کہوٹہ سلاٹر ہاؤس مٹور چوک سڑک کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہے جبکہ تھوڑی سی بارش ہو تو سڑک تالاب کا منظر پیش کرتی ہے
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ سلاٹر ہاؤس مٹور چوک سڑک کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہے جبکہ تھوڑی سی بارش ہو تو سڑک تالاب کا منظر پیش کرتی ہے جبکہ اسی طرح مین بازار کی سڑک بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے منتحب نمائندے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں جبکہ کہوٹہ شہر کی80فیصد آبادی پانی سے محروم مسلم لیگ ن کے تیس سالہ دور میں بھی نہ واٹر سپلائی کا منصوبہ مکمل ہوا اور نہ ہی کہوٹہ پنڈی موٹر وے بن سکی ایم سی کہوٹہ کے پندرہ کروڑ روپے کے فنڈز موجود تھے مگر کہوٹہ شہر پر نہ لگنے سے عوام مسائل سے دو چار ہیں دوپھری محلہ آڑہ فاروق کالونی،چھنی،ادوالہ ٹینکیاں موجود مگر پائپ لائن نہ ہے شہریوں عوام علاقہ نے ایم این اے صداقت علی عباسی اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ واٹر سپلائی سکیم پ ایم سی کے کروڑوں روپے پڑے ہیں لگا کر پانی مہیا کیا جائے اور سڑک کی مرمت کی جائے۔
لکڑی نیلام نہیں ہوتی جس کی وجہ سے حکومت پاکستان کے خزانے کو نقصان
Pakistani treasury loosing money due to timber cut in Kahuta is not sold and left to rot
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
راجہ احسان الحق ستی آف نڑھ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ محکمہ جنگلات والے یوسی نڑھ اور اس کے ملحقہ جنگلات سے ہر سال کروڑوں روپے مالیت کی لکڑی کاٹ کر جاتے ہیں اوراس کو سہالہ ڈپو میں کھلے آسمان تلے رکھ دیتے ہیں جہاں پڑھے پڑھے مٹی بن جاتی ہے اور کئی سالوں تک وہ لکڑی نیلام نہیں ہوتی جس کی وجہ سے حکومت پاکستان کے خزانے کو نقصان بھی ہوتا ہے اور علاقے کو حسن بھی تباہ ہوتا ہے ایساکرنے سے نہ تو قومی خزانے کو کوئی فاہدہ ہوتا نہ ہی علاقے کو اس لیے ہم اہلیان علاقہ محکمہ جنگلات اوراعلی حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ مذکورہ لکڑی کو موقع پر ہی نیلا م کیا جائے اور اس رقم کو علاقے کی فلاح و بہبود کے خرچ کیا جائے۔
چوہدری اسد آف سموٹ اور دیگر اہلیان علاقہ نے ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ صغیر احمد،راجہ ثقلین آف ممیام اور راجہ ناصر علی کیانی آف سموٹ کا شکریہ
MPA Raja Sagheer Ahmed thanked for his contributions in Samot
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
راجہ ثقلین آف ممیام اور راجہ ناصر علی کیانی آف سموٹ کی کوششوں سے ایم پی اے راجہ صغیر احمد کی طرف سے لاکھوں روپے کی گرانٹ جاری۔ جاری کی گئی خطیر گرانٹ سے چوہدری اسد آف سموٹ، سیکرٹری اسحق اورآبادی کے دیگرگھروں کو جانے والے گلی تعمیر کی گئی۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روزقبل معروف سیاسی وسماجی شخصیات اور ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ صغیر احمد کے چیف سپورٹر راجہ ثقلین آف ممیام اور راجہ ناصر علی کیانی آف سموٹ کی خصوصی کوششو ں سے ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ صغیر احمد نے لاکھوں روپے کی گرانٹ جاری کی جس سے یوسی سموٹ میں کام جاری ہوئے جس میں وہاں پر چوہدری اسد آف سموٹ، سیکرٹری اسحق اورآبادی کے دیگرگھروں کو جانے والے گلی تعمیر کی گئی۔چوہدری اسد آف سموٹ اور دیگر اہلیان علاقہ نے ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ صغیر احمد،راجہ ثقلین آف ممیام اور راجہ ناصر علی کیانی آف سموٹ کا شکریہ ادا کیا ہے۔
چوہدری حاجی شفقت محمودکی طرف سے حافظ سہیل اشر ف کو عمرئے کی ادا ہگی پر مبارکباد
Hafiz Sohail Ashraf congratulated on his Umrah pilgrim
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری حاجی شفقت محمودکی طرف سے حافظ سہیل اشر ف کو عمرئے کی ادا ہگی پر مبارکباد۔ پاکستان تحریک انصاف کے معروف رہنماء سابق تحصیل ناظم کلر سیداں حافظ سہیل اشر ف گذشتہ دنوں عمرئے کی اداہگی کے بعد وطن آگئے تھے گذشتہ روز قبل حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری حاجی شفقت محمودنے دیگر ددستوں کے ہمراہ سابق تحصیل ناظم کلر سیداں حافظ سہیل اشر ف کی رہائش گاہ پر جا کر ان کو عمرئے کی اداہگی پر دلی مبارکباد پیش کی۔ حافظ سہیل اشر ف نے چوہدری حاجی شفقت محموداور دیگر مہمانوں کو آب زم زم اور مدینے پاک کی کھجوریں پیش کیں۔