Kallar Syedan; Public concern over large number of tree being cut in the region of Pind Bainso and surrounding region
پنڈ بینسو اور گردونواح میں پھلائی کیکر اور دیگر درختوں کی کٹائی وسیع پیمانے پر جاری
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م,اکرام الحق قریشی) ڈھوک سنبل پنڈ بینسو کے بشارت جنجوعہ نے درختوں کے اندھا دھند کٹائی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ پنڈ بینسو اور گردونواح میں پھلائی کیکر اور دیگر درختوں کی کٹائی وسیع پیمانے پر جاری ہے اور کئی دھاہیوں قبل قبرستانوں آبی گزرگاھوں ویرانوں میں لگائے گئے ان درختوں کی کٹائی جاری ہے جو ماحول میں مزید تباھی کا موجب بنے گی انتظامیہ محکمہ جنگلات اور معززین علاقہ اس عمل کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام ہیں انہوں نے کہا کہ عمران خان تو ملک بھر میں شجرکاری کے منصوبوں کا اہتمام کر رہے ہیں مگر کلرسیداں میں الٹی گنگا بہ رہی ہے اور درختوں کی کٹائی کا کام دن رات جاری و سار ی ہے انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے اس صورتحال کا فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔
نلہ مسلماناں کے نمبردار چوہدری محمد مشتاق کے بھائی چوہدری نور محمد انتقال کر گئ
Ch Noor Mohammad passed away in Nala Musalmana
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م,اکرام الحق قریشی) نلہ مسلماناں کے نمبردار چوہدری محمد مشتاق کے بھائی چوہدری نور محمد انتقال کر گئے نماز جنازہ میں پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر چوہدری ظہیر محمود، چوہدری محمد ایوب،چوہدری شفقت محمود،تنویر ناز بھٹی،کیپٹن چوہدری محمد اشرف،چوہدری توقیراسلم،علی افسر بھٹی،اصغر کیانی،غلام نبی بٹ،ارشد بھٹی،راجہ محمد شبیر،راجہ محمد جاوید،ملک اشفاق،ماسٹر نجابت علی،ڈاکٹر جاوید اقبال اور دیگر نے شرکت کی۔
ریٹائرڈ مدرس منشی عبدالخالق کے نام سے بابو جی کاروباری مرکز کا افتتاح
Babu Ji restaurant opens in the name of late master Munshi Abdul Khaliq in Choa Khalsa
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م,اکرام الحق قریشی) کلر سیداں بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری عامر محمود بھٹی ایڈووکیٹ نے پنڈی روڈ پر اپنے والد ریٹائرڈ مدرس منشی عبدالخالق کے نام سے بابو جی کاروباری مرکز کا افتتاح کیا۔اس موقع پر معروف عالم دین علامہ محمد اقبال قریشی،محمد ظریف راجا، عظمت بٹ، راجہ حسن اختر ایڈووکیٹ،عرفان چوہدری،ملک ساجد یاسین، عثمان بھٹی، دل محمد، راجہ داؤد اکبر، چوہدری جمشید، راجہ اسرار احمد ایڈووکیٹ،عمیر بھٹی، شیخ حسن ریاض، سہیل بھٹی اور دیگر نے شرکت کی۔
کلر سیداں اور گردونواح میں مسلسل بارش جاری
Heavy rainfall continuous in Kallar Syedan region
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م,اکرام الحق قریشی) کلر سیداں اور گردونواح میں مسلسل بارش جاری رات گئے شروع ہونے والی بارش منگل کے شام گئے تک بھی جاری تھی مسلسل بارش سے سردی میں بھی اضافہ ہوا ہے البتہ کاشتکاروں نے مسلسل بارش پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔
ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ڈویژن سہیل حبیب تاجک کا کلر سیداں پولیس سٹیشن کا دورہ
Regional Police Officer Rawalpindi Division Sohail Habib Tajik visits Kallar Syedan police station
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م,اکرام الحق قریشی) ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ڈویژن سہیل حبیب تاجک نے کہا ہے کہ ڈاکو نما پولیس اہلکار محکمہ کیلئے بدنما داغ ہیں ایسی کالی بھیڑوں کی محکمہ پولیس میں کوئی جگہ نہیں۔پولیس کلچر میں تبدیلی کیلئے ضروری ہے کہ ہم اپنے رویے میں تبدیلی لائیں،ہر آنے والے سائل کی عزت کریں۔انہوں نے گزشتہ شب اچانک کلر سیداں پولیس سٹیشن کا دورہ کیا،محرر روم اور ریکارڈ کو چیک کیا اور افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ کی سطح پر انصاف کی فراہمی یقینی بنا کر پر امن معاشرے کا قیام عمل میں لایا جا سکتا ہے۔ پولیس افسران کا اولین مقصد دیانتداری،خوش اخلاقی،عوام کا تحفظ اور ان کی مدد کرنا ہے۔امن و عامہ کو مزید بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن یا فرائض میں عدم دلچسپی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔اس موقع پر ایس پی صدر ضیاء الدین،ایس ڈی پی او کہوٹہ کلر سیداں سرکل ملک طارق محبوب اور ایس ایچ او تھانہ کلر سیداں ملک اللہ یار بھی موجود تھے۔
کلرسیداں کے تیرہ کروڑ سے زائد کے ترقیاتی منصوبوں کی بندر بانٹ
Concern over mega projects tenders being handed without merit
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م,اکرام الحق قریشی) کلرسیداں کے تیرہ کروڑ سے زائد کے ترقیاتی منصوبوں کی بندر بانٹ،خفیہ ٹینڈر کی بجائے ٹھیکیداروں کے باہمی اشتراک سے قرعہ اندازی کر کے شفافیت کا جنازہ نکال دیا گیا۔پی ٹی آئی تحصیل کلرسیداں کے سابق صدر راجہ ساجد جاوید نے ارکان اسمبلی اور انتظامی افسران کے نام تحریری شکایت میں واقعہ کی فوری تحقیقات اور ذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ کلرسیداں کی 11یوسیز کے 66منصوبوں ساڑھے سات کروڑ جبکہ میونسپل کمیٹی کلر سیداں کے 35منصوبوں کے لیئے سارھے پانچ کروڑ کی خطیر رقم مختص کی گئی اور بھاری لاگت سے اخبارات میں ٹینڈرز طلب کیئے گئے مگر ٹھیکوں کی الاٹ منٹ میں شفافیت کا انتظامی سرپرستی میں جنازہ نکال دیا گیا۔انہوں نے کہا تمام کام انتظامیہ اور ٹھیکیداروں کی ملی بھگت سے مسابقتی ٹینڈرز کی بجائے قرعہ اندازی کے ذریعے سرکاری نرخ پر دیئے گئے جس میں مروجہ قوائد و ضوابط کی کھلی خلاف ورزی کی گئی اور قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا۔انہوں نے ارکان اسمبلی صداقت علی عباسی،راجہ صغیراحمد،کمشنر،ڈپٹی کمشنر اور دیگر کے نام تحریری درخواست میں تمام ٹھیکے منسوخ کرنے اور اس کے ذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔