یوم یکجہتی کشمیرکے سلسلہ میں سب سے بڑی تقریب پاکستان اور آزادکشمیر کوملانے والے دھان گلی پل کے سنگم پرمنعقد ہوئی
ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم)
ڈڈیال میں یوم یکجہتی کشمیر بھرپورجوش وجذبے،ملی بیداری اور اس عہد کی تجدید کے ساتھ منایاگیا کہ کشمیری اور پاکستانی ایک جان دوقلب ہیں جنھیں دنیاکی کوئی طاقت جدانہیں کرسکتی یوم یکجہتی کشمیرکے سلسلہ میں سب سے بڑی تقریب پاکستان اور آزادکشمیر کوملانے والے دھان گلی پل کے سنگم پرمنعقد ہوئی جہاں پاکستان کی طرف سیاسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں ناصر والایت،ہارون ہاشمی، ذاریف راجہ، اعجاز بٹ،میڈم نبیلہ و دیگر بڑی تعداد نے شرکت کی اور آزاد کشمیر سے اسسٹنٹ کمشنر ڈڈیال چوہدری نعیم اختر ایڈمنسٹریٹر بلد یہ ڈڈیال چوہدری آفتاب احمد خان،تحصیل صدر مسلم لیگ ن ڈڈیال چوہدری عابد یاسین،چوہدری صابر ایڈووکیٹ،کے ڈی چوہدری۔جماعت اسلامی کے امیر ادریس ایڈووکٹ چوہدری خطاب ایڈووکیٹ،نمبردار راجہ آزاد خان،چوہدری بشیر رٹوی،حاجی محمود ودیگر بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب سے ہارون ہاشمی،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ ڈڈیال چوہدری آفتاب احمد خان، ذرایف راجہ،چوہدری صابر ایڈووکیٹ، اعجاز بٹ،میڈم نبیلہ، اسسٹنٹ کمشنر ڈڈیال چوہدری نعیم اختر اور اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں ناصر ولایت نے خطاب کیا۔مقررین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھرپور عزم اور ولولے کے ساتھ منا کر اس عزم کی تجدید کی ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے بھارت کو جلد یا بدیر مقبوضہ کشمیر چھوڑنا پڑے گاکشمیری عوام اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت اپنا حق خودارادیت چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان،آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام مقبوضہ کشمیر کے عوام کیساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ مودی نے 5 اگست کے اقدام سے مسئلہ کشمیر کو دبانے کی ناکام کوشش کی،بھارت 185دن کے کرفیو کے باوجود کشمیری عوام کا حوصلہ توڑنے میں ناکام ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اب بین الاقوامی مسئلہ بن چکا ہے،اپنے مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ مودی جنگ کی بڑھکیں نہ مارے جب ہم میدان میں اترے تو اسے چھپنے کو زمین نہیں ملے گی۔انہوں نے کہا کہ نشان حیدر کی حامل پاک فوج جراتوں کی داستان ہے ہمیں اپنی پاک فوج پر فخر ہے، یوم یکجہتی کشمیر بھارت سے مقبوضہ کشمیر کی آزادی کا عزم ہے۔بھارت کو ہر حال میں کشمیریوں کو آزادی دینا ہو گی۔انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم،آزادکشمیر و گلگت بلتستان کے عوام تحریک آزادی میں برسر پیکار کشمیریوں کی پشت پر ہیں بھارت کشمیری عوام کا حوصلہ توڑنے میں ناکام ہو چکا ہے آزادی کا سورج ہر حال میں طلوع ہو کر رہیگا۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے اپنی آزادی تک لازوال قربانیاں دی ہیں جو رائگاں نہیں جائیں گی اور آزادی کا سورج طلوع ہو کر رہے گا.آخر میں کشمیر اور پاکستان کی سلامتی کے لیے دعا کی گئی۔اس کے علاقہ مختلف سکولوں میں اقر اء کے پر نسپل مفتی ظہور احمد،گرائمہ پبلک سکول کر سربراہ سید کاشف حسین شاہ،اس کے علاوہ قائد پبلک سکول،الائیڈپبلک سکول اور گورنمنٹ ہائی سکول کے طالب علم فیضان نے کی تقریر کی کثیر تعداد میں اساتذہ اور طالب علموں نے بھی شر کت کی
ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم)
وزیر زراعت واسماء چوہدری مسعود خالد نے کہا ہے کہ 05فروری کا دن پاکستانیوں اور کشمیریوں کے لازوال رشتہ کی پہچان ہے جسے کئی دہائیوں سے بھرپور طریقے سے منایا جاتا ہے یہ پاکستانیوں اور کشمیریوں کے مذہبی،ثقافتی اور سماجی ہم آہنگی کی پہچان ہے،کشمیری مسلمانوں نے قیام پاکستان سے قبل ہی اپنا مستقبل نظریاتی طور پر پاکستان کے ساتھ وابستہ کر دیا تھا ہمیں اس تاریخی فیصلے پر فخر ہے کیونکہ اہل پاکستان نے آزمائش اور مشکل کے ہر لمحے میں کشمیری عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑا پاکستان اور کشمیر لازم وملزوم ہیں پاکستانی قوم اور پاکستانی حکومت کی طرف سے یوم یکجہتی کشمیر منائے جانے سے تحریک آزادی کشمیر میں نئی روح پھونک دی ہیان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں پر بھارت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اقوام عالم سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں بند کرائیں اور اقوام متحدہ کی منظور شدہ قراردادوں پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج نے ظلم وجبر کا ایسا کوئی ہتھکنڈہ نہیں چھوڑا جو بے گناہ اور بے سروسامان کشمیری عوام پر آزمایا نہ گیا ہو لیکن کشمیری عوام جرات، پامردگی اور حوصلے سے اپنے موقف پر قائم ہیں۔ انہوں نے اپنے نصب العین کونہیں چھوڑا وہ کسی بھی صورت میں اپنے موقف سے دستبردار نہیں ہونگے۔ برہان مظفر وانی شہید کے مشن کو لے کر نوجوان نسل سر بکف ہو گئی ہے ہم بھارت پر واضح کرتے ہیں کہ وہ کشمیریوں کے بنیادی حق،حق خودارادیت میں رکاوٹ نہ بنے بلکہ سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مذاکرات کے ذریعے اس مسئلہ کو حل کرے کشمیری عوام ریاست جموں و کشمیر کو ناقابل تقسیم وحدت سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم یہ واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ کشمیری عوام کیلئے وہی حل قابل قبول ہو گا جو کشمیری عوام کی خواہشات اور اقوام متحد ہ کی قراردادوں کے مطابق ہو گا اور یہی اس کادیر پا اور پائیدار حل ہو گا۔
ڈڈیال(نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم)
مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما چوہدری توفیق اور نمبردار چوہدری اللہ دتہ نے کہا ہے کہ وزیر زراعت واسماء چوہدری مسعود خالد نے الیکشن مہم کے دوران جو وعدے کیے تھے اس سے دوگنے کام حلقہ ایل اے ون ڈڈیال میں کروائیں انشاء اللہ پانچ سالوں میں کوئی کام باقی نہیں رہے گا اور ہم کارکردگی کی بنیاد پر دوبارہ الیکشن جیت کر حلقہ ایل اے ون ڈڈیال کی عوام کی خدمت جاری رکھیں گئے اور وزیر حکومت چوہدری مسعود خالد کا شکریہ بھی ادا کرتے ہیں جنہوں نے اپنی خصوصی دلچسپی سے بٹھروعی میں بیشمار ترقیاتی کام کروائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر حکومت چوہدری مسعود خالد نے تین سالوں میں جتنے کام کروائیں ہیں اتنے پچھلے دس سالوں میں بھی نہیں ہوئے تھے ہم وزیر زراعت واسما چوہدری مسعود خالد کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اپنی خصوصی دلچسپی سے بٹھروعی میں بیشمار ترقیاتی کام کروائیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر حکومت چوہدری مسعود خالد نے تین سالوں میں ڈڈیال کا نقشہ بدل دیا ہے انشا ء اللہ پانچ سالوں میں کوئی کام باقی نہیں رہے گا اور ہم کارکردگی کی بنیاد پر دوبارہ الیکشن جیت کر حلقہ ایل اے ون ڈڈیال کی عوام کی خدمت جاری رکھیں گے۔