AJKDailyNewsHeadline

Chakswari, AJK; Who will treat sick electricity transformer in villages of Nae Abbadi Bismal Abbad, Rashid Abbad and Bohaw

نئی آبادی بسمل آباد نئی آبادی رشید آباد اوربوعہ کے بیمار ٹرانسفارمر کاعلاج کون کرے گا

چکسواری (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم) نئی آبادی بسمل نئی آبادی رشیدآباد اورنئی آبادی بوعہ کاٹرانسفارمر باربار خراب ہوجاتاہے پراناٹرانسفارمر ہے عوام علاقہ نے اس ٹرانسفارمر کی مرمت پرجنتاخرچہ کیاہے اس سے نیاٹرانسفارمر خریداجاسکتاتھا گرمی ہوسردی یہ لوڈ برداشت نہیں کرسکتااس کی وجہ یہی ہے کہ ٹرانسفارمر بہت پرانا ہے بلکہ ناکارہ کہاجائے توبہتر ہے آبادی میں اضافہ ہوا ہے لوڈزیادہ ہے یہ ٹرانسفارمر موسم گرما میں باربارخراب ہوااورعلاقہ کی واٹرسپلائی اسکیم تین ماہ تک بندرہی عوام کوپینے کے پانی کے سخت بحران کاسامناکرناپڑا اورتین ماہ تک ذلیل وخوار ہوتے رہے امیروں کے گھروں میں بور کی سہولت ہے جبکہ غریب مہنگے ٹینکرخریدکرگزاراکرتے رہے محکمہ برقیات نے بھی امیروں کے حقوق کاخیال رکھاان کے اے سی آن رکھنے کی کوشش کی جس میں وہ کامیاب بھی رہاناکامی صرف واٹرسپلائی کی ٹربائن چلانے میں ہوئی اورواٹرسپلائی تین ماہ تک بندرہی موسم گرماگزر گیامگرتکلیف دہ یادیں چھوڑگیاجوابھی تک یاد ہیں بالخصوص موسم گرما میں برطانیہ سے آئے مہمانوں خاص کرننھے بچوں کوہمیشہ کے لئے وہ دن یاد رہیں گے جب ٹرانسفارمر نے عوام اورمحکمہ برقیات کے چھوٹے عملہ کوتگنی کاناچ نچایا بار بار خراب ہوا عوام علاقہ نے موسم سرما میں سکھ کاسانس لیاکہ اے سی بندہوں گے لوڈکم ہوگااورٹرانسفارمر کوزیادہ گرمی محسوس نہیں ہوگی ٹھنڈا رہے گااورٹربائین چلتی رہے گی اورعوام کوپینے کے پانی کی نعمت سے محروم نہیں ہوناپڑے گاشایدپھرا س کوکسی کی نظر لگ گئی پہلے گرمی محسوس کرتاتھااب اسے سردی لگ گئی ہے اور دودن قبل ایک بار پھر خراب ہوگیاگرمی ہو یاسردی اس ٹرانسفارمر پر د ونوں موسم بھاری ہیں عوام علاقہ محکمہ برقیات سب ڈویژن چکسواری اورسیاسی قیادت دونوں سے یہ سوال کرتے ہیں اس کاجس کے پاس علاج ہووہ اس کاعلاج کرے عوام عاجزآگئے ہیں اب اس کاعلاج ان کے بس کی بات نہیں عوام علاقہ اس قدر ظلم برادشت کرنے کے قابل ہوگئے ہیں کہ وہ کسی پرتنقیدکرنامناسب خیال نہیں کرتے عوام علاقہ محکمہ برقیات ڈویژن چکسواری کابے حداحترام کرتے ہیں اورسیاسی قیادت کے بارے میں ان کے جذبات پرخلوص ہیں اس خبر میں عوام کی شرافت کاذکرکرنامقصود ہے عوا م صرف اورصرف مطالبہ یہ ہے کہ ٹرانسفارمر کی بیماری کی تشخیص ہوجائے پھرانہیں یہ بھی معلوم ہوجائے کہ ا س کاعلاج کون کرے گامحکمہ برقیات یاسیاسی قیادت ان آبادیوں کے عوا م کایہی مطالبہ ہے علاج ہوجائے توبہتر نہ ہوسکے توپہلی تنخواہ پرگزارا کرلیں گے

ڈڈیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,پوٹھوار فورم۔وقاراحمد)
عابدیاسین تحصیل صدر مسلم لیگ ن نے کہا ہے ہم جناب مسعود خالد وزیراعت کے خلاف چند صحافیوں کی مہم کی مذمت کرتے ہیں جس واقعہ کو سوشل میڈیا پر اچھا لا جارہا ہے اس میں موجود تھا میرے ساتھ محمد مشتاق چغتائی،عبدالغفور چغتائی اور دیگر لوگ بھی موجود تھے صحافیوں میں شاہد چوہدری،سہیل برکت اور چوہدری عاصم رفیق نے جناب مسعود خالد سے ملاقات کی جس میں منسٹر نے گلہ کیا کے ڈڈیا ل میں محکمہ ہیلتھ کی 4کنال جگہ پر قبضہ ہو رہا تھا آپ لوگوں نے کو ئی خبر نہیں لگائی میر ے خلاف جھوٹی خبر یں بھی لگادیتے ہیں جس کی مثال انہوں نے اوناع کی پلی کی ٹوٹ پھوٹ میرے کھاتے ڈال دی تھی حالانکہ وہ پلی گزشتہ دور کی بنی ہو ئی تھی اسے انہوں نے منسٹر صاحب نے یہ بھی کہا تھا میرے خلاف جو خبر بنتی ہے لگایا کرئے چاہے وہ میر ے خلاف ہوں منسٹر صاحب یہ بھی کہا گورنمنٹ کی جگہ قب قبضہ ہر گز نہیں ہو نے دوگاچوہدری عابد یاسین نے کہا ہے پشت پناہی ایک ڈڈیال کی بااثر شخصیت کررہی ہے جسے سبھی جانتے ہیں بائیکاٹ اور بدزبانی کا ڈرامہ صرف قبضہ مافیا سے عوام کی توجہ ہٹانے کو ایک کوشش ہے جو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے ہیلتھ کے رقبہ پر قبضہ ہم کبھی نہیں ہو نے دیں گے عابد یاسین نے کہا کچھ لوگوں کی پارٹیوں سے ہے جس کی وجہ سے انہیں وزیر زراعت کے کام بھی ہضم نہیں ہو رہے

ڈڈیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,پوٹھوار فورم۔وقاراحمد)
گزشتہ روز حلقہ ایم ایل وزیر زراعت چوہدری مسعود خالد نے ریسٹ ہاوس میں مختلف وفد سے ملاقات کرتے ہو ئے میری کوشش ہے میں پورے حلقہ کام کروں گا انہوں ڈڈیال کی تمام سٹرکوں پختہ کر رہاہوں اور دیگر ترقیات بھی کروں خاص تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال میں سرجن ڈاکٹر کا وہ بھی ہو گیا ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں کہا میں ہر کام میرٹ پر کر رہا ہوں وفد میں مشتاق چغتائی،عبدالغفور چغتائی،راجہ فتخار،ادریس مغل،تحصیل صدر مسلم لیگ ن چوہدری عابد یاسین،ودیگر بھی موجود تھی اس کے بعد انہوں بعد ڈاکٹر امیر کی اہلیہ کی وفات پر،راجہ رمیز گھگھڑ،راجہ گلفراز کے ولد کی وفات پر بھی فاتحہ خانہ کی


ڈڈیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,پوٹھوار فورم۔وقاراحمد)
پی ٹی آئی کشمیر کے صدر سابق وزیر اعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کیلئے جو کام کیا وہ گزشتہ کوئی بھی وزیر اعظم نہیں کر سکا 6 فروری کو وزیر اعظم پاکستان عمران خان میری دعوت پر کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے کیلئے میرپور آرہے ہیں میرپور کے لوگ جو بیرون ممالک میں انہی کی وجہ سے مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر زندہ ہے آزاد کشمیر میں چند سیٹیں جو ہم نے الیکشن سے پہلے جیتی لکھی ہیں ان میں سے ایک سیٹ ڈڈیال کی بھی ہے چوہدری اظہر صادق ڈڈیال میں بہت محنت کر رہے ہیں انہوں نے ڈڈیال میں پارٹی کو ناقابل تسخیر قوت بنا دیا ہے آزاد کشمیر میں اگلی حکومت ہماری ہے ڈڈیال کے لوگ اظہر صادق کی قیادت میں جلوس لے کر آئیں اظہر صادق ہی ڈڈیال سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر ہوں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ ڈڈیال کے موقع پر پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر سابق امیدوار اسمبلی چوہدری اظہر صادق کی رہائش گاہ میں 6 فروری کے جلسہ کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے ابرار حسین شاہ ایڈووکیٹ، چوہدری مہربان پی ٹی آئی برطانیہ کے رہنما، چیئرمین چوہدری عارف، شفیق رٹوی ایڈووکیٹ پی ٹی آئی کے رہنما سابق امیدوار اسمبلی، خان ظفر خان سابق ضلعی چیف آرگنائزر، چوہدری اظہر صادق پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر اور دیگر نے بھی خطاب کیا بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ 17 تاریخ کو وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات میں کشمیر کی سیاسی صورتحالات پر گفتگو ہوئی میں نے ان سے پوچھا کہ 5 فروری کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کس طرح منانے کا پروگرام ہے انہوں نے بتایا کہ میں مظفر آباد میں قانون ساز اسمبلی سے خطاب کروں گا میں نے کہا کہ یہ دن کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور کشمیریوں کے ساتھ گزارنے کا دن ہے انہوں نے میری بات سے اتفاق کیا اب 6 تاریخ کو میرپور سٹیڈیم میں عمران خان تشریف لا رہے ہیں پہلی بار میرپور سے پاکستان کے وزیر اعظم کشمیروں کے ساتھ یکجہتی کریں گے اس جلسہ میں تمام سیاسی پارٹیوں کے لوگ شرکت کریں گے انہوں نے کہا کہ جلسہ میں کسی بھی سیاسی جماعت کے جھنڈے نہیں ہوں گے صرف پاکستان اور ازاد کشمیر کے جھنڈے ہوں گے مسئلہ کشمیر کو میرپور کے ان لوگوں نے زندہ رکھا ہوا ہے جو بیرون ممالک میں ہیں یہ لوگ برطانیہ میں جلسے اور جلوس کر کے ہر وقت کشمیری بھائیوں کیلئے نکلے ہوتے ہیں عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو زندہ رکھنے کا کریڈٹ کشمیری اوورسیز کو جاتا ہے تمام لوگ میرپور آکر عمران خان کا خطاب سنیں کوئی بھی بندہ گھر میں نہ رہے۔


ڈڈیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,پوٹھوار فورم۔وقاراحمد)
برطانیہ پلٹ سماجی راہنما چوہدری قربان خارکسار کی رہائش گاہ پر ایک اجلاس منعقد ہو ا جس میں چوہدری مہربان،چوہدری عرفان،چوہدری الطاف،چوہدری وقاص اور راجہ فاروق کیانی نے کہا کہ کھٹاڑ نکوٹہ پگلیھتر جانے والی سٹر ک کا کام ست روی کاشکار ہے کام کی ست روی کا نوٹس لینے مطالبہ وزیراعظم آزاد کشمیر،آزاد کشمیر چیف سیکر ٹر ی،آزاد کشمیر وزیر تعمیر ات وزیر بلدت نوٹس لیں فیزز 8کے مطابق بینے والی روڑ پر ناقص مٹر یل سے تعمیر ہو رہی انہوں نے کہا ہے دیواریں کو مکمل نہ کر نا تھکیدرا کی غفلت لا پروی کا فوری نوٹس لیا جائے عوام علاقہ سر اپا احتجاج ہے انہوں نے کہا ہے کہ یہ سٹر ک سابق اداھور حکومت کی منظور کر دی ہے فیرز 8کے تحت ہائی کورٹ کے فیصلہ پر کام شروع کیا گیا جو موجود حکومت محکمہ شاہرات کے بالا حکام اس پر توجہ دیں انہوں نے کہا ہے کہ پلگیھتر پیر بایہ بلکہ اس سٹر ک سے پاکستان جسے دیہات بھی مستفد ہو رہے ہیں یہ سٹرک کی انتہائی ہمت کے حامل ہے عوام علاقہ کے اس کہا کہ ان روڑوں کو فوری مکمل کیا جائے

Show More

Related Articles

Back to top button