تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کوٹلی ستیاں کے عملے کا روایہ قابل افسوس ہے ,سید ماجد شاہ
کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کوٹلی ستیاں کے عملے کا روایہ قابل افسوس ہے سید ماجد شاہ تفصیلات کے مطابق ماجد شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز میری بہن جو کہ ذہنء معذور بھی ہے اسے آگ لگ گئی اور اسکا جسم بری طرح جھلس گیا۔ جسے فوری طور پر تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کوٹلی ستیاں منتقل کیا گیا گاوں مورلیاں جو کہوٹی بازار سے 10 کلو میڑ پیدل سفر کی دوری سے زخمی مریضہ کو چارپائی پہ اٹھا کے ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ہسپتال پہنچتے ہی ڈاکٹرز کا روایہ دیکھ کہ دل حون کے آنسو رو رہا تھا ڈاکٹرز ہمیں ایسے حقارت سے دیکھ رہے تھے جیسے کہ ہم کوئی کیڑے مکوڑے ہیں معمولی ٹریٹمنٹ کے بعد کہا گیا کہ اب گھر جائیں کل پھر آ جانا میں نے ریکویسٹ کی کہ ہم جہاں رہتے ہیں وہاں روڈ یا گاڑی کی سہولت میسر نہیں ہے اور زخمی مریضہ بھی ایک معذور ہے اسے کیسے لائیں گے آپ یا تو ایڈمیٹ کر لیں یا ریفر کر دیں لیکن ہمیں انکے حکم کی تعمیل کرنی تھی چنانچہ دوسرے دن پھر اپنی بہن کو چارپائی پہ اٹھا کے لایا اور ڈاکٹرز نے ہولی فیملی ہسپتال میں ریفر کر دیا اب میں نے کہا کے ہمیں ایک ایمبولینس دے دیں مریضہ تڑپ رہی
تھی میں نے سوچا باہر سے گاڑی منگواتے دیر ہو جائے۔ ایمبولینس ایک گھنٹے کے بعد آئی اور وہ کہنے لگے کہ ہم ایک مریض کو لیکرنہیں جاتے دو مریض ہوں گے تب جائیں گے۔ جس پر ہم نے مایوس ہو کر اپنی مدد اپ کے تحت ہی مریضہ کو ہسپتال پہنچایا مجھے تو وزیراعظم کے احکام کھو کھاتے نظر آ ے ہسپتال میں کچھ مریض تو ڈاکٹرز کا رویہ دیکھ کر ہی واپس چلے جاتے ہیں گھنٹوں بیٹھے رہتے ہیں تو پوچھتا نہیں جاتا یہ حکومت فراڈ کر رہی ہے یا حکومت کی کوئی بات نہیں سنتا۔ ہر طرف ظلم ہو رہا ہے ۔ زکوات اور بیت المال میں کن لوگوں کا حق ہے یہ مریضہ معذور ہے اس کی مدد کی جائے جہاں سفید پوشوں اور غریبوں کا حق ہے۔ تحصیل کوٹلی ستیاں میں بیت المال سے کوئی شحص بھی مستفید نہیں ہو رہا ایسے معزور افراد کو اگر نظر انداز کیا جا تا ہے تو کیوں انہوں نے اعلی حکا م سے فوری نو ٹس لینے کا مطالبہ ہے
کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر ابرار الحق ستی اور تحصیل ہیلتھ انسپکٹر رانا علی رضا کی دکانداروں و باربر شاپس مالکان کیخلاف کا روائی ہول سیلرزکو اشیاے خوردہ فروش کی ایکسپائرڈ آئٹم رکھنے پر چالان باربر شاپس مالکان کو صفائی نہ ہونے پر چالان جبکہ متعدد کو نوٹس بی جاری کیے گئے
کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)پیپلزپارٹی نے ہر دور میں عوامی مسائل کو ترجیحی دی اور مسائل کو حل کیا زمرد جعفری رہنماء پاکستان پیپلزپارٹی محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے 25 برس قبل ہی صاف پانی کی نکاسی کے مسلے کے حل پر زور دینا شروع کر دیا تھا۔ آج یہ مسلہ وباء کی صورت اختیار کر چکا ہے زیر زمین آلودگی غمگیر مسلہ بن چکا ہے۔ جس سے بیماریوں اور اموات میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے لہذا اس مسلہ کوہر سطح پر اجاگر کیا جائے۔
کوٹلی ستیا ں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے رہنما امیدوار چیئرمین حاجی حق نواز ستی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر بھر پور عزم کیساتھ منائیں گے اس سلسلے میں کشمیر ی عوام کے ساتھ یکجہتی کے لیے ٹائیں ڈھلکوٹ پل تک ریلی نکا لی جا ے گی جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے کارکنان سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگ کثیر تعداد میں شرکت کریں گے انہوں نے کہا کہ کشمیریوں پر ظلم و ستم اور انسانیت سوز مظالم کی بھرپور مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ کشمیریوں پر ظلم و ستم اور انسانیت سوز مظالم کی بھرپور مذمت کرتے ہیں کشمیر میں مسلمانوں پر ظلم ہو رہا ہے۔ 6 ماہ سے کشمیر میں کرفیو ہے یواین او خاموش ہے کشمیری میں انڈیا نے ظلم اور بربریت سے ایک لاکھ 8 ہزار کشمیری شہید کیا ہے۔ ایک لاکھ 9 ہزار 11 ہزار خواتن پر تشدد کیا گیا حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ٹرمپ اور یو این او پر اعتماد نہ کریں پاکستانی حکومت کشمیریوں کی آزادی کے لیے عملی طور پرمیدان میں آئے کشمیریوں کے جذبہ آزادی اور ان کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ دن زیادہ دور نہیں جب ہمارے کشمیری بھائی آزادی کی عظیم نعمت سے ہمکنار ہونگے کشمیر میں بھارت کے ظلم و تشدد کی سیاہ رات ختم ہونے کے قریب ہے اور کشمیر ی عوام بہت جلد صبح آزادی کا پرنو رطلوع دیکھیں گے۔
کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) سابق ضلعی صدر پی پی پی راجہ شوکت علی عبا سی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سابق وزیر اعظم پاکستان را جہ پرویز اشرف کا عدالت سے با عزت بری ہو نا قوم کے لیے اور بالخصوص پاکستان پیپلز پا رٹی کے لیے فخر ہے راجہ پرویز اشرف کی بریت حق و سچ کی فتح نے عظیم لیڈر کے لیے اس سے بڑھ کر کو نسی خو ش نصیبی ہے کہ جس نے عوام کی خا طر ہی کیسسزکا سامنا کیا اور ثا بت کیا کہ وہ شہید ذولفقار علی بھٹو کے فلسفے پر عمل پیرا ہو کر اور بی بی شہید کے مشن پر کو آگے بڑھا تے ہو ئے انہوں نے عوام کی خا طرجو اقدام اٹھا یا انہیں کن مصا ئب کا سامنا کر نا پڑا پاکستان پیپلز پا رٹی نے ہمیشہ اداروں کا حترام کیا جس کی تا ریخ گواہ ہے انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے ہمیشہ قومی مفا دا ت اور قومی اداروں کے بارے مثبت اقدا ما ت کیے پیپلز پا رٹی نے عوامی مفا دات کے لیے ہی کئی قربا نیاں دیں۔