Kallar Syedan; Lucky Star football Club wins after a fierce three match competition by defeating Lajpal Club Kahuta,
لکی سٹار کلب کلر سیداں نے لجپال کلب کہوٹہ کے مابین تین فٹبال میچوں کی سیریز زبردست مقابلے کے بعد جیت لی
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) لکی سٹار کلب کلر سیداں نے لجپال کلب کہوٹہ کے مابین تین فٹبال میچوں کی سیریز زبردست مقابلے کے بعد جیت لی،پہلے میچ میں لکی سٹار نے تین صفر سے کامیابی حاصل کی دوسرا میچ لجپال کلب کہوٹہ نے ایک کے مقابلے میں دو گول سے جیتا جبکہ تیسرے اور فائنل میچ مقررہ وقت تک ایک ایک گول سے برابر رہا اس طرح سیریز لکی سٹار کلر سیداں نے اپنے نام کر لی،سیریز کی خاص باتی یہ تھی کہ اس میں معروف کھلاڑی شہباز بھٹی اور ان کے تین بھائیوں نے بھی یہ سیریز کھیلی،شاہزیب بھٹی ٹاپ سکورر رہے جنہوں نے لیگ میں تین گول سکور کیے،فائنل میں اسد علوی اور سیماب سانو نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔
کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیئے جماعت اسلامی کے زیر اہتمام آج بروز بدھ دن دس بجے مرید چوک کلرسیداں سے ریلی نکالی جائے گی
A rally will be organized from Murid Chowk on Wednesday at 10am for the solidarity of Kashmiris.
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیئے جماعت اسلامی کے زیر اہتمام آج بروز بدھ دن دس بجے مرید چوک کلرسیداں سے ریلی نکالی جائے گی جس کی قیادت مقامی امیر جاوید اقبال کریں گے تقریب سے خالد حسین، مرزا چوہدری ابرار حسین اور دیگر خطاب کریں گے جبکہ یوتھ لیگ سرصوبہ شاہ کے زیر اہتمام بھی سرصوبہ شاہ سے دھاندگلی تک ریلی نکالی جائے گی۔ادھر پی ٹی آئی کے رہنما شہزاد بٹ کے مطابق الائیڈ سکول کلر سیداں میں بھی صبح نو بجے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے تقریب منعقد ہو گی۔
راجہ پرویز اشرف کی بریت کا خیر مقدم
Raja Parvez Ashraf case victory welcomed
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے سابق صدر راجہ جاوید اختر لنگڑیال،چوہدری شبیر لنگڑیال آف موہڑہ ہیراں،وسیم عباس،ملک طارق نے راجہ پرویز اشرف کی بریت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ثابت ہو گیا ہے پیپلز پارٹی کی قیادت کو بدنام کرنے کے لئے ان کے خلاف بے بنیاد مقدمات قائم کیئے گئے جن کا مقصد پیپلز پارٹی کے خلاف میڈیا ٹرائل کرکے اسے انتخابات میں نقصان پہنچانا تھا انہوں نے کہا کہ راجہ پرویز اشرف ہی نہیں آصف علی زرداری نے بھی قوم کی خدمت کی اور ملکی ترقی کے لیئے سی پی پیک کو شروع کیا انہوں نے کہاکہ اگر نوکریاں دینا جرم ہے تو پیپلز پارٹی یہ جرم کرتی رہے گی
پی ٹی آئی کلر سیداں سٹی اور تحصیل کے سینئر کارکنوں نے شدید عدم تحفظ کا اظہار
PTI senior members deplore the way they have been treated
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) پی ٹی آئی کلر سیداں سٹی اور تحصیل کے سینئر کارکنوں نے شدید عدم تحفظ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ارکان اسمبلی کے سینئر کارکنوں کے ساتھ روا رکھے گئے ناروا سلوک،خوش آمدی لوگوں کو نوازنے کی پالیسی کو مسترد کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دو مشاورتی اجلاسوں کے بعد جاری ایک پریس ریلیز میں کیا۔اجلاس میں شیخ فیاض،میڈیم نبیلہ انعام،عاصم مختار مغل،نعیم اعوان، چوہدری حنیف،چوہدری وقاص،چوہدری اظہر کے علاوہ غزن آباد،سرصوبہ شاہ،بھلاکھر اور دیگر یوسیز کے کارکنوں نے بھی شرکت کی۔جاری بیان میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی تحصیل کلرسیداں کے کارکنوں کو جان بوج کر دیوار کے ساتھ لگایا جا رہا ہے۔ارکان اسمبلی کا کارکنوں سے روئیہ ناقابل برداشت ہے یہ خوش آمدی لوگوں کو ترجیح دیتے ہیں او ر مقامی انتظامیہ بھی عوامی مسائل کو کم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی سے مسلسل رابطہ کرتے رہے اور با الخر ان کے پی اے نے جواب دیا کہ ان کے پاس کلر سیداں آنے کے لیے وقت نہیں ہے آپ لوگ فارم ہاؤس پر آ جائیں۔اس پر پی ٹی آئی کے تمام کارکنوں نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس روئیے کو ہر گز برداشت نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ آ ج حکومتی فنڈز کا استعمال ن لیگ کے لوگ کر رہے ہیں جو پی ٹی آئی کے کارکنوں کے ساتھ نا انصافی ہے اور یہ صورتحال قابل قبول نہیں۔انہوں نے کہا کہ سینئر کارکنوں نے طے کیا ہے کہ وہ پی ٹی آئی کے مورال کو گرنے نہیں دیں گے اور سینئر کارکنوں کے ساتھ رابطوں کو مستحکم کر کے اپنا لائحہ عمل مرتب کریں گے۔
لندن کے نواحی شہر چشم کے سابق میئر ظفیر بھٹی کی خوشدامن کو کلرسیداں کے قریب چک مرزا میں سپرد خاک کردیا گیا
Mother in law of Zafir Bhatti of Chesham passed away in Chak Mirza
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) لندن کے نواحی شہر چشم کے سابق میئر ظفیر بھٹی کی خوشدامن کو کلرسیداں کے قریب چک مرزا میں سپرد خاک کردیا گیا نماز جنازہ میں سول جج ثاقب بھٹی،علاقہ مجسٹریٹ عمران امیر،او پی ایل کے چیئرمین چوہدری اشتیاق حسین،ڈی ایس پی صفدر حسین،پرویز اختر قادری،محمد اعجاز بٹ،زین العابدین عباس،محمد فیاض کیانی،حاجی اخلاق حسین،سردار محمد آصف،چوہدری اسد الرحمان ایڈووکیٹ،پرویز اختر منہاس،ناصر منہاس،راجہ طارق محمود،راجہ زعفران،اکرام الحق قریشی،راجہ انوار الحق،شیخ سلیمان شمسی اور دیگر نے شرکت کی۔