کہوٹہ کے (سوئیزرلینڈ) نڑھ میں موسم سر ماکی دوسری برف باری
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ کے (سوئیزرلینڈ) نڑھ میں موسم سر ماکی دوسری برف باری۔مسلسل دو دنوں سے کہوٹہ اور گر د و نواح میں سر دی کی شدید لہر۔برف باری کو دیکھنے کے لیے کثیر تعداد میں سیاح وادی نڑھ پہنچ گئے۔اہلیان علاقہ نے منتخب نمائندوں سے مطالبہ کیا ہے کہ نڑھ کو ٹوریسٹ پوائنٹ کا درجہ دیلا کر مری کی طرز کی سہولیات دی جاہیں تاکہ ملک بھر لوگ یہاں آ سکیں۔تفصیل کے مطابق گذشتہ2 روزقبل جہاں ملک بھر میں شدید بارش ہوئی ہے وہاں پر ہی کہوٹہ کے (سوئیزرلینڈ) نڑھ میں موسم سر ماکی دوسری برف باری ہوئی ہے جس کو دیکھنے کے لیے تعداد میں سیاح وادی نڑھ پہنچ گئے یاد رہے تحصیل کہوٹہ کا علاقہ نڑھ جہاں اپنی خوبصورتی کی اپنی مثال ہے وہاں پر ہی وہاں کے مکین اتنے ہی زیادہ مسائل کا شکا ر ہوئے ہیں اہلیان علاقہ نے میڈیا کے ذریعے نڑھ کو ٹوریسٹ پوائنٹ کا درجہ دیلا کر مری کی طرز کی سہولیات دی جاہیں تاکہ یہاں کی عوام کے مسائل میں بھی کمی لائی جا سکے۔
صوبائی وزیر تعلیم مراد راس سے معروف مائر تعلیم بر گیڈ ئیر جاوید ستی کی ملاقات۔
Javed Satti meets with Education Minister Murad Ras
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
صوبائی وزیر تعلیم مراد راس سے معروف مائر تعلیم بر گیڈ ئیر جاوید ستی کی ملاقات۔ممبر صوبائی اسمبلی میجر لطاسب ستی او ر چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مر تضیٰ بھی موجود تھے۔ملاقات میں بر گیڈ ئیر جاوید ستی نے تحصیل کہوٹہ میں موجود سر کاری تعلیمی اداروں کی بہتری کے حوالے سے آگاہ کیا۔تفصیل کے مطابق گذشتہ لاہور میں تحصیل کہوٹہ کے معروف مائر تعلیم اور عظیم سکول سسٹم کے آنر بر گیڈ ئیر جاوید ستی نے صوبائی وزیر تعلیم مراد راس سے ملاقات کی اور ان کو کہوٹہ میں موجود سر کاری سکولوں میں بہتری لانے کے لیے مشورے دیے جس کو صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے شاندار الفاظ میں سر اہااس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی میجر لطاسب ستی او ر چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مر تضیٰ بھی موجود تھے۔
وقت دور نہیں بہت جلد شاہد خاقان عباسی اپنی عوام کے درمیان موجود ہوں گے, سابق کونسلر راجہ گلزار احمد
Not far away Shahid Khaqan Abbasi will be present among his people, ex-councilor Raja Gulzar Ahmed
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
مسلم لیگ ن کی سیاسی شخصیت سابق کونسلر راجہ گلزار احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وقت دور نہیں بہت جلد شاہد خاقان عباسی اپنی عوام کے درمیان موجود ہوں گے فرزند کوہسار شاہد خاقان عباسی کو احتساب کے نام پر سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے شاہد خاقان عباسی کو ملک کی خدمت کر نے کے جرم جیل ڈالاہواہے انشاء اللہ جلد شیر پاکستان شاہد خاقان عباسی عوام کے درمیان موجود ہوں گئے انہوں نے کہا کہ ہمارے قاہد حق بات پر ڈٹے ہوئے انہوں نے صاف لفظو ں میں کہا ہوا ہے جس جرم میں مجھے جیل ڈالا ہوا ہے اسے ثابت کیا جائے جا معافی مانگی جائے سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کا ببر شیر ہیں اور مسلم لیگ ن کا قیمتی سر مایہ ہیں وہ ایک دبنگ لیڈر ہیں جن کو حقیقی جمہوریت کا سپاہی کہا جاتا ہے انہوں نے کہا ہم اپنے قائد سے ہر تاریخ پر ملنے جاتے ہیں ان کے حوصلے پہلے سے بھی بلند ہیں ہم کل بھی اپنے قائد کے ساتھ تھے آج مشکل دور میں بھی ان کے ساتھ اور انشاء اللہ آنے والے کل میں بھی ان کے ساتھ ہو نگے۔