AJKDailyNewsHeadline

Chakswari, AJK; Crops submerged under water due to closure of river Jhelum as farmers count the cost of loss

منگلاڈیم کے پانی کاذخیرہ کم نہیں ہوا اورنہرجہلم کے بندہونے کی وجہ سے پانی کی سطح بلندہونے سے زیر کاشت زمین زیر آب

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)منگلاڈیم کے پانی کاذخیرہ کم نہیں ہوا اورنہرجہلم کے بندہونے کی وجہ سے پانی کی سطح بلندہونے سے زیر کاشت زمین زیر آب آرہی ہے اورکھڑی فصل پانی میں ڈوب رہی ہے جس سے متاثرین منگلاڈیم پریشان ہیں انہیں گندم کی فصل کاشت نہ ہونے سے اورزیر کاشت زمین پانی میں ڈوبنے سے زمینداروں کوناقابل تلافی نقصان ہوگا منگلاڈیم کے پانی کے ذخیرہ کے کم ہونے پرزمیندارایک وسیع رقبے پرفصل ربیع کاشت کرتے ہیں پورے سال کااناج حاصل کرتے ہیں اورسال بھر کے لئے ان کے مال مویشیوں کے لئے سبز چارا اورخشک چارا (بھوسہ) حاصل ہوتاہے اب کی بار منگلاجھیل کے پانی کے ذخیرے میں بہت تھوری کمی ہوئی ہے جوتھوڑاسارقبہ کاشت ہواوہ بھی پانی میں ڈوب رہاہے کیونکہ نہرجہلم بندہے پانی کااخراج بندہے اس لئے پانی کی سطح بڑھ رہی ہے زیر کاشت زمین زیر آب آرہی ہے کھڑی فصل زیر آب رہی ہے جس سے متاثرین منگلاڈیم اپنی سا ل بھرکی کمائی کے ناقابل تلافی نقصان کی وجہ سے بے حدپریشان ہیں انہیں اپنی گزربسر کے لئے اناج خریدنے کے ساتھ ساتھ اپنے جانوروں کے لئے بھی چارا خریدناہوگاموجودہ طوفانی مہنگائی سے پہلے ہی وہ بہت پریشان ہیں ان کی پریشانیوں میں اوراضافہ ہورہاہے واپڈا کومنگلاڈیم سے بڑی آمدن ہوتی ہے وہ اس آمدن سے متاثرین منگلاڈیم کے اس نقصان کاازالہ کرے منگلاڈیم وطن عزیز پاکستان کی خوشحالی کے لئے متاثرین ڈیم کی قربانیوں کاایک بہت بڑاشاہکار ہے متاثرین کی قربانیوں کوئی نعم البدل نہیں ہے واپڈاڈیم سے حاصل ہونے والی آمدن سے متاثرین منگلاڈیم کے اس نقصان کاازالہ کرے متاثرین منگلاڈیم نے دوبار اپنی قیمتی زرخیز زمین اوراپنے آباواجداد کی قبریں منگلاڈیم کے پانی کی نظر کی ہیں ان کی قربانیوں کاکوئی صلہ نہیں دے سکتانہ ہی کوئی پیکیج اس کانعم البدل ہوسکتا متاثرین کوان کی قیمتی زمینوں اورمکانوں کامعقول معاوضہ بھی نہیں دیاگیاجبکہ پرکشش پیکیج کاوعدہ کیاگیاتھامگر متاثرین کومایوسی ہوئی اوران کے خدشات وتحفظات کاازالہ نہ کیاگیااورنہ ہی وہ مکمل طورپرآبادہوسکے متاثرین دربدر کی ٹھوکریں کھارہے ہیں ذیلی کنبوں کی آباد کاری کامسئلہ بھی حل نہ ہوسکا

Show More

Related Articles

Back to top button