ممتاز ماہر تعلیم مسز خورشید سکندر جنجوعہ کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد طلباو اساتذہ، آرمی افسران، سیاسی و سماجی شخصیات، سابق بلدیاتی اراکین کی شرکت
کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام,عمران ضمیر , صدر پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن تحصیل کہوٹہ مسز ارم سکندر جنجوعہ کی والدہ ممتاز ماہر تعلیم مسز خورشید سکندر جنجوعہ کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد طلباو اساتذہ، آرمی افسران، سیاسی و سماجی شخصیات، سابق بلدیاتی اراکین کی شرکت۔ مرحوم کے ایصال ثواب کے لیئے دعائے قل کل مورخہ 2فروری بروز اتوار دن ساڑھے گیارہ بجے ان کی رہائش گاہ محلہ راجگان کہوٹہ بالمقابل غلہ گودام شاہین کالج ہوگی۔ جبکہ قائد خزب اختلاف سینٹ سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق، سابق وزیر اعظم شاہد خا قان عباسی معاون خصوصی سابق وزیر اعظم حافظ عثمان عباسی، چیئرمین آر ڈی اے راولپنڈی طارق مرتضیٰ نے مرحومہ کی تعلیمی خدمات کو زبردست الفاظ میں سراہا اور خراج عقیدت پیش کیا۔ مرحومہ سابق ممبر راولپنڈی تعلیمی بورڈ راجہ سکندر خان مرحوم کی اہلیہ اور صدر پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن پاکستان کرنل (ر) وسیم جنجوعہ، نمبردار راجہ ندیم رشید، راجہ فہیم رشید اور راجہ نوید رشید کی خالہ تھیں۔ مرحومہ کی نماز جنازہ ممتاز عالم دین و خطیب جامع مسجد امیر حمزہ مولانا عبداللہ عباسی نے پڑھائی۔نماز جانزہ میں میجر جنرل فہیم اختر خان، بریگیڈیئر افتخار جنجوعہ، چیئرمین راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی راجہ طارق مرتضیٰ، حافظ عثمان عباسی، ایم پی اے راجہ صغیر احمد، راجہ خورشید ستی، سابق ڈائریکٹر سپورٹس راجہ تسلیم کیانی، کرنل (ر) تبسم عزیز جنجوعہ، کرنل ابرار، کرنل ہاشمی، بریگیڈیئر شاہد جنجوعہ، ڈاکٹر محمد عارف قریشی اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی۔ مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیئے اجتماعی دعا و قرآن خوانی کل بروز اتوار مورخہ 2فروری بوقت ساڑھے گیارہ بجے ان کی رہائش گاہ محلہ راجگان بالمقابل غلہ گودام شاہین کالج کہوٹہ ہوگی۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے مرحومہ کی صاحبزادی سے تعزیت کی اور کہا کہ مسز خورشید سکندر جنجوعہ نے علاقہ میں علم کی شمع روشن کرنے کے ساتھ ساتھ دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کی۔
Kahuta; Thousands including students along with public attend namaz e janaza of Mrs Khurshid Sikander who sadly passed away. Mrs Khurshid who served at Iram College was well known for her contributions in education.