پنجاڑ روڈ،بیور،نڑھ جبکہ (32کروڑ) سے جنگلات کی کٹائی کی مد میں ترقیاتی گرانٹ خرچ کی جائے گی۔ کہوٹہ کی محرومیوں اور پسماندگی کا خاتمہ ہو گا۔ سپورٹس اسٹیڈیم، یونیورسٹی اور سہالہ اوور ہیڈ برج کے میگا پراجیکٹس ہماری ترجیحات میں شامل ہیں۔ راولپنڈی کے عوام بھی تبدیلی محسوس کرینگے۔ کچن گارڈننگ، بکرے اور مرغیاں بھی مستحق افراد کو فراہم کی جائیں گی۔ تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل بیور کے سابق امیدوار برائے چیئرمین معروف سیاسی و سماجی شخصیت سردار ایم رضا نے اپنے آبائی گاؤں ”بھنتی“ میں چیئرمین راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی راجہ طارق مرتضیٰ کے اعزاز میں ایک بڑا استقبالیہ دیا۔ استقبالیہ تقریب میں ممبر قومی اسمبلی صداقت علی عباسی، ایم پی اے و پارلیمانی سیکرٹری برائے جیل خانہ جات راجہ صغیر احمد، صدر تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ راجہ خورشید ستی، سٹی صدر کہوٹہ راجہ وحید احمد، بریگیڈیئر (ر) جاوید ستی، کرنل (ر) ظفر عباسی، چیئرمین تحصیل زکوۃ کمیٹی کہوٹہ عنائت اللہ ستی، راجہ ارشد، راجہ الطاف، راجہ یوسف، سابق ناظم راجہ ظیفور ستی، شیخ طلحہ، سردار ارشد مجید، مظہر قریشی اور دیگر معززین علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر چیئرمین آر ڈی اے طارق مرتضیٰ، ممبر قومی اسمبلی صداقت عباسی اور ایم پی اے راجہ صغیر احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ تحصیل کہوٹہ میں ترقیاتی کاموں کے لیئے کوشاں ہیں۔ طارق مرتضیٰ نے کہا کہ راولپنڈی شہر کوماڈل سٹی بنائیں گے۔ جبکہ کہوٹہ کے لیئے بھی کروڑوں کے فنڈز اور میگا پراجیکٹس خرچ کریں گے۔ جلسہ سے خطا ب کے دوران ایم پی اے راجہ صغیر احمد نے کہا کہ میرا مشن حلقہ کی پسماندگی کا خاتمہ ہے۔ میں ایم پی اے نہیں بلکہ عوام کا خادم ہوں۔ اس موقع پر راجہ خورشید ستی، راجہ وحید احمد، بریگیڈیئر جاوید، کرنل (ر) ظفر عباسی نے بھی خطاب کیا اور علاقہ کے مسائل بیان کیئے۔تقریب میزبان سردار ایم رضا نے اپنے خطاب میں مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ عوام کی خدمت کے لیئے دن رات کوشاں ہیں۔ میرا مشن عوام کی بے لوث خدمت ہے۔ آخر میں تمام شرکاء کی تواضع پر تکلف کھانے سے کی گئی۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض معروف کمپیئر و صحافی سردار قاسم نے سرانجام دیئے۔
AC Kahuta, Zeb un Nisa, visited Kahuta city to regularize prices
اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ زیب انساء ناصر اپنے عملے کے ہمراہ کہوٹہ شہر کا دورہ۔
مٹور:نمائند ہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ زیب انساء ناصر اپنے عملے کے ہمراہ کہوٹہ شہر کا دورہ۔پٹرول پمپ،سبزی فروٹ شاپس والوں کو 65ہزار500روپے جرمانہ۔عوامی حلقوں کی طرف سے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ زیب انساء ناصرکو شاندار کارکر دگی پر خراج تحسین۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ زیب انساء ناصرنے اپنے عملے کے ہمراہ کہوٹہ شہر کا دورہ کیا اور اپنے دورے کے موقع پر انہوں نے کہوٹہ بس اسٹینڈ کے قریب پی ایس او پمپ میں پٹرول سکیل چیک کیا پٹرول کا لیول کم ہونے اور بغیر ہیلمنٹ کے پٹرول ڈالنے پر 60ہزار روپے جر مانہ کیا جبکہ انہوں نے سبزی فروٹ کے ریٹ میں اضافہ کرنے پر 55سو رہے جرمانہ کیا جبکہ میڈیا کے ساتھ انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا عوام کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی برداشت نہیں ہو گی اور قانون کی خلاف ورزی کر نے والے کے ساتھ سختی کیساتھ پیش آیا جائے گا۔
Sadaqat Ali Abbassi of PTI announce presidentship for northern Punjab cities
تحریک انصاف شمالی پنجاب کے صدر و ممبر قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے تحصیل و سٹی کہوٹہ کے صدور کا اعلان کر دیا
مٹور:نمائند ہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
تحریک انصاف شمالی پنجاب کے صدر و ممبر قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے تحصیل و سٹی کہوٹہ کے صدور کا اعلان کر دیا۔ راجہ خورشید ستی کو تحصیل کہوٹہ جبکہ راجہ وحید احمد سٹی صدر کہوٹہ ہوں گے۔ سردار ایم رضا کو سنیئر نائب صدر تحصیل کہوٹہ نامزد کردیا گیا۔ تفصیل کے مطابق ممبر قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے سردار رضا کی رہائش گاہ بھنتی کے مقام پر جلسہ سے خطاب کے دوران تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ و سٹی کہوٹہ کے عہدیداران کا اعلان کیا۔ اس موقع پر چیئرمین آرڈی اے طارق مرتضیٰ، ممبر صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد، چیئرمین زکوۃ کمیٹی تحصیل کہوٹہ راجہ عنائت اللہ ستی، سابق ناظم بیور ظیفور ستی، سابق ناظم راجہ الطاف، بریگیڈیئر جاوید ستی، کرنل (ر) ظفر عباسی،راجہ ارشد، شیخ طلحہ، مظہر قریشی، سردار ارشد مجید اور دیگر ورکر،معززین بھی موجود تھے۔ صداقت علی عباسی نے اپنے خطاب میں تحصیل کہوٹہ کے لیئے صدر راجہ خورشید ستی، سینیئر نائب صدر سردار رضا جبکہ صدر کہوٹہ سٹی راجہ وحید احمد کو نامزد کیا۔ جس کی تمام شرکاء نے تائید کی۔