DailyNewsHeadline

Chakswari, AJK; For the first time in the history of Azad Kashmir, the Prime Minister will visit Azad Kashmir in unification with Kashmiris on 5th Feb, Chaudhry Zafar Anwar

آزاد کشمیر کی تاریخ کی پہلی بار وزیر اعظم پاکستان کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے دو دن آزادکشمیر کا دورہ کریں گے,چودھری ظفر انور

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) پا کستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے سینئر نائب صدر چودھری ظفر انور نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا میرپور جلسہ تحریک آزادیء کشمیر پر مثبت اثرات مرتب کرے گا۔آزاد کشمیر کی تاریخ کی پہلی بار وزیر اعظم پاکستان کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے دو دن آزادکشمیر کا دورہ کریں گے۔ پانچ فروری کو آزاد اسمبلی سے خطاب اور چھ فروری کو میرپور میں ریاستی عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے جلسہ سے خطاب کریں گے۔ بحیثیت کشمیری ہم پر لازم ہے کہ ہم جماعتی وابستگی کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اس جلسہ کو کامیاب کریں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے چکسواری میں کارکنوں کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے ہر فورم پر کشمیریوں کے حق خودارادیت کی بات کی ہے عمران خان واحد لیڈر اور وزیر اعظم ہیں جنہوں نے چند دن قبل جرمن ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر کا فیصلہ کشمیریوں کی خواہش کے مطابق ہو گا ہم کشمیریوں کو اقوام متحدہ کے مطابق حق خدارادیت دینے کے لیے تیار ہیں وزیر اعظم پاکستان عمران خان پانچ فروری کو رسما یکجہتی کشمیر ڈے نہیں منا رہے بلکہ دو دن آزاد کشمیر کے دو بڑے شہروں مظفر آباد اور میرپور کا دورہ کریں گے انہوں نے کہا کہ اس جلسہ کو جماعتی بنیادوں پر تقسیم کرنے کی بجائے سب کشمیریوں کو مل کر کامیاب بنانا چاہییانہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو لگنے کے بعد اوورسیز کشمیریوں نے ہر فورم پر کشمیر کا مقدمہ لڑا ہے اور مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے نے اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے برطانوی پارلیمنٹ ہو یا یورپی پارلیمنٹ کشمیری قوم نے ہر پلیٹ فارم پرصدائے احتجاج بلند کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر اٹھایا ہے اور بھارتی افواج کے مظالم کو دنیا کے سامنے نہتے کشمیریوں پر ظلم کے خلاف احتجاج کیا ہے چوہدری ظفر انور نے کہا کہ عمران خان نے آپ کے حلقے سے مجھے سینئر نائب صدر بنا یا یہ حلقہ دو چکسواری کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے اب یہ ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم اس حلقے سے آمدہ الیکشن جیت کر آزاد کشمیر میں بھی پی ٹی آئی کی حکومت بنائیں چھ فروری کا میرپور جلسہ اس لحاظ سے بھی اہمیت رکھتا ہے میرپور جلسہ تحریک آزادی کشمیر اور ریاستی حکومت دونوں پر اپنے اثرات مرتب کرے گا میرپور جلسہ کو کامیاب کرنے کے لیے محنت کریں ہو یونین کونسل اور گاؤں سے ریاستی عوام کو نکلنا ہو گا جہاں ممکن ہوا ٹرانسپورٹ بھی مہیا کی جائے گی

Show More

Related Articles

Back to top button