DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Large number of people form human chain at Azad Pattan bridge in solidarity with Kashmiri

یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پرآزاد پتن پل پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر سینکڑوں پاکستانیوں نے اپنے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر اپنے کشمیر ی بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہارکیا

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پرآزاد پتن پل پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر سینکڑوں پاکستانیوں نے اپنے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر اپنے کشمیر ی بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہارکیا۔ایم پی اے واثق قیوم عباسی،ڈی سی پلندری ندیم جنجوعہ،اے سی راولپنڈی میڈم رمیصہ،تحصیلدار ملک طارق میر، پٹواری راجہ محمد فیصل،گرد آور چوہدری عبد القدوس، گرد آور حاجی عنصر، گرد آور ملک اللہ یار،پٹواری راجہ شاہد ممتاز، پٹواری راجہ ہارون اکبر، پٹواری ملک بنی یامین،پٹواری راجہ احتشام،پٹواری سلیم، پٹواری عامر محمود، پولیس تھانہ کہوٹہ کے ایس ایچ او مرزا آصف،سٹی ٹریفک پولیس کہوٹہ کے عمران رشید سمیت سینکڑوں افراد نے شر کت کی۔اپنے خطاب میں مقرنین نے کہا کہ پاکستانی قوم یوم یکجہتی کشمیر اس عہد کی تجدید کیساتھ منا رہے ہیں کہ آزادی کی جدوجہد میں ہمیشہ مظلوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔ پاکستانی سیاسی و عسکری قیادت نے بھی بھارت کو خبردار کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کی جائیں اور کشمیروں کے حق خود ارادیت کا احترام کیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ قتل وغارت کے باجود بھارت آج تک کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبا نہ سکا، ہر روز کشمیری اپنے پیاروں کو اس عہد کے ساتھ قبروں میں اتارتے ہیں کہ کشمیر کی آزادی تک تکمیل پاکستان کی یہ جنگ جاری رہے گی انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ پا نچ فروری کا دن کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں بڑی اہمیت کا حامل ہے کشمیر دراصل تقسیم ہند کا ایسا حل طلب مسئلہ ہے، جو بھارتی حکومت کی ہٹ دھرمی و ظلم و ناانصافی کے باعث تاحال حل نہیں کیا جا سکا اس دوران کشمیری مسلمانوں نے آزادی کشمیر اور اپنے حق خود ارادیت کے حصول کے لیے لاتعداد قربانیوں کی تاریخ رقم کی ہے، جو مسئلے کے حل ہونے و کشمیر کے آزاد ہونے تک جاری رہے گی۔

راجہ عمران ضمیرکے زیر صدارت پریس کلب کہوٹہ کا اجلاس۔ صوفی محمد ایوب(مرحوم)،راجہ گلشن ضمیر(مرحوم) اور راولپنڈی ڈویژن بھر کے مرحومین صحافیوں کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعا

Meeting of Press Club Kahuta chaired by Raja Imran Zamir. Special prayers for Sufi Mohammad Ayub (Late), Raja Gulshan Zamir (Late) and late journalists from all over Rawalpindi Division.

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
راجہ عمران ضمیرکے زیر صدارت پریس کلب کہوٹہ کا اجلاس۔ صوفی محمد ایوب(مرحوم)،راجہ گلشن ضمیر(مرحوم) اور راولپنڈی ڈویژن بھر کے مرحومین صحافیوں کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعا۔ پریس کلب کہوٹہ بزرگ صحافی محمد ایوب صوفی اور راجہ گلشن ضمیر کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کے انعقاد کا فیصلہ۔ راولپنڈی ڈویژن بھر کے اضلا ع جہلم، اٹک، چکوال اور راولپنڈی کے مقامی پریس کلبوں، صحافتی تنظیموں کو مدعو کیا جائے گا۔ راجہ گلشن ضمیر اور صوفی محمد ایوب نے ہمیشہ سچی وکھری صحافت کو فروغ دیا۔ سیاسی و سماجی شخصیات، وکلاء اور ہر مکتوب فکر کے افراد کو دعوت دی جائے گی۔ پریس کلب کہوٹہ کا اجلاس زیر صدارت راجہ عمران ضمیر صدر پریس کلب کہوٹہ منعقد ہوا۔اجلاس میں سرپر ست اعلیٰ سعید افضل چوہان، سنیئر صحافی حاجی عبدالرشید، سنیئر نائب صدر ملک محمود اختر، جنرل سیکرٹری اصغر حسین کیانی، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری کبیر جنجو عہ، فنانس سیکرٹری ملک دانیال محمود، سیکرٹری نشرو اشاعت افضال شمسی، نائب صدر افتخار غوری، فوٹو گرافر راجہ شاہد اجمل، راجہ عثمان ضمیر، اشرف کیانی، احتشام کیانی، فیضان جنجوعہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر اجلاس میں فیصلہ کیاگیا۔ کہ بزرگ صحافی محمد ایوب صوفی مرحوم اور حاجی راجہ گلشن ضمیر مرحوم کی سالانہ برسی کے موقع پر ایک تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔ اجلا س کے آخرمیں بزر گ صحافی محمد ایوب صوفی اور راجہ گلشن ضمیر کے ایصال ثواب کے لیئے خصوصی دعا بھی کرائی گئی۔جبکہ ممبران پریس کلب نے شاندار الفاظ میں ان کی خدمات کو ناقابل فراموش قرار دیتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا۔

معروف سیاسی وسماجی شخصیات سید نذابت حسین نقوی اور سید صداقت حسین شاہ لبنان، ایران اور شام میں مقدس مقامات کی زیارت کر نے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔

Renowned political socialites Syed Nazbat Hussain Naqvi and Syed Siddiqat Hussain Shah returned home after visiting holy sites in Lebanon, Iran and Syria.

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
معروف سیاسی وسماجی شخصیات سید نذابت حسین نقوی اور سید صداقت حسین شاہ لبنان، ایران اور شام میں مقدس مقامات کی زیارت کر نے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔گذشتہ روز سید نذابت حسین نقوی اور سید صداقت حسین شاہ کا اہر پورٹ پر پر تباک استقبال کیا گیا۔ سید نذابت حسین نقوی اور سید صداقت حسین شاہ نے اپنے دورے کے موقع پر لبنان میں بی بی ہولہؑ بنت حسین ؑکے مزار اقدس میں حاضری دی انہوں نے شام میں بی بی زینب ؑ،بی بی فیضہ ؑ،بی بی سکینہ ؑ، دربار یزیدکے بعد شام عراق میں نجف میں دربار مولا علی ؑ، مسجد کوفہ،کربلامولا امام حسین ؑ، سر کار غازی عبا س علمبردار ؑ،کاظمین میں امام موسی کاظم ؑ، امام تقی ؑکے مزار اقدس میں حاضری دی اس کے بعد ایران کا دورہ کیا اور وہاں ایران مسجد میں امام رضا ؑ،قم میں حضرت فاطمہ قم ؑکے مزار اقدس میں حاضری دی اور دعا مانگی۔

Show More

Related Articles

Back to top button