ماظرعلی طاہرشہزاد محمدشہزاداور محمد زبیر کااعزاز ان نوجوانوں نے میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈٹیکنالوجی سے ایم اے اردو کا امتحان پاس کرلیا
چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)ماظرعلی طاہرشہزاد محمدشہزاداور محمد زبیر کااعزاز ان نوجوانوں نے میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈٹیکنالوجی سے ایم اے اردو کا امتحان پاس کرلیاہے فیض پورشریف کے سیاسی وسماجی راہنماؤں خواجہ محمداسحاق اورخواجہ حسیب رضامووی میکر نے ماظرعلی طاہرشہزاد محمدشہزاداور محمد زبیر کوایم اے اردو کاامتحان مسٹ سے امتیازی نمبروں کے ساتھ پاس کرنے پردلی مبارکباد پیش کی ہے اس کامیابی اوراعزاز پردلی مسرت کااظہارکیاہے اورکہاہے کہ نوجوانوں نے اپنی محنت اورلگن سے ڈگری حاصل کرکے اپنے والدین اور اپنے علاقہ کانام روشن کیاہے ہم ان نوجوانوں پرفخر محسوس کرتے ہیں جومحنتی اور باصلاحیت ہیں اوراپنے ملک وقوم کے لئے خدمات انجام دینے کاجذبہ رکھتے ہیں ملکی ترقی میں اپنابھرپورکرداراداکرنے کابھرپورعزم بھی رکھتے ہیں باصلاحیت اورمحنتی نوجوان ملک وقو م کامستقبل اورقیمتی سرمایہ ہیں
چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) ڈھانگری بہادر یونین کونسل فیض پورشریف کے ممتازسیاسی وسماجی راہنماچودھری منیراختر حال مقیم نیویارک امریکہ نے کہا ہے کہ 5فروری کادن ایک یادگارحیثیت رکھتاہے ہرسال اہل پاکستان اہل کشمیر اوردنیابھرمیں مقیم پاکستانی اورکشمیری 5فروری کویوم یک جہتی کشمیر کے طور پرمناتے ہیں اورکشمیریوں کے ساتھ یک جہتی کااظہارکرتے ہیں اس صدقہ جاریہ کی ابتداقاضی حسین ا حمدنے کی تھی یہ دن منانے کامقصدیہ تھاکہ پوری دنیاکویہ پیغام دیاجاجائے کہ کشمیرغلام ہے کشمیر بھارت کاحصہ نہیں ہے بھارت قابض اورغاصب ہے کشمیریوں پرظلم وبربریت کررہاہے کشمیر یوں کی جدوجہدتک کشمیرکی آزادی تک جاری رہے گی بھارت اپنی پوری فوج بھی کشمیرلے آئے پھر بھی وہ کشمیریوں کے دل سے جذبہ آزادی کوختم نہیں کرسکتا۔آزادی ہرانسان کاپیدائشی حق ہے اورکشمیری اپنے اس پیدائشی حق سے کبھی دستبردارنہیں ہوں گے اورنہ ہی دنیاکی کوئی طاقت انہیں اس حق سے محروم رکھ سکتی ہے۔عالمی برادری مسئلہ کشمیرکوحل کرنے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے بصورتِ دیگرمسئلہ کشمیرکی وجہ سے پوری دنیاجنگ کی لپیٹ میں آسکتی ہے۔ ان نے کہاکہ اس دن کومنانے کامقصداُس پارکے کشمیریوں کویکجہتی کاپیغام دیناہے کہ بیس کیمپ کے نام پرحاصل کیاگئے پاکستان کے عوام اور آزادخطے کے باسی اُس پارکے مقبوضہ کشمیری بھائیوں کوبھولے نہیں ہیں اورہرخوشی،غمی میں اُن کے ساتھ ہیں۔آزادی کشمیر کے لیے آزادکشمیرکے رہنے والے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے پاکستان اورآزادکشمیر کے بچہ بچہ کشمیریوں کے ساتھ ہے اورمظلوم کشمیریوں کے ہرطرح کی قربانی دینے کے لئے تیارہے انہو ں نے ان خیالات کااظہارامریکہ سے صحافیوں سے ٹیلی فونک گفتگوکرتے ہوئے کیاہے
چکسواری (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)تحریک انصاف کشمیر کے مرکزی رہنما سابق امید وار اسمبلی حلقہ نمبر دو چکسواری اسلام گڑھ چودھری محبوب اصغر نے کہا کہ 6فروری کو وزیر عظم پاکستان عمران خا ن کی میرپور آمد کے موقع پر تاریخ ساز استقبال کیا جا ئے گا جس کے لئے حلقہ نمبر دو چکسواری اسلام گڑھ سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے تمام کارکنان استقبال کے لئے تیاریاں کر رہے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خا ن میرپور کے جلسے میں ضلع میرپور کے لوگوں کے لئے اہم اعلان کرینگے جس سے میرپور کے لوگوں کی قسمت بدل جائے گی انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف آ زاد کشمیر کے صدر وسابق وزیر اعظم بیر سٹر سلطان محمود چودھری کی دعوت پر پہلی مرتبہ میرپور میں تشریف لا رہے ہیں بیر سٹر سلطان محمود چودھری کی قیادت میں ان کا شاندار استقبال کیا جائے گا ۔
چکسواری (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم) پاکستان پیپلز پارٹی آ زادکشمیر کے بانی رکن و ممبر سینٹرل ایگز یکٹو راجہ محمد زمان آل جموں و کشمیر مسلم کانفر نس کے مرکزی سالار اعلیٰ حاجی ذوالفقار علی خا ن مسلم کانفر نس ضلع میرپور کے نائب صدر حاجی عبدالجبار مسلم لیگ ن یوتھ برطا نیہ کے مرکزی سینئر نائب صدر راجہ فیاض خا ن مسلم لیگ ن حلقہ نمبر دو چکسواری اسلام گڑھ کے سیکرٹری جنرل عظیم رحمت نے اپنے مشترکہ پیغام میں سابق ڈپٹی ایڈ منسٹر یٹر کاکڑہ ٹاؤن محمد زبیر کی خوشدامن کی وفات پر دلی دکھ ہمدردی اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے دعا ئے مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی