قتل یا حادثاتی موت۔۔؟کہوٹہ کے علاقہ بھنتی کا رہائشی حمزہ کی نعش قریبی جنگل سے ملی
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
قتل یا حادثاتی موت۔۔؟کہوٹہ کے علاقہ بھنتی کا رہائشی حمزہ کی نعش قریبی جنگل سے ملی۔نمازے جنازے میں سینکڑوں افراد کی شرکت۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز یونین کونسل بیور کے علاقہ بھنتی کا رہائشی حمزہ کی نعش قریبی جنگل سے برآمد ہوئی جس کے بارے میں اس کے والد محترم منظور حسین نے بتایا کہ میرا بیٹا حمزہ صبح دس بجے قریبی جنگل میں لکڑیاں بنانے گیا جو واپس نہ آیا تلاش کر نے پر اس کی نعش ایک نالے سے بر آمد ہوئی جس پر پولیس تھانہ کہوٹہ نے نعش قبضے میں لے کر ٹی ایچ کیو لائے جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثا ء کے حوالے کر دی اور اس حادثے کے مطلق تفشیش شروع کر دی۔مر حوم کی نمازے جنازے ان کے آبائی گاؤں بھنتی میں ادا کیا گیانمازے جنازہ میں سینکڑوں افراد نے شر کت کی۔
Kahuta; Body of young man named Hamza son of Manzoor Hussain has been found in local jungle in village Bhanti,UC Bior. Kahuta police said far we do not know if it was murder or suicide.
سابق ممبر ضلع کونسل راجہ عامر مظہر اور معروف قانون دان سید سبطین شاہ بخاری چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمودمر تضیٰ سے ملاقات
Former Member District Council Raja Amir Mazhar and Prominent Lawyer Syed Sabtein Shah Bukhari meet with Chairman RDA Raja Tariq Mahmood Murtaza
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق ممبر ضلع کونسل راجہ عامر مظہر اور معروف قانون دان سید سبطین شاہ بخاری چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمودمر تضیٰ سے ملاقات۔ مختلف سیاسی معملات اور ترقیاتی کاموں کے حوالے سے گفتگو۔تفصیل کے مطابق پی ٹی آئی کے سنیئر رہنماء چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمودمر تضیٰ سے ان کے آفس میں سابق ممبر ضلع کونسل وسابق چیئرمین یونین کونسل ہوتھلہ راجہ عامر مظہر امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ اور پی ٹی آئی کے رہنماء معروف قانون دان سید سبطین شاہ بخاری آف پنیالی سیداں نے ملاقات کی اور ان سے سیاسی معملات اور تر قیاتی کاموں کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی اور ان کو عوام کے مسائل حل کر نے کا یقین دیلا۔
سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف کا کیس میں بری ہوناحق سچ کی فتح ہے
Former Prime Minister Raja Pervez Ashraf’s victory is a victory of truth
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف کا کیس میں بری ہوناحق سچ کی فتح ہے ہم اپنے قائد سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہارحلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات راجہ قمر مسعودآف یوکے، راجہ عمران مینوں آف موہڑہ لنگڑیال حال مقیم یو کے،راجہ حامد ممتازجنجوعہ حال مقیم یو کے، انجینئر راجہ بلال آف ڈھوک بنگیال،راجہ فاروق لنگڑیال،راجہ عمیر،راجہ نذاکت پپو، راجہ فرقان جنجوعہ،راجہ حیدر ممیام،راجہ عمران آف ممیام سمیت دیگر افراد نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف کو گیپگو میں غیر قانونی بھرتی کیس میں باعزت بری ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا راجہ پر ویز اشرف نے اپنے دور حکومت میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام کرائے ہیں جو آج بھی آن دی ریکارڈ ہیں ہم اہلیان علاقہ ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
کشمیری بھائیوں کے ساتھ بھر پور یکجہتی کا اظہار
Solidarity expressed with Kashmiri brothers
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کے رہنماء راجہ علی اصغر اور سابق چیئرمین راجہ ندیم احمد نے پانچ فروری یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے گفتگوکر تے ہوے کہا کہ پاکستان اور کشمیردو جسم ایک جان ہیں ملک کی عوام آج اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ بھر پور یکجہتی کا اظہار کریں گے پاکستان کے بیس کروڑ عوام اور مسلح افواج مقبوضہ کشمیر کی آزادی کی تحریک میں انکے ساتھ کھڑے ہیں انکی سفارتی اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے مقبوضہ کشمیر کے عوام پر ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں نام نہاد انسانی حقوق کی تنظیمیں،سلامتی کونسل اور مسلم اُمہ خاموش ہیں مودی نے جو آگ مقبوضہ کشمیر میں لگائی ہے اب وہ پورے بھارت میں پھیل چکی ہے وہ دن دور نہیں جب بھارت ٹکڑے ٹکڑے ہوگا ہم مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کی جرات اور بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں آج 186دن سے زیادہ ہو گے مقبوضہ کشمیر عوام کو حق خوداریت کی تحریک کا میاب ہوتا دیکھتے ہیں ان خیالات کا اظہا رمسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کے رہنماء راجہ علی اصغر اور سابق چیئرمین راجہ ندیم احمد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عالمی طاقتیں مسلمانوں پر مظالم پر خاموش کیوں ہیں اور وقت کا تقاضہ ہے کہ مسلم اُمہ متحد ہو کر مخالف طاقتوں کا مقابلہ کرے انشااللہ وہ دن دور نہیں جب کشمیر آزاد ہو کر پاکستان بنے گا۔