Rawat; Pir Dhuai police Raid on gambling base, 10 gamblers arrested, Large amount of cash and drugs confiscated
پیرودھائی پولیس کا جواء بازی کے اڈہ پر چھاپہ،10 جواری گرفتار
روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)پیرودھائی پولیس کا جواء بازی کے اڈہ پر چھاپہ،10 جواری گرفتار،بھاری مقدار میں چرس اور داؤ پر لگی ہزاروں روپے نقدی برآمد،قمار بازوں کے ساتھیوں کی ملزمان چھڑانے کیلئے پولیس کے ساتھ مزاحمت 2 اہلکار زخمی مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سب انسپکٹر عاصم محمود،اے ایس آئی عبدالغفور،خرم شہزاد،ہیڈ کانسٹیبل گلفام،منظر عباس و دیگر کو اطلاع ملی کہ مجرم اشتہاری عاطف عباسی عرف بلااس وقت بدنام زمانہ جواء باز اسماعیل عرف بلا کے گھر واقع گلی لوہاراں میں تاش کے پتوں کے ذریعے جواء کھیلنے میں مصروف ہے جس پر بروقت کاروائی کر کے 10 ملزمان امجد حسین،اسد علی،عثمان شہزاد،احد خان،عمران،راجہ ارشد،شوکت،اورنگزیب اور فضل کریم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے داؤ پر لگی رقم مجموعی38 ہزار روپے،8 عدد موبائیل فون،1500 گرام چرس اور تاش کے پتے قبضہ میں لئیے تو ملزمان کو پولیس سے چھڑوانے کیلئے وسیم،عظیم اور دیگر ساتھی آ گئے جنھوں نے ڈنڈوں سے وار کر کے دو اہلکاروں محمد عرفان اور زبیر الطاف کو زخمی کر دیا تاہم پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
تھانہ روات کے علاقہ جھٹہ ہتھیال میں سٹارٹ گاڑی کے اندر ہی رات کو آرام کرنے والا مکینک 2 ساتھیوں سمیت دم گھٹنے سے جانبحق
Three die due to fumes while sleeping in shut workshop in Jhatta Hathial
روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)تھانہ روات کے علاقہ جھٹہ ہتھیال میں سٹارٹ گاڑی کے اندر ہی رات کو آرام کرنے والا مکینک 2 ساتھیوں سمیت دم گھٹنے سے جانبحق،روات پولیس نے نعشیں قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کے لئے روانہ کر دیں،پولیس کے مطابق نواحی علاقہ جھٹہ ہتھیال میں مکینک فیروز خان کی ورکشاپ ہے جو رات کو ایک گاڑی کا انجن کر رہا تھا اسکا ساتھی مکینک حیدر ولد مکمل شاہ اور دوست اسامہ ولد منصور احمد بھی گپ شپ کیلئے اس کے ساتھ موجود تھے رات کو سردی کی وجہ سے شٹر دکان بند کر کے تینوں سٹارٹ گاڑی کے اندر ہی سو گئے جب صبح 6 بجے ساجد اپنی دکان پر گیا تو دیکھا فیروز خان کی دکان سے دھواں نکل رہا تھا جس نے شٹر اٹھا کر دیکھا تو تینوں بے سود پڑے تھے فیروز اور حیدر گاڑی کے اندر جبکہ اسامہ قریب فرش پہ لیٹا تھا جنکو ہسپتال پہنچایا گیا مگر وہ اس سے قبل ہی سانس گھٹنے کے باعث دم توڑ چکے تھے۔