DailyNewsHeadline

Chakswari, AJK; Former Prime Minister Azad Kashmir Chaudhry Abdul Majeed has operation at the International Qaid e Azam Hospital, Islamabad.

سابق وزیراعظم آزادکشمیرچودھری عبدالمجید کاانٹرنیشنل قائداعظم اسپتال اسلام آبادمیں آپریشن ہوا

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وزیراعظم آزادکشمیرراجہ فاروق حیدخان نے اسلام آبادجاکرسابق وزیراعظم آزادکشمیرچودھری عبدالمجید کی عیادت کی تین دن قبل ان کے گھٹنے کاانٹرنیشنل قائداعظم اسپتال اسلام آبادمیں آپریشن ہوا چکسواری اورفیض پورشریف سے پی پی پی راہنماؤں کارکنوں اورسیاسی وسماجی شخصیات نے بھی اسلام آبادجاکران کی عیادت کی ان کی عیادت کرنے والوں میں سابق میڈیاایڈوائزر چودھر ی یاسرممتازمحمودعلی چودھر ی سابق سٹاف آفیسرسابق صدرمعلم (ر)چودھری محمدبشیرپرواز اورخواجہ محمدا حتشام سیکرٹری جنرل پی پی پی فیض پورشریف سمیت دیگرشخصیات اورراہنماشامل تھے۔پی پی پی ضلع میرپور کے صدرچودھری قاسم مجیدنے عیادت کے لئے ا ٓنے والوں کاشکریہ اداکیا

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)
چیئرمین زکوۃ کمیٹی ڈڈیال چوہدری تجمل حسین نے کہا ہے کہ ہم وزیر زراعت واسماء چوہدری مسعود خالد کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے الیکشن مہم کے دوران کیا ہوا ایک اور وعدہ ٹھارہ محلہ شیخاں لنک روڈ دے کر پورا کر دیا ان خیالات کا اظہار انہو ں نے صحا فیو ں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر حکومت چوہدری مسعود خالد نے تین سالوں میں رکارڈ توڑ ترقیا تی کام کروائیں ہیں انشاء اللہ پانچ سالوں میں کوئی کام باقی نہیں رہے گا اور انشاء اللہ ہم کار کردگی کی بنیاد پر دوبارہ الیکشن جیت کر حلقہ ایل اے ون ڈڈیال کی عوام کی خدمت جاری رکھیں گے۔انہو ں نے کہا کہ ہم وزیر حکومت چوہدری مسعود خالد کا شکر یہ ادا کرتے ہیں جنہو ں نے الیکشن مہم کے دوران کیا ہوا ایک اور وعدہ ٹھارہ محلہ شیخا ں لنک روڈ دے کر پورا کر دیا ہے۔انہو ں نے کہا کہ سابقہ حکومت نے ایک روپے کا کام بھی نہ کیا تھا جس کی وجہ سے ڈڈیال کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا تھا وزیر حکومت چوہدری مسعود خالد کی دن رات محنت کی وجہ سے ڈڈیال آج ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور انشا ء اللہ کارکردگی کی بنیاد پر ہم دوبارہ الیکشن جیت کر حلقہ ایل اے ون ڈڈیال کی عوام کی خدمت جاری وساری رکھیں گئے۔
ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)
صدر مسلم لیگ ن گریٹر مانچسٹر بر طانیہ چوہدری طارق محمود نے کہا ہے کہ شہدا کی قربانیوں کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا اور بھارت مقبوضہ کشمیر میں میں 186دن سے کرفیو لگا ہوا اور نہتے کشمیریوں کیساتھ ظالم وستم ڈھائے جارہے ہیں آج افسوس کامقام ہے کہ اقوام متحد ہ اور سلامتی کونسل جیسے بڑے ادارے نے اپنی آنکھوں کو بند کیا ہو ا ہے ان خیالات کا اظہار انہو ں نے صحافیو ں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو تقربیاً70سال سے زیادہ کا عرصہ ہو گیا ہے کیا اقوام متحدہ اور سلامتی کو نسل کو مقبوضہ کشمیر میں ظلم وستم نظر نہیں آتے ہیں جو بے گنا ہ مظلوم کشمیر بچوں اور عورتوں کو بے آبرو کیا جارہا ہے 186دن سے نہ کھانے کو کچھ ہے ہسپتال بند فون کی سروس بند اور پورے کشمیر کو جیل بنا یا دیا گیا ہے کشمیریوں کو انہی کے گھروں میں دفن کیا جانے لگا ہے مساجد،سکول،کالج بھی بند ہے مودی سرکاری نے کشمیر یوں کی نسل کشی کر رہا ہے کیا اس طرح سے آواز کو دبایا جا سکتا ہے نہیں اگر یہی سلسلہ چلتا رہا تو ایک دن کشمیرمسلمانوں کو سوچنا ہو گا کیا ہم کشمیر بھائیوں کہ ساتھ ایسا ظلم برداشت نہیں کر سکتے ہیں لہذا اقوام متحدہ اور سلا متی کونسل جیسے بڑے ادارے اس بات کا فوری نوٹس لیں اور کشمیر کی آزاد میں اپنا اہم رول ادا کریں۔
ڈڈیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)
سابق کونسلر مشتاق چغتائی نے کہا ہے کہ وزیر زراعت واسماء چوہدری مسعود خالد نے الیکشن مہم کے دوران جو وعدے کیے تھے اس سے دوگنے کام حلقہ ایل اے ون ڈڈیال میں کروائیں انشاء اللہ پانچ سالوں میں کوئی کام باقی نہیں رہے گا اور ہم کارکردگی کی بنیاد پر دوبارہ الیکشن جیت کر حلقہ ایل اے ون ڈڈیال کی عوام کی خدمت جاری رکھیں گئے اور وزیر حکومت چوہدری مسعود خالد کا شکریہ بھی ادا کرتے ہیں جنہوں نے اپنی خصوصی دلچسپی سے تمام یونین کونسلوں میں بیشمار ترقیاتی کام کروائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر حکومت چوہدری مسعود خالد نے تین سالوں میں جتنے کام کروائیں ہیں اتنے پچھلے دس سالوں میں بھی نہیں ہوئے تھے ہم وزیر زراعت واسما چوہدری مسعود خالد کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں ڈڈیال شہر کو خصوصی توجہ سے صاف ستھرا ماحول پیدا کیا انشاء آئندہ باقی وقت تک تحصیل ڈڈیال کے کام مکمل ہو جائے گئے

Show More

Related Articles

Back to top button