DailyNews

Rawalpindi; Khanpur Dam Cleaning, water supply will be closed from 1st to 13th February

خانپور ڈیم نہربھل صفائی ، یکم سے 13فروری تک پانی کی سپلائی بند رہیگی

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم) خانپور ڈیم کینال کی بھل صفائی کے باعث کینٹ میں یکم سے 13فروری تک پانی کی سپلائی بند رہے گی ، اس دوران بعض آبادیوں میں پانی کی قلت پیدا ہو جائیگی جس کے نتیجہ میں اس دوران پانی کی راشننگ کی جائے گی۔ شہرکی ان آبادیوں میں جہاں خانپور ڈیم کے ذریعے پانی فراہم کیا جاتا ہے وہاں پر بھی پانی کی فراہمی کم رہے گی ، کینٹ بورڈ حکام کے مطابق خانپور ڈیم کینال کی بھل صفائی یکم سے 10 فروری تک رہے گی اس دوران کینٹ اور شہر میں خانپور ڈیم سے پانی کی فراہمی مکمل طور پر بند ہو جائیگی تاہم پہلے سے بھرے ذخائر کے ذریعے دو تین روز تک پانی کی تھوڑی مقدار میں فراہمی جاری رہیگی تاہم 11 فروری کو دوبارہ ان ذخائر کو بھرنے میں تین دن لگیں گے جس کی وجہ سے ان تین دنوں میں پانی کی سپلائی معطل رہے گی ۔ اس دوران متاثرہ آبادیوں میں ٹیوب ویلوں یا پھر بذریعہ ٹنکرز پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا ، کینٹ بورڈ حکام نے صارفین سے کہا ہے کہ وہ پانی کی قلت سے بچنے کیلئے اپنے گھروں کی ٹنکیوں میں پانی جمع کر لیں اور پانی کا استعمال کم سے کم کریں، واضح رہے کہ خانپور ڈیم سے کینٹ کی آبادیوں کیلئے یومیہ 9ملین گیلن پانی فراہم کیا جاتا ہے جبکہ شہر کیلئے 6ملین گیلن پانی یومیہ فراہم کیا جاتا ہے ۔

Show More

Related Articles

Back to top button