DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Land mafia take over land with negligence of revenue department in Kahuta bazaar region

محکمہ مال کہوٹہ کی غفلت کہوٹہ شہر میں کئی کنال سر کاری اراضی پر قبضہ مافیا نے اپنے پنجے گھاڑ لیے

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
محکمہ مال کہوٹہ کی غفلت کہوٹہ شہر میں کئی کنال سر کاری اراضی پر قبضہ مافیا نے اپنے پنجے گھاڑ لیے۔حکومت پنجاب کو کروڑوں روپے کا ٹیکہ۔ پنجاڑ چوک، پلنگڑی، ذبحہ خانہ چوک، بحریہ،ٹنگی اور شہر کے وسط میں حکومت پنجاب،ڈسٹرکٹ گورنمنٹ،محکمہ اوقاف کی کروڑوں روپے کی قیمتی اراضی بااثر قبضہ مافیابیچ ڈالی زمہ دار محکمہ بھی خاموش تماشائی کا منظر پیش کر نے۔عوامی حلقوں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان، چیف جسٹس آف پاکستان، وزیر اعلیٰ، چیف سیکرٹری پنجاب، کمشنر راولپنڈی اور ڈی سی او رراولپنڈی سے از خود نوٹس لینے کی اپیل۔ تحصیل کہوٹہ میں تمام پرانے تالاب جو شہر کے وسط میں موجود تھے ان کو مٹی سے بھرائی کر کے بیچ دیا گیا جبکہ صوبائی گورنمنٹ، ڈسٹرکٹ گورنمنٹ،محکمہ اوقاف کی کروڑوں روپے کی جگیں قبضہ مافیا نے بیچ دیں ہیں جبکہ محکمہ مال کے ریکارڈ کے مطابق کہوٹہ ٹنگی کے علاقہ میں خسرہ نمبر130سے137تک جس میں 94کنال رقبہ مرکزی گورنمنٹ کا ہے عوامی حلقوں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان، چیف جسٹس آف پاکستان، وزیر اعلیٰ، چیف سیکرٹری پنجاب، کمشنر راولپنڈی اور ڈی سی او رراولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کہوٹہ محکمہ مال کے زمہ دار افسران کو احکامات جاری کریں کہ وہ 94کنال یہ رقبہ علیحدہ کر یں تاکہ وہ حکومت کی مالکیت ہے اور وہ حکومت زیر استعمال آ سکے۔

پیر سید علی شاہ کاظمی سجاد ہ نشیں گھڑی بندشریف کا کہوٹہ آمد

Pir Syed Ali Shah Kazmi arrives in Kahuta

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پیر سید علی شاہ کاظمی سجاد ہ نشیں گھڑی بندشریف کا کہوٹہ آمد معروف روحانی شخصیت ساہیں محمد لطیف کو عمرئے کی اداہگی پر مبارکباد۔گذشتہ روزایبٹ آباد میں دربار حالیہ گھڑی بندشریف کے سجادہ نشین حضور قبلہ پیر سید علی شاہ کاظمی کہوٹہ آئے اوراپنے مرید خاص کہوٹہ کی معروف مذہبی شخصیت ساہیں محمد لطیف سرکار کی رہائش گاہ تشریف لائے اور ان کو عمرئے کی ادا ہگی پر دلی مبارکباد پیش کی اس موقع پر حضور قبلہ پیر سید علی شاہ کاظمی کے مرید کہوٹہ کی سیاسی وسماجی شخصیت سردار ارشد مجید بھی موجود تھے۔ ساہیں محمد لطیف سرکارنے اپنے پیر ومرشد کی خدمت میں آب زم زم اور مدینے پاک کی کھجوریں پیش کی۔پیر سید علی شاہ کاظمی سجاد ہ نشیں گھڑی بندشریف نے اپنے مریدین،ساہیں محمد لطیف سرکار،سردار ارشد مجید اور دیگر مریدین کے علاوہ تمام عالم اسلام کے مسلمانوں بلخصوص اپنے پیارے ملک پاکستان،افواج پاکستان کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی۔

پریس کلب کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری کبیر احمد جنجوعہ کی رہائش گاہ پر پی پی پی کے رہنماء راجہ محمد شکیل کیانی، بریسٹر ظفر اقبال چوہدری کی آمد

Raja Shakil Kiyani arrives at the residence of Kabir Ahmed Janjua

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پریس کلب کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری کبیر احمد جنجوعہ کی رہائش گاہ پر پی پی پی کے رہنماء راجہ محمد شکیل کیانی، بریسٹر ظفر اقبال چوہدری کی آمد آمدہ الیکشن اور موجود سیاسی صورتحال پر گفتگو۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ پی پی سیون کے رہنماء راجہ محمد شکیل کیانی، پی پی پی کے بزرگ ضلعی رہنماء بریسٹر ظفر اقبال چوہدری، چیئرمین زکوۃ کمیٹی راجہ آصف یعقوب کیانی،راجہ گلفراز کیانی اور عامر کیانی تشریف لائے اور ان کو نئی رہائش گاہ کی مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر راجہ محمد شکیل کیانی، بریسٹر ظفر اقبال چوہدری نے موجودہ حکومت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام سے جو تبدیلی کا وعدہ کیا تھا اس میں ایک بھی وعدہ وفا ء نہیں ہوابیرون ملک سے پیسہ واپس لانے کی بڑھی بڑھی باتیں کرنا نوکریوں اور گھربنا کر دینے کے وعدے سب خاک میں مل گئے ہیں عوام جس تبدیلی کی بنیاد پر موجود ہ حکومت کو ووٹ دی تھی وہ تمام دعوے اور وعدے سمندر کی جاگ کی طرع ختم ہو گئے ہیں اس موقع پر پریس کلب کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری کبیر احمد جنجوعہ نے اپنے معزز مہمانوں کی تواضع پر تکلف کھانوں کے ساتھ کی۔

ٹریفک انچارج وارڈن کہوٹہ خرم فیاض ستی اور ڈی اووسیم ستی نے چارج سنبھالنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو

Traffic warden Kahuta Khurram Fayyaz Satti and D O Saim Satti talk to journalists after taking charge

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ٹریفک انچارج وارڈن کہوٹہ خرم فیاض ستی اور ڈی اووسیم ستی نے چارج سنبھالنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو انھوں نے کہا کہ میری کوشش ہو گی کہ میرٹ پر تمام کام کیا جائے اور ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں انھوں نے کہا کہ اس میں عوام کا تعاون انتہائی ضروری ہے نفری کم ہونے کے باوجود ہماری کوشش ہے کہ اپنے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دیں نفری کی کمی و دیگر ضروریات کے حوالے سے اعلیٰ حکام کو آگاہ کیا ہوا ہے ہم سب اگر قانون کی پاسداری کریں تو جرائم میں کمی آسکتی ہے اس موقع وارڈن کہوٹہ کے اہلکاران اور صحافی برادری کی بڑی تعداد موجود تھی انھوں نے کہا کہ کہوٹہ شہر کی سڑکیں کنڈرات بنی ہیں بائی پاس بھی نہیں بنے کروٹ ڈیم کے آر ایل اور پورے کشمیر کی ٹریفک بھی یہاں سے گزرتی ہے ایک لفٹر اور مزید نفری کا ہونا ضروری ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button